• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معیا ر امارت+تابوت بنی اسرائیل۔ تفسیر السراج۔ پارہ:2

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَقَالَ لَہُمْ نَبِيُّہُمْ اِنَّ اللہَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوْتَ مَلِكًا۝۰ۭ قَالُوْٓا اَنّٰى يَكُوْنُ لَہُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْہُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَۃً مِّنَ الْمَالِ۝۰ۭ قَالَ اِنَّ اللہَ اصْطَفٰىہُ عَلَيْكُمْ وَزَادَہٗ بَسْطَۃً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ۝۰ۭ وَاللہُ يُؤْتِيْ مُلْكَہٗ مَنْ يَّشَاۗءُ۝۰ۭ وَاللہُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ۝۲۴۷ وَقَالَ لَہُمْ نَبِيُّہُمْ اِنَّ اٰيَۃَ مُلْكِہٖٓ اَنْ يَّاْتِيَكُمُ التَّابُوْتُ فِيْہِ سَكِيْنَۃٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَبَقِيَّۃٌ مِّمَّا تَرَكَ اٰلُ مُوْسٰى وَاٰلُ ھٰرُوْنَ تَحْمِلُہُ الْمَلٰۗىِٕكَۃُ۝۰ۭ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰيَۃً لَّكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ۝۲۴۸ۧ
اوران کے نبی نے ان سے کہا کہ طالوت کو تمہارے لیے بادشاہ مقر رکیاہے۔ وہ بولے کیوں کر اس کو ہم پر حکومت ہوسکتی ہے ، حالانکہ بادشاہت کے ہم اس سے زیادہ حق دار ہیں اور وہ مال میں بھی بڑا مقدور والا نہیں ہے ۔ کہا کہ خدا نے اس کو تم سے چن لیا اور اس کو علم اور جسم میں زیادہ وسعت دی ہے اورخدا اپنا ملک جس کو چاہے دے اور اللہ کشائش والا جاننے والا ہے ۔۱؎ (۲۴۷) اور ان کے نبی نے ان سے کہا کہ اس کی بادشاہت کا نشان یہ ہے کہ تمہارے پاس صندوق آجائے گا۔ اس میں تمھارے رب کی طرف سے تسکین ہے اور موسیٰ علیہ السلام اور ہارون علیہ السلام کی اولاد کے ترکہ سے کچھ بقیہ ہے ۔ فرشتے اس صندوق کو اٹھالائیں گے۔ اس میں تمھارے لیے نشانی ہے ۔ اگر تم ایمان دار ہو۔۲؎ (۲۴۸)
معیا ر امارت
۱؎ جناب طالوت علیہ السلام کو حضرت شموئیل علیہ السلام نے امیر مقرر کردیا اور بنی اسرائیل سے کہا۔تمہارا مطالبہ پورا ہوا۔ اب جہاد کے لیے تیار ہوجاؤ تو انھوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ طالوت علیہ السلام کو ہم پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ اعتراض یہ تھا کہ طالوت علیہ السلام کے پاس مال و دولت کے ڈھیر نہیں اور وہ سرمایہ دار نہیں۔آپ نے جواب دیا کہ میں نے ایسا اللہ کی اجازت سے کیا ہے اور وہ قوت وعلم میں تم سب پر فائق ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ معیار امارت نسل ونسب کا امتیاز نہیں اور نہ دولت وسرمایہ کی فراوانی بلکہ علم وقوت ہے ۔ جو زیادہ عالم، زیادہ بہادر اور جسور ہے ، وہی امارت کا اہل ہے۔
تابوت بنی اسرائیل
۲؎ اس کے بعد حضرت شموئیل علیہ السلام نے فرمایا۔ طالوت علیہ السلام کی اہلیت امارت کو ثابت کرنے کے لیے کیا یہ کافی نہیں کہ وہ تابوت جو تم سے عمالقہ بزور چھین کرلے گئے ہیں، وہ واپس لے آئے۔اس تابوت میں انبیاء سابقہ کے وصایا وہدایات تھیں اور وہ بنی اسرائیل کے لیے طمانیت وسکون کا روحانی سامان تھا۔ حضرت شموئیل علیہ السلام نے فرمایا۔ یہ تابوت واپس آجائے گا ، اگر تم نے جناب طالوت کا ساتھ دیا تو۔ تَحْمِلُہُ الْمَلٰٓئِکَۃُ کے معنی یا تو یہ ہیں کہ فرشتے اس تابوت کو بطور اعجاز وتائید کھینچ کرلے آئیں گے اور یا جیسا کہ بائبل میںلکھا ہے ۔ اس تابوت پر فرشتوں کی تصویریں کندہ تھیں اور یہ دکھایا گیاتھا کہ فرشتے اس صندوق کو اٹھائے ہوئے ہیں۔ یعنی صندوق جس کی یہ علامتیں ہیں، واپس آجائے گا۔
 
Top