• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معجم صغیر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
امام طبرانی ابو القاسم بن احمد بن ایوب(260۔360ھ) علم وفضل کے جامع او رفن حدیث میں نہایت ممتاز تھے امام طبرانی نے ایک ہزار سے زائد محدثین سے علم حاصل کیا ۔حافظ ذہبی کا بیان ہے کہ حدیث کی کثرت اور علوِ اسناد میں ان کی ذات نہایت ممتاز تھی او ر حدیث میں ان کی بالغ نظری کا پوری دنیائے اسلام میں چرچا تھا ،شاہ عبد العزیز لکھتے ہیں کہ حدیث میں وسعت اور کثرتِ روایت میں وہ یکتا او رمفرد تھے ۔اما م طبرانی نے معجم کے نام سے تین کتابیں لکھیں (معجم کبیر،معجم اوسط،معجم صغیر) یہ ان کی مشہور ومعروف تصانیف ہیں جو علم حدیث کی بلند پایہ کتابیں سمجھی جاتی ہیں ،شاہ ولی اللہ دہلوی نے ان کو حدیث کے تیسرے طبقہ کتابوں میں شامل کیا ہے ۔محدثین کی اصطلاح میں معجم ان کتابوں کو کہا جاتا ہے جن میں شیوخ کی ترتیب پر حدیثیں درج کی گئی ہوں۔زیر تبصرہ کتاب''معجم صغیر '' مختصر ہونے کی وجہ سے زیادہ مقبول اور متداول ہے اس کی ترتیب شیوخ کے ناموں پر ہے اس میں انہوں نے حروف تہجی کے مطابق ایک ہزار سےزیادہ شیوخ کی ایک ایک حدیث درج کی ہے آخر میں بعض خواتین محدثات کی بھی حدیثیں ہیں ۔اس میں کل احادیث کی تعداد 1197 ہے ۔ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر مولانا عبد الصمد ریالوی ﷾ نے اس کا اردو کاترجمہ کیا او ر فوائد کا کام مولانا محمد فاروق رفیع(مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ)اور حافظ فہد اکرم حفظہما اللہ نے بڑے احسن طریقے انجام دیا ۔ اللہ اس کتا ب کو اشاعت کے لیے تیارکرنے والے تمام احباب کی علمی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کا نفع عام کردے(آمین)(م۔ا)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
عرض ناشر
امام طبرانی  کے مختصر حالات زندگی
ایمان کا بیان
علم کا بیان
طہارت کا بیان
اذان کا بیان
مساجد کا بیان
نماز کا بیان
بارش کا بیان
نماز جنازہ اور موت کا ذکر کا بیان
روزوں کا بیان
زکوۃ کا بیان
گری ہوئی چیز کا بیان
حج وعمرہ کا بیان
ذبح کرنے کا بیان
نکاح کا بیان
رضاعت کا بیان
ختنہ کا بیان
عقیقہ کا بیان
طلاق کا بیان
خرید و فروخت کا بیان
جہاد کا بیان
لباس کا بیان
کھانے پینے کا بیان
ادب کا بیان
قیامت کے بیان
فتن کا بیان
جنت کا بیان
جہنم کا بیان
مناقب کا بیان
حدود کا بیان
اذکار کا بیان
دلوں کو نرم کرنے کا بیان
توبہ و استغفار کا بیان
قرآءت کا بیان
طب کا بیان
شفاعت کا بیان
تفسیر و فضائل القرآن کا بیان
مریض کی عیادت کا بیان
فیصلہ کرنے کا بیان
نیکی اور صلہ رحمی کا بیان
اجازت طلب کرنے کا بیان
خواب کا بیان
آداب سفر کا بیان
بخیلی کا بیان
دیت کا بیان
رسول اللہﷺ کے خطوط کا بیان
عیدین کی نماز کا بیان
فرائض کا بیان
 
Top