• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات حدیث ( جدید ایڈیشن)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مقالات حدیث ( جدید ایڈیشن)

مصنف
محمد اسماعیل سلفی

تحقیق و تخریج
حافظ شاہد محمود

ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز


تبصرہ
شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی کی ذات ِمتنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالم اسلام کےعلمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلم ،متکلم ، نقاد ، دانشور ، مبصر تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں قدرت حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ وسير اور فقہ پر ان کو عبور کامل حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔مولانا محمد اسماعيل سلفیايک کامياب مصنف بھی تھے ۔ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد وحمايت اور نصرت ومدافعت ميں ہيں آپ نے دفاع سنت کابیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔منکرین حدیث کو آڑے ہاتھوں لیا تمنا عمادی اور غلام احمد پرویز کے کے تشکیکی پروپگنڈا کے ڈھول کاپول کھولا۔ حدیث کے مقام ومرتبہ کو براہین قاطعہ سے واضح کیا۔ پیش نظر کتاب '' مقالات حدیث (تصحیح واضافہ شدہ جدید ایڈیشن )مولانا سلفی کے حجیت حدیث وفاع حدیث کے سلسلہ میں ان کے قیمتی 18 مضامین کا مجموعہ ہے جن میں حدیث کی تشریعی اہمیت ،سنت قرآن کے آئینہ میں ، حجیت حدیث،حدیث علمائے امت کی نظر میں ،امام بخاری کامسلک ،جماعت اسلامی کا نظریۂ حدیث ،حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ ،عجمی سازش کا فسانہ ،تمنا عمادی کا علمی محاسبہ ، وغیرہ جیسے علمی موضوعات شامل ہیں۔ حافظ شاہدمحمود ہدیہ تبریک کےمستحق ہیں کہ انھوں نے اس قدر علمی مواد کو یکجاکتابی شکل میں نہ صرف پیش کیا بلکہ مکمل تحقیق و تخریج بھی کر دی جس سے کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اللہ تعالی مولانا سلفیکے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے (آمین) (م۔ا )
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
تقدیم
مقدمہ
سوانح مولانا اسماعیل سلفی
امام بخاری کا مسلک
حدیث شریف کا مقام حجیت
حدیث علمائے امت کی نظر میں
جماعت اسلامی کا نظریہ اور مدیر فاران کراچی
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے کذبات ثلاثہ
عجمی سازش کا فسانہ
عجمی سازش کا تجزیہ ، واقعات کی روشنی میں
ایک سوال...دو جواب
امام محمد بن مسلم زہری قرشی ا ور تحریک انکار حدیث
مولانا تمنا کے تنقیدی مضمون کا علمی محاسبہ
واقعہ افک کے متعلق نئی تمنائی ریسرچ
مسئلہ درایت وفقہ راوی کا تاریخی وتحقیقی جائزہ
مقدمہ
امام محمد بن اسماعیل البخاری
ایک معیار
 
Top