• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معاصر جماعتوں کی خوبیان

ابن صادق

مبتدی
شمولیت
اپریل 25، 2015
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
4
کسی جماعت کے ساتھ وابستگی کے جہاں کئی فائدے ہیں وہاں ایک نقصان یہ ہے کہ اپنی پسندیدہ جماعت یا تحریک کی خوبیاں دوسری جماعتوں کی خوبیوں پر نظر نہیں پڑنے دیتیں۔ کسی غلطی پر آدمی جتنی گنجائش اپنی جماعت، مسلک یا نظریے کو دیتا ہے، مخالف کو اس سے آدھی بھی دینے کےلیے خود کو تیار نہیں پاتا۔ ۔ آئیے ایک دلچسپ سلسلہ شروع کریں جو اپنی تربیت میں بھی موثر ثابت ہو گا ان شاء اللہ، وہ سلسلہ یہ ہے کہ آپ جس جماعت، مسلک یا نظریے سے کلی یا جزوی طور پر متفق نہیں ہیں اس کی کسی ایک خوبی کے بارے میں سوچ کر بتائیے جو اس میں موجود ساری خرابیوں کے باوجود آپ کو اچھی لگتی ہے۔ یاد رکھیے کسی چیز میں ہزار خامیاں ہوں تب بھی ایک آدھ خوبی بہرحال ہوتی ہے۔ تو شروع کیجیے۔ ۔ ۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
جماعۃ الدعوۃ کی خوبیاں :
امیر کی اطاعت کا تصور دیگر جماعتوں سے بہت اچھا ہے ۔
تنظیم و ترتیب بہت ہی اچھی ہے ۔
قرآن وسنت کی دعوت پھیلانے میں بہت نمایاں کردار ۔
مرکزی جمیعت اہل حدیث کی خوبیاں :
علماء کا ادب و احترام اور ان کی قدر و منزلت کا خیال ۔
جماعت اسلامی کی خوبیاں :
سفید پوش لوگوں کو دین کی طرف راغب کرنے میں بہت بڑا کردار ہے ۔
میڈیا وغیرہ پر دین پسندوں کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں ۔
تفرقہ بازی سے اجتناب کرتے ہیں ۔
 
شمولیت
مئی 15، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
5
پوائنٹ
43
جماعۃ الدعوہ :کی بیرون ملک جہاد کے حوالے سے تمام کاوشیں بہت اچھی ہیں۔تاہم اندرونِ ملک کارکردگی درست نہ ہے۔
مرکزی جمعیت اہلحدیث: عقائدوعبادات میں یقیناً دین اسلام کے پیروکار ہیں تاہم سیاسی قبلہ درست نہیں ہے۔
جماعت اسلامی : مسلک سے پاک قرآن وحدیث پر اتفاق رکھنے والی جماعت ہے۔ تاہم ہرقسم کے ایرے غیرے کو شامل کرنے کی وجہ سے دین سے دوری بڑامسئلہ ہے۔
 
Top