• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات ارشاد الحق اثری جلد اول و دوم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مقالات ارشاد الحق اثری جلد اول و دوم

مصنف
ارشاد الحق اثری

ناشر
ادارہ علوم اثریہ،فیصل آباد

[URL=http://s1053.photobucket.com/user/kitabosunnat/media/TitlePages---Maqalat-Arshad-ul-Haq-Asri-2.jpg.html][/URL]
تبصرہ
عالم اسلام میں سے ایک مخصوص حلقے کے اس رویے کی کسی طور بھی تائید نہیں کی جاسکتی کہ اجتہاد کادروازہ بند ہوچکاہے- اگر اس مؤقف کو تسلیم کر لیا جائے تو معاشرہ یقینی طور پر جمود کا شکار ہوکر عصر حاضر میں پیش آمدہ نئے نئے مسائل کے حل سے عاری نظر آئیگا- مزید برآں اجتہاد کا دروازہ خود خدا تعالی نے امت محمدیہ کے لیے کھولا ہے جس کی توثیق متعدد فرامین نبوی سے ہوتی ہے-زیر نظر کتاب میں مولانا ارشاد الحق اثری صاحب نے اجتہاد کا دامن تھام کر غیر تقلیدی رویہ اختیار کرنے والوں پر کیے جانے والے اعتراضات کا علمی جواب پیش کیا ہے-مصنف نے مقلدین کی تنگ نظری اوراس سلسلے میں مسلک اعتدال کا تذکرہ کرتے ہوئے فقہاء کے مابین اختلاف کی نوعیت بیان کی ہے-علاوہ ازیں تراویح کی مسنون تعداد،حلالہ، عید میلاد کے بارے میں قرآن وسنت کا اصل مؤقف بیان کرنے کے ساتھ ساتھ علامہ کوثری کے افکار ونظریات پر روشنی ڈالی ہے-مزید برآں ایسے ڈھیروں مسائل کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے جو کتاب و سنت کے حامیوں کے مابہ الامتیاز ہیں اورمقلدین حضرات اپنی تقلیدی روش کی بناء پرواضح دلائل کے باوجود ان سے اعراض کیے ہوئے ہیں-
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین جلد اول
نمبر 1
مسئلہ اجتہاد و تقلید اور اہلحدیث پر بعض اعتراضات کا جواب
اہل حدیث اور اجتہاد
کیا متقدمین فقہاء کا اجتہاد قیامت تک کے لیے کافی ہے ؟
علامہ کشمیر ی رحمہ اللہ کا فرمان ہے کہ سارا دین فقہ میں نہیں
فرقہ بندی اور باہم لڑائیاں
اہل حدیث کی علیحدہ مسجدیں اور مقلدین کا کردار
ڈاکٹر صاحب کی کجروی
شافعی رحمہ اللہ کی اقتداء اور مقلدین کی تنگ نظر ی
ائمہ کرام اس سے بری ہیں
اہل حدیث اور ہمارے اسلاف
ایک امام کی تقلید کی دعوت طریقہ سلف نہیں , علامہ قرافی رحمہ اللہ
تقلید و جمود کا دور اور انتقال مذہب
غیر مقلد عالم
مقلد عالم
دلیل کےبغیر امام کے قول پر فتوی کا حکم
ائمہ نے ہر مسئلہ کی دلیل بیان نہیں کی
مقلد کا اصل روگ
مولانا تھانوی کا بیان
ابن عبد السلام اور دیگر اہل علم کی تصریحات
مقلدین علماء
مجتہدین کی اقسام
انتساب مذہب کے مختلف اسباب
علامہ الکوثری اور تنقیص ائمہ
علمائے دیوبند کی چند جسارتیں
اہل حدیث پر توہین ائمہ کا الزام اور اس کا جواب
مقلدین کے طرز عمل کو ائمہ سے کوئی نسبت نہیں
تقلید و جمود کی انتہاء
نمبر 2
اختلاف امت اور مسلک اعتدال
کیا امت کا اختلاف رحمت ہے ؟
سلف میں اختلاف کی نوعیت
مقلدین کا طرز عمل اور باہم منافرتیں
فقہی مسائل میں ہمارا موقف
مقلد کامل شریعت پر عمل نہیں کر سکتا
علامہ کرخی کا اصول
دین کی تمام جزئیات کا علم کسی ایک کے بس میں نہیں
مقلدین کی تنگ نظری
کیا ائمہ اربعہ کے علاوہ کوئی مجتہد نہیں
قاضی ابو یوسف ، امام محمد اور تقلید
بعض دیگر اہل علم بھی مقلد نہیں
کیا حضرت عیسی علیہ السلام اور امام مہدی علیہ السلام حنفی مقلد ہوں گے ؟
شاہ ولی اللہ کا موقف
کیا ائمہ اربعہ کا اجماع حجت ہے ؟
ائمہ اربعہ کے علاوہ دیگر فقہاء کے اقوال پر فتوی
دلیل کی معرفت کے بغیر امام کے قول پر فتوی
اسباب اختلاف الفقہاء
تعامل سلف کی حیثیت
کیا صحیحین کی روایت مقدم ہے ؟
نمبر 3
مدیر بینات سے چند سوالات
فقہاء کے مابین اختلاف کی نوعیت
وسیلہ کے مسئلہ کی وضاحت
وظیفہ یا شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ
ہر بدعت گمراہی ہے
غیر اللہ کی نذر
کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات 12 ربیع الاول ہی ہے ؟
اجتماعی دعا
تراویح کی مسنون تعداد
حلالہ مروجہ اور حنفی مذہب
ذکاۃ الجنین اور ذکاۃ امہ
نمبر 4
گمراہی کیا ہے ، اتباع سنت یا تقلید
تقلید کے بارے میں اہل علم کی تصریحات
نمبر 5
تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خود کشی
اہل الرائے اور وضع حدیث
موفق مکی کون ہیں ؟
فتنہ انکار حدیث اور اہل الرائے
مقلدین کا طرز عمل
بر صغیر میں انکار حدیث
کاردیگر کند
مرزا غلام احمد کون تھا ؟
گستاخی کا مرتکب کون ؟
تقلیدی مزاج اور تجلی دیو بند
امام صاحب کے تلامذہ کا طرز عمل
فتوی میں مفتی کو ہدایت
امام صاحب کے بعض مسائل کی بنیاد درست نہیں ، علامہ کوثری
امام محمد رحمہ اللہ کا تقلید امام پر تبصرہ
مولانا عبید اللہ سندھی کے عجیب تفردات
گستاخی کا مرتکب کون ہے ؟
نمبر 6
علامہ الکوثری رحمہ اللہ کے بدعی افکار علمائے دیوبند کے لیے لمحہ فکریہ
علامہ کوثری رحمہ اللہ اور قبروں کوپختہ کرنا
علامہ کوثری رحمہ اللہ اور صحیح مسلم کی حدیث
علامہ کوثری رحمہ اللہ کی بددیانتی
یک نہ شدد و شد
قبروں پر کتبے لکھنا
صحیح مسلم کی دوسری حدیث پر علامہ کوثری رحمہ اللہ کی تنقید
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارنا
میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
نمبر 7
علامہ کوثری رحمہ اللہ کے بدعی افکار کے دفاع کا علمی جائزہ
امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی منقبت میں موضوع حدیث اور علامہ کوثری رحمہ اللہ
جھوٹ کا الزام
علامہ کوثری رحمہ اللہ نے کتاب التوحید کو کتاب الشرک کہا
کتاب السنہ کو کتاب الزیغ کہا
قبروں کو پختہ بنانا اور ان پر مسجدیں تعمیر کرنا
چوری اور سینہ زوری
نیل الاوطار میں علامہ شوکانی رحمہ اللہ کا موقف
قارن صاحب کی غلطی فہمی
اصحاب کہف اور مسجد
صحیح مسلم کی حدیث اور علامہ کوثری رحمہ اللہ
قارن صاحب کی غلط بیانی
بے انصافی کی دوسری مثال
میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
بدعت کی تعریف علامہ کوثری رحمہ اللہ کا موقف
نمبر 8
مولانا سید حامد رحمہ اللہ میاں سے پہلی اور آخری ملاقات
مسئلہ رفع الیدین اورسید صاحب
اہل حدیث طالب علم کی کہانی
فاتحہ خلف الامام
علامہ ابن حزم رحمہ اللہ اور اہل حدیث
کیا بلوغ المرام کو دیکھا کر فتوی دینا ناجائزہ ہے
توہین اکابر کا الزام
غلط بیانی اور حساب دانی
ایک عجیب نکتہ
تکفیر یزید اور واقعہ حرہ
نمبر 9
عورت کی سربراہی اور حدیث بخاری جناب عبد العزیز خالدکے اعتراضات کا جائزہ
کیا عورت کی سربراہی کے بارے میں قرآن خاموش ہے ؟
موضوع روایات سے استدلال
قرآن کے موافق روایت کا مسئلہ
اصول فقہ حنفی کی ایک روایت پر بحث
کیا صرف ایک صحابی سے مروی روایت قابل اعتبار نہیں
ذھول اور نسیان قادح صحت نہیں
فہرست مضامین جلد دوم
حرف آغاز
کیا سفر میں پوری نماز پڑھی جا سکتی ہے ؟
امر بالمعروف و نہی عن المنکر ، کوتاہیاں اور صحیح طریق کار
مسئلہ رفع الیدین کے متعلق دو سوالات کے جواب
مسئلہ رفع الیدین ایک بریلوی مفتی صاحب کے افکار پر تبصرہ
کتاب المحبوب ، تعاون وتبصرہ
صبح کی سنتوں کے بعض مسائل ، ایک تحقیقی جائزہ
علامہ محمد ناصر الدین البانی  اور ضعیف احادیث
سورۃ الحج میں دوسرا سجدہ
کیا وضوء کے بعد شرمگاہ پر چھینٹے لگانے کی حدیث ضعیف ہے؟
نماز کے بعد دعا
سلیمان بن الحسن العطار کی حدیث ضعیف نہیں حسن ہے
صحیحین میں مدلسین کی روایت اور حدیث مسنتہ
عشاء سے پہلے چار کعتیں اور مسلک احناف
رمضان المبارک میں کرنے کے دو کام
عورت کے لیے پاؤں ڈھانپنے کا حکم
کیا دوران نماز عورت کے لیے پاؤں ڈھانپنے ضروری ہیں
انواع توحید میں '' توحید حاکمیت '' کا اضافہ اور اس کا حکم
المصنف لابن ابی شیبہ میں ایک اور غلطی اہل علم کے لیے لمحہ فکریہ
نماز میں سورۃ فاتحہ رہ جائے تو کیا حکم ہے ؟
اسلام اور امن و سلامتی
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
تاریخ، رجال، سیرت اور سوانح سے وابستہ اہل علم کے لیے عظیم خوش خبری : مقالات از محدث ارشاد الحق اثری،کی جلد چہارم شائع ہو چکی ہے. وللہ الحمد!
تاریخ طباعت :ستمبر 2018ء.
صفحات 480.امپورٹڈ پیپر. اعلی پرنٹنگ. قیمت :؟
ناشر :ادارة العلوم الاثرية، منٹگمری بازار، فیصل آباد. باکستان0412642724

تبصرہ نگار:محمد خبیب احمد

اس سے پیشتر مقالات کی3جلدیں منصہ شہود پر آ کر اندرون وبیرون ملک سے داد وصول کر چکی ہیں، اب یہ چوتھی جلد علما کے سوانح عمری پر مشتمل ہے، جس میں درج ذیل اہل علم ہیں :1:امام دارقطنی. 2:علامہ محمد حیات سندھی. 3:علامہ شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی. 4:محدث محمد گوندلوی . 5:محدث عبد اللہ فیصل آبادی.6:مولانا اسحاق چیمہ. 7:سید ابو بکر غزنوی رحمھم اللہ اجمعین. یہ مقالات پہلے مختلف رسائل میں مطبوع تھے.

مقالہ1:امام دارقطنی (وفات 385ھ) آج سے 36سال پہلے طبع ہوا تھا، جس میں موضوع سے متعلق ضروری مباحث بیان کیے گئے ہیں، جس میں ان کے شیوخ، معاصرین، سنن دارقطنی اور امام صاحب کی دیگر 61کتب کاتعارف موجود ہے. اسکے علاوہ 18 اصحاب العلل کاتعارف بھی ہے. جرح وتعدیل پر لکھنے والے 16محدثین اور ان کی چند کتب کا تذکرہ موجود ہے.

مقالہ2:علامہ محمد حیات سندھی( سن وفات 1750ء )کے حالات زندگی، سنت سے ان کی محبت اور ان کی 50 تصانیف کا تذکرہ موجود ہے.

مقالہ3:علامہ شمس الحق عظیم آبادی ڈیانوی (وفات 21مارچ 1911ء) کاتفصیلی ترجمہ 114صفحات پر پھیلا ہوا ہے، جس میں صوبہ بہار کی تاریخ، اساتذہ کرام میں سے شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی، قاضی حسین بن محسن انصاری، جنھیں پوری فتح الباری ازبر تھی، کاتذکرہ موجود ہے. ان کی گراں قدر خدمات حدیث، علما کی سرپرستی کر کے ان سے بڑے پیمانے پر کام لینا، نہایت وقیع کتب خانے اور اس میں موجود نایاب مخطوطات کا تذکرہ موجود ہے. ان کی31تصانیف کا تفصیلی تعارف موجود ہے. غایةالمقصود اور عون المعبود شرح سنن ابو داود پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے. مختلف دلائل سے ثابت کیا ہے کہ عون المعبود کے مصنف بھی محدث ڈیانوی ہی ہیں.

مقالہ4:محدث محمد صاحب گوندلوی رحمہ اللہ (متوفی جون 1985ء) کے ساتھ شیخ اثری صاحب کے گزرے لمحات اور ان سے تلمذ کا تذکرہ محبت بھرے انداز میں کیا ہے.وہ علم وعمل، شرافت ونجابت، ذکاوت و عبقریت کا آموختہ تھے.عبادت، للہیت، زہد وورع ان کے ماتھے کا جھومر تھا.روحانی معارف کے خزائن تھے. تفسیر قرآن پر ان کادرک قابل رشک تھا.نماز فجر کے بعدصرف سورہ فاتحہ کا درس دس ماہ تک ارشاد فرماتے رہے!

مقالہ5:مولانا عبد اللہ جھالوی فیصل آبادی (متوفی جولائی1983ء) آپ ادارہ علوم اثریہ کے استاذ بلکہ دو بانیان میں سے ایک تھے، اس ادارہ کا آغاز 1969ء کو ہوا. کتب تحقیق سے ان کا شغف، اس سے بڑھ کر ان کا دلائل اور حوالوں پر استحضار اللہ تعالٰی کی طرف سے خصوصی ودیعت تھا. انھوں نے شیخ اثری صاحب پر خصوصی شفقت فرمائی اور بھر پور تعاون کرتے رہے. تاریخ بغداد سے حدیث تلاش کرنا ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا، یہ تب کی بات ہے جب اس کی فہرست ہی مرتب نہیں ہوئی تھی! مشکاة کی فہرست دیکھے بغیر حدیث پر دسترس حاصل کر لیتے.

مقالہ6:مولانا اسحاق چیمہ بھی ادارہ علوم اثریہ کے بانی تھے، آپ ایک عالی دماغ کی صلاحیت سے مالا مال تھے. فن تدریس میں اوج کمال کو پہنچے ہوئے تھے. ایک بہترین منتظم اور با لیاقت انسان تھے. انتظامی، سیاسی، مذہبی اور مسلکی قیادت کےلیے نہایت موزوں تھے. آپ مولانا نیک محمد، صوفی عبد اللہ، سید مولی بخش کوموی، محدث گوندلوی اور سید داود غزنوی رحمھم اللہ سے بہت متاثر تھے.

مقالہ 7:سید ابو بکر غزنوی بھی اللہ تعالی کی نشانیوں میں سے ایک نشانی تھے. آپ بہت بڑے عابد، ورع، خادم قرآن، ولی اللہ، ذاکر ربانی تھے یہاں تک کہ ان کے جسم کا روآں روآں اللہ کی محبت میں غرق تھا!

غرض کہ یہ مقالات مختلف علوم وفنون کا مرکب ہیں، جس کا مطالعہ ہر عام وخاص کے لیے مفید ہے، اس میں نہایت دل چسپ اور سبق آموز واقعات بھی موجود ہیں.


42513290_2202784346669587_3560635430070124544_n.jpg
 
Top