• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مفصل کی اٹھارہ سورتیں کونسی ہیں۔؟

raja nadeem

رکن
شمولیت
اکتوبر 07، 2011
پیغامات
13
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
48
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی ایک روایت میں ہے فرماتے ہیں مجھے وہ جوڑ والی سورتیں بھی یاد ہیں جن کو آنحضرتﷺ نماز میں پڑھا کرتے تھے یہ مفصل کی اٹھارہ سورتیں اور حم کی دو سورتیں۔ (بخاری شریف جلد سوم،فضائل القرآن،باب نمبر ۲۰)
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
المفصل​

بقول راجح مفصل کااطلاق ’’سورۃ ق‘‘ سے ’’سورۃ ناس ‘‘ تک کی سورتوں پر ہوتا ہے، اور اس کی تین قسمیں ہیں۔

طوال مفصل
’’ سورۃ ق ‘‘ سے ’’ سورۃ مرسلات ‘‘ کے آخرتک کی سورتیں طوال مفصل ہیں۔

اوساط مفصل
’’ سورۃ نباء ‘‘ سے ’’ سورۃ اللیل ‘‘ کے آخر تک کی سورتیں ہیں

قصار مفصل
’’ سورۃ ضحیٰ ‘‘ سے ’’ سورۃ ناس ‘‘ تک کو قصار مفصل کہا جاتا ہے۔

قرآن کریم سے متعلق چند اصطلاحات کی تشریح
 
Top