• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معرفۃ آن لائن یونیورسٹی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
گھر بیٹھے مفت تعلیم حاصل کریں ۔ آن لائن بی ایس اسلامک سٹڈیز۔ تو پھر دیر کس بات کی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بین الاقوامی معرفہ یونیورسٹی (الریاض سعودی عرب) میں خوش آمدید
تعارف:
بین الاقوامی معرفہ یونیورسٹی سعودیہ کے شہر ریاض میں قائم ایک آن لائن ادارہ ہے جو کہ دنیا کے اطراف میں دین کی شمعیں روشن کر رہا ہے۔
جامعہ کے مدیر اعلی امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ ہیں
تعلیمی کورس:
بی ایس اسلامک اسٹڈیز چار سالہ پروگرام جو کہ آٹھ سمسٹرز پر مشتمل ہے۔
داخلے:
جامعہ میں سالانہ دوبار داخلے کیے جاتے ہیں۔ داخلے کےلیے طالب علم کے پاس ایف اے، یا اس کے مساوی سند کا ہونا لازمی ہے۔
طریقہ کار:
داخلوں کے اعلان کے بعد آن لائن رجسٹریشن ہوتی ہے جو کہ ابتدائی رجسٹریشن کہلاتی ہے
اس رجسٹریشن کے بعد طلبا و طالبات کو تعلیمی ورکشاپ کی تاریخ بتائی جاتی ہے اس ورکشاپ میں دو سے تین آن لائن لیکچرز ہوتے ہیں جن کا لنک اور ان کو جوائن کرنے کا طریقہ بھی طلبا کے ساتھ شئیر کر دیا جاتا ہے۔
تعلیمی ورکشاپ کے بعد امتحان کی تاریخ بتا دی جاتی ہے اور آن لائن امتحان (انٹری ٹیسٹ) ہوتا ہےجس میں سب سے زیادہ نمبرز لینے والے طلبا کو مخصوص نشستوں پر *بی ایس اسلامک اسٹڈیز* کے لیے تعلیمی اسکالرشپ دیا جاتا ہے۔
جامعہ میں قبول کیے گئے طلبا کو داخلے کی ابتدائی فیس جو کہ 25 ڈالر (پاکستانی 3900 روپے جو پورے کورس کی ایک دفعہ کی فیس ) ہے ادا کرنے کے بعد اپنے کاغذات اپ لوڈ کرنے کا کہہ دیا جاتا ہے جس کا طریقہ کار ہمارے منتظمین بتا دیتے ہیں۔
تعلیمی اسکالرشپ نہ حاصل کرنے والے طلبہ مکمل فیسسز ادا کر کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے۔
نظام تعلیم:
یہ تعلیمی نظام مکمل آن لائن ہوتا ہے جس میں ہر سمسٹرکے ہر مضمون کے لیکچرز ریکارڈ شدہ صورت میں موجود ہوتے ہیں جن کا سننا ہر طالب علم کےلئے ضروری ہے
چند مضامین حسب ذیل ہیں:
تفسیر، تجوید، عقیدہ، حدیث، فقہ، عربی زبان، سیرت، اصول حدیث، اصول فقہ، علوم القرآن،
واضح رہے یہ مضامین سمسٹر وائز تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔
۔ ہفتے میں ایک بار آن لائن لائیو لیکچرز ہوتے ہیں جن کا شیڈول سمسٹر کے آغاز میں لگا دیا جاتا ہے اور اس کلاس روم تک رسائی کے لیے لنکس ہر ہفتے واٹس اپ گروپس میں شئیر کر دییے جاتے ہیں۔
طالب علم اور اساتذہ کے درمیان رابطہ بحال رکھا جاتا ہے اور اساتذہ طلبا کو ہوم ورک بھی دیتے ہیں
امتحانات:
ہر سمسٹر کے امتحانات کےلیے طلبا کی سہولت کی غرض سے مختلف شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے جاتے ہیں جن کی اطلاع، منتظم کا نمبر اور لوکیشن شئیر کردی جاتی ہے۔
خصوصیات:
بہترین نصاب تعلیم۔
اعلی تعلیم یافتہ سعودی جامعات سے فارغ التحصیل پی ایچ ڈی ڈاکٹرز و پروفیسر اساتذہ کرام۔
مکمل آن لائن نظام تعلیم
خواتین کےلیے گھر بیٹھ کر معیاری اسلامی تعلیمات کی سہولت
ہم سے رابطہ کریں:
ایڈمنسٹریٹر:
واٹس ایپ نمبرز
نصراللہ خالد: 00923345557473
شیر رحمن: 00966580165689
ای میل: urdu@kiu.org
ویب سائٹ:www.kiu.org
فیس بک پیج: www.facebook.com/kiuurdu
فارم پُر کرنے کا طریقہ اس ویڈیو سے دیکھ لیں۔
https://youtu.be/jWVp9sUk0D0
نوٹ: ابتدائی داخلہ فارم پُر کرنے کے لیے درج ذیل لنک کھولیں۔ اور یاد رہے داخلہ فارم فل کرنے کی آخری تاریخ 11 جولائی 2019 ہے۔ اس کے بعد کوئی فارم قبول نہیں ہو گا۔
https://kiu.org/urdu/lms/sis/scholarship/
ایڈمنسٹریشن: بین الاقوامی معرفہ یونیورسٹی (الریاض) سعودی عرب .
 
Top