- شمولیت
- اگست 28، 2018
- پیغامات
- 200
- ری ایکشن اسکور
- 8
- پوائنٹ
- 90
یقیناً جناب محمد داؤد ارشد حفظہ اللہ اس کاوش کے لئے مبارک باد کے مستحق ہیں شاید آپ "دین الحق" کی بات کر رہے ہیں؟ کتاب کا دوسرا حصہ جس میں فروعی مسائل کا ذکر ہے میں نے بھی جگہ جگہ سے پڑھا ہے، پہلے حصے کا جواب زیادہ اہم ہے اور غالباً وہ بھی دیا جا چکا ہے، انڈیا میں پہلا حصہ دستیاب نہیں تھا اب ممکن ہے دستیاب ہو، احمد یار خان اوجھیانی بدایوں کے قریب ایک قصبہ کے رہنے والے تھے بعد میں پاکستان کے ایک ضلع گجرات میں بس گئے تھے اس لئے ان کی نسبت کبھی اجھیانوی تو کبھی بدایونی اور کبھی گجراتی کی جاتی ہے جاء الحق کے علاوہ بھی "شان حبیب الرحمن" و "مرقاۃ المناجیح ترجمہ مشکاۃ" وغیرہ بھی ان کی تصانیف ہیں جن میں ان صاحب نے اپنے باطل عقائد کو ثابت کرنے کی خوب کوشش کی ہےما شاء اللہ تعالیٰ
آپ نے کس شخصیت کا ذکر کردیا ، آج سے قریباً پچیس سال پہلے "حدیث فتنہ نجد " کے متعلق شیخ مکرم حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ سے رہنمائی مانگی ، تو انہوں نے دیگر حوالوں کے ساتھ ساتھ " صیانۃ الانسان عن وسوسۃ الشیطان " پڑھنے کامشورہ دیا ،
اورتلاش بسیار سے یہ کتاب خرید کر پڑھی، یوں شیخ محمد بشیرؒ سہسوانی ہندی(المتوفی 1326 ھ) سے تعارف ہوا ،
اور اس اللہ کے ولیؒ کا ذکر ہوا ہے ،تو ساتھ ہی
ع ــــــ
مسجدکے زیر سایہ خرابات چاہیئے
کے مطابق بریلی کی مئے بانٹنے والے ایک مئے فروش کا ذکر بھی ہوجائے ،
ہمارے پنجاب میں آپ کا " بدایوں " ایک بریلوی مفتی کی وجہ سے مفت میں مشہور ہے ،
مفتی احمد یار خان بدایونی صاحب نے پاکستان میں بریلوی مذہب کو عقلی و نقلی دلائل فراہم کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ،
اور اس سلسلہ میں انہوں نے " جاء الحق " نامی کتاب میں خوب سیاہی بکھیری ،
اس کا جواب ہمارے پنجاب ہی کے ایک فاضل عالم محمد داود ارشد حفظہ اللہ نے خوب دیا ہے ؛
https://archive.org/details/DeenUlHaqqBajawabJaaUlHaqqVol1/page/n43
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاید آپ نے محمد بشیر سہسوانی رحمہ اللہ کی کتاب کا نام اپنی یاد داشت کی بنیاد پر لکھ دیا ہے اس کو چیک کر لیں اس کتاب کا نام" صيانة الإنسان عن وسوسة الشيخ دحلان "ہے اللہ تعالی آپ کے علم و عمل میں برکت دے آمین یا رب