• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معیارِ فضیلت کیا ہے؟

عاصم

رکن
شمولیت
اکتوبر 20، 2011
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
186
پوائنٹ
66
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
یہ سوال سامنے آیا ہے کہ اہلِ تشیع کی جانب سے دین کو اہلِ بیت(ان کے تسلیم کردہ) کے گرد کھمانے کواہلِ سنت رد کرتے ہیں۔لیکن موروثیت سابقہ انبیاء کے ہاں بھی موجود تھی۔ نبی کا بیٹا یا بھتیجا ہی نبی بنتا تھا۔پھر یہ کلیہ سیدنا محمد ﷺ کے لیے کیوں نہیں۔ جب کہ اہلِ سنت ان احادیث کو بھی درست مانتے ہیں جن میں سیدہ فاطمہ الزہرا کو خاتون جنت، سیدنا حسنین کو نوجوانانِ جنت کا سردار کہا گیا ہے۔
سوال یہ ہے کہ مذکورہ بالا احادیث صحیح ہیں؟
اگر ہاں توکیا ان کی فضیلت محض پیغمبرﷺ کی آل ہونے کے سبب ہے یا کچھ اور؟
ان سوالات کے جواب عنایت فرمادیں۔جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
اہل بیت سے مراد نبی کے گھر والے ہوتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور اصطلاح اہل بیعت کی ہے یعنی وہ لوگ جو نبی کے مشن کے ساتھی ہوتے ہیں۔ اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ آخرت میں نجات کی بنیاد محض اہل بیت میں سے ہونا نہیں ہے بلکہ اس کے لیے اہل بیعت میں سے ہونا شرط لازم ہے جیسا کہ حضرت نوح اور حضرت لوط علیہما السلام کی بیویوں کا معاملہ ہے کہ وہ اہل بیت میں سے تو تھیں لیکن اہل بیعت میں سے نہ ہونے کی وجہ سے اللہ کے عذاب کی مستحق ہو گئیں۔

اگر اہل بیت، اہل بیعت میں سے بھی ہوں تو ان کی نبی سے نسبت دوہری ہو جاتی ہے یعنی ایک تو نبی کے مشن کے ساتھ ہیں یعنی مومنین صالحین میں سے ہیں اور دوسرا وہ اضافی طور نبی سے نسبی تعلق بھی رکھتے ہیں۔ پس میرا خیال یہ ہے کہ جب اہل بیت، اہل بیعت میں سے بھی ہوتے ہیں تو نبی کی تکریم اور تشریف کے لیے اللہ تعالی ان کے نسبی متعلقین کو بھی آخرت میں دوسرے اہل جنت کی نسبت کچھ نعمتیں عطا فرمائیں گے۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
﴿ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعَتْهُمْ ذُرِّ‌يَّتُهُم بِإِيمَانٍ أَلْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّ‌يَّتَهُمْ وَمَا أَلَتْنَاهُم مِّنْ عَمَلِهِم مِّن شَيْءٍ ۚ ۔۔۔ ٢١ ﴾ ۔۔۔ سورة الطور
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے۔
 
Top