جوانی پِٹّا
مبتدی
- شمولیت
- جنوری 07، 2014
- پیغامات
- 11
- ری ایکشن اسکور
- 9
- پوائنٹ
- 6
اکثر لڑکوں کو سکول کالج کے دور میں لڑکیاں اپنی محبت کے جال میں پھنسا لیتی ہیں۔
کبھی بار بار رانگ نمبر ملا کر تنگ کرتی ہیں۔
کبھی راستے میں جاتے ہوئے چھپ چھپا کےہلکے ہلکے مسکراتی ہیں۔
کبھی محبت کا اظہار کر کے اکیلے ملنے کی خواہش کرتی ہیں۔ ملنے چلے جائیں تو آئس کریم کھاتے کھاتے موبائل اور فون کارڈ کی فرمائش کرتی ہیں۔
کبھی فلرٹ کر کے لڑکے کو گناہ کی جانب راغب کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
کبھی لڑکے کا فون چھین کر زبردستی اُس غریب کے ساتھ اپنی تصویریں بناتی ہیں۔ اور بعد میں معصوم کو شادی کے لیے بلیک میل کرتی ہیں۔
اس چکر میں معصوم لڑکے اپنی زندگی تباہ کر بیٹھتے ہیں اور اپنے والد صاحب کی عزّت اور عمر بھر کی جمع پونجی لُٹا بیٹھتے ہیں۔
ہر باپ کو چاہئیے کہ اپنے بیٹے کا دوست بن کر اُس سے روزانہ پوچھے کہ آج وقت کیسا گزرا۔
کن کن سہیلیوں سے ملاقات ہوئی۔
اُس کی تمام سہیلیوں کے متعلق معلومات حاصل کرے کہ کس اسامی کی اولاد ہیں۔
اپنے بیٹوں کو بچپن سے ہی ایسی کہانیاں سناتے رہیں جن میں بھیڑیا نما لڑکیاں بھیڑ سے معصوم لڑکوں کو اپنے چنگل میں پھنسا کر خراب کرتی رہتی ہیں۔
اپنے بیٹوں کو شروع سے ہی لڑکیوں کے مکر و فریب کی طرف سے ہوشیار رکھیں۔
زمانہ بڑا خراب ہے۔
ھیں جی!
آپ کا اس بارے کیا خیال ہے؟
alikasca.blogspot.com/2013/10/blog-post.html