• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مغرب کی پسِ پردہ حقیقت - دستاویزی فلم

شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66


--------------------

ان ممالک کی طرف مت جائیے، جن سے ہم فرار ہو کر نکلے ہیں
یہ بمباریاں ہماری اور ہمارے پیاروں کی زندگیوں کے لیے اتنا خطرہ نہیں ہیں
بلکہ ہماری زندگیوں کو اصل خطرہ مغربی غلیظ بدبودار معاشرے کے کفر اور مفسدات سے ہے

بھلا وہ بھی کوئی زندگی ہے! ایمان کے بغیر اور اخلاق کے بغیر!

عزت اور برکات کو (اس غلاظت کے بدلے) تبدیل مت کریں
وہ عزت و وقار، جو اللہ نے آپکو دی ہے اور اہل شام کو خصوصاً عطا فرمائی ہے
ایسی ذلیل زندگی کے بدلے تبدیل مت کریں جو کفر و شرک کی مغلوب ہے...

( فطرة ٢٠١٧، مغرب کی پسِ پردہ حقیقت )
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
یورپ میں بہت روشنئ علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات
رعنائی تعمیر میں، رونق میں، صفا میں
گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں، بنکوں کی عمارات
ظاہر میں تجارت ہے، حقیقت میں جُوا ہے
سُود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگِ مفاجات
یہ علم، یہ حکمت، یہ تدبر، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات
بیکاری و عریانی و مئے خواری و افلاس
کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کی فتوحات؟
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظرِ روزِ مکافات

(بالِ جبریل)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یورپ میں بہت روشنئ علم و ہنر ہے
حق یہ ہے کہ بے چشمۂ حیواں ہے یہ ظلمات
رعنائی تعمیر میں، رونق میں، صفا میں
گرجوں سے کہیں بڑھ کے ہیں، بنکوں کی عمارات
ظاہر میں تجارت ہے، حقیقت میں جُوا ہے
سُود ایک کا لاکھوں کے لیے مرگِ مفاجات
یہ علم، یہ حکمت، یہ تدبر، یہ حکومت
پیتے ہیں لہو، دیتے ہیں تعلیمِ مساوات
بیکاری و عریانی و مئے خواری و افلاس
کیا کم ہیں فرنگی مدنیت کی فتوحات؟
کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟
دنیا ہے تری منتظرِ روزِ مکافات
(بالِ جبریل)
واہ ، خوب۔
دنیاوی طرز زندگی رکھنے والا شخص اقبال، افکار و نظریات میں عموما ٹھیٹھ مذہبی نظر آتا ہے۔
بعض لوگ اس کے برعکس ہوتے ہیں۔
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
66
واہ ، خوب۔
دنیاوی طرز زندگی رکھنے والا شخص اقبال، افکار و نظریات میں عموما ٹھیٹھ مذہبی نظر آتا ہے۔
بعض لوگ اس کے برعکس ہوتے ہیں۔
درست فرمایا.
لیکن اقبال کے افکار و نظریات پر مذہب کے اثرات، انکے یورپ سفر کرنے کے بعد ہی واضح ہوئے ہیں. اور میں سمجھتی ہوں کہ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کی رحمت ہوئی ان پر.
کیونکہ "قائدِ" - اعظم کا معاملہ ذرا مختلف رہا.

یہ اقبال کے مزید اشعار؛

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا عام دیدارِ یار ہو گا
سکوت تھا پردہ دار جس کا وہ راز اب آشکار ہو گا
گزر گیا اب وہ دورِ ساقی کہ چھپ کے پیتے تھے پینے والے
بنے گا سارا جہاں میخانہ، ہر کوئی بادہ خوار ہو گا
دیارِ مغرب کے رہنے والو! خدا کی بستی دُکاں نہیں ہے
کَھرا جسے تم سمجھ رہے ہو، وہ اب زرِ کم عیار ہو گا
تمہاری تہذیب، اپنے خنجر سے آپ ہی خودکشی کرے گی
جو شاخِ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائیدار ہو گا


ایک دانٹ اکبر الہ آبادی کی بھی؛
بادۂ تہذیب یورپ کے چڑھاؤ خم کے خم
ایشیا کے شیشہ تقویٰ کو کردو پاش پاش
 
Top