• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقالات راشدیہ ۔جلد 2

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
مقالات راشدیہ ۔جلد 1،2،3

کتاب کا نام
مقالات راشدیہ ۔جلد 1،2،3

مصنف
ابو محمد بدیع الدین راشدی

ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور

تبصرہ

بدیع الدین شاہ راشدی ایک عظیم مبلغ و مصلح تھے۔ ان کی دعوت و تبلیغ سے ہزاروں انسان توحید خالص سے شناسا ہوئے اور کتاب و سنت کےمتبع بنے۔ اپنی گوناگوں مصروفیات اور ہمہ جہتی مشاغل کے باوجود انھوں نے ایک سو سے زائد کتابیں یادگار چھوڑیں۔ حضرت صاحب کو بہت سے علوم پر دسترس حاصل تھی، مگر علوم القرآن اور علوم الحدیث پر تو مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔ حضرت صاحب کے بہت سے رسائل اور کتابچے زیور طبع سے آراستہ ہوئے لیکن ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو ایک بار شائع ہوئے مگر نامساعد حالات کی بنا پر دوبارہ شائع نہ ہو سکے۔ زیر نظر کتاب میں اسی کمی کو پورا کرتے ہوئے حضرت صاحب کے 27 رسائل کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے تین چار رسائل اعتقادی اور اصول پر مشتمل ہیں، چھ مسلک اہل حدیث پر ہیں۔ جن میں حقانیت اہل حدیث، شان اہل حدیث، صداقت اہل حدیث، تاریخ اہل حدیث وغیرہ جیسے عناوین پر سیر حاصل بحث ہے۔ نو رسائل مختلف فقہی مسائل پر ہیں اور باقی نماز کے مختلف احکام پر مشتمل ہیں۔ (ع۔م)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست
باب اول : منکرین عذاب قبر کے اعتراضات اور ان کے جوابات
باب دوم :نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
باب سوم:قرآنی خوانی کی شرعی حیثیت
باب چہارم:شان اہل حدیث
شان اہل حدیث
وصیت اور اس کے اہم مسائل
حقانیت مسلک اہل حدیث
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مقالات راشدیہ جلد3
کیا حنفی امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟
کیاامام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا مکروہ ہے؟
ترک رفع الیدین کے علمی محاسبہ
تصحیح آٹھ رکعت تراویح
فقہ وحدیث
فقہ حنفی کا دوسرا رخ
لفظ فقہ کا اصلی مفہوم
حرمت مصاحرات بالزنا کا حکم
ایک مجلس میں طلاق ثلاثہ پر دیئے گئے دلائل کا علمی وتحقیقی جائزہ
اہل حدیث کے امتیازی مسائل
مسلک اہل حدیث پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,118
ری ایکشن اسکور
4,480
پوائنٹ
376
محترم جلد نمبر ایک کے مصنف شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں دو اور تین کے مصنف شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں پھر جلد بھی شایع ہو گئی ہے اس کے مصنف شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں ۔سب جلدوں کو شیخ بدیع صاحب کی تصنیف کہنا درست نہیں ÷
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا
محترم جلد نمبر ایک کے مصنف شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں
جی شیخ صاحب ہم نے بھی اسی مصنف کو سلیکٹ کیا ہوا ہے۔

دو اور تین کے مصنف شیخ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں
جی شیخ صاحب ہم نے بھی یہی مصنف سلیکٹ کیا ہوا ہے۔۔۔جلدنمبر2۔۔۔۔۔جلد نمبر3
پھر جلد بھی شایع ہو گئی ہے اس کے مصنف شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ ہیں ۔
شیخ صاحب آپ کا مطلب چوتھی جلد ؟۔۔۔ کیا یہ مارکیٹ میں دستیاب ہے؟
سب جلدوں کو شیخ بدیع صاحب کی تصنیف کہنا درست نہیں ÷
جزاکم اللہ خیرا شیخ صاحب۔۔ آپ کو شاید غلط فہمی اسی پوسٹ سے ہوئی ہے، کیونکہ اس پوسٹ میں ابو محمد بدیع الدین راشدی رحمہ اللہ لکھ کر ٹائٹل میں مقالات راشدیہ ۔جلد 1،2،3 لکھ دیا گیا ہے، جو ہمارے بھائی رشید کی غلطی ہے۔ شیخ صاحب توجہ دلانے کا بہت بہت شکریہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
شیخ صاحب آپ کا مطلب چوتھی جلد ؟۔۔۔ کیا یہ مارکیٹ میں دستیاب ہے؟
چوتھی جلد بہت عرصے سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ والسلام
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
چوتھی جلد بہت عرصے سے مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ والسلام
جزاکم اللہ خیرا بھائی
ان شاءاللہ ہم کوشش کریں گے، کہ جلد از جلد آن لائن پیش کردیں۔
 
شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
ایڈمن حضرات سے گزارش ہے کہ مقالات راشدیہ کی جلد 4 سید محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اسے سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی تصانیف سے نکال کر سید محب اللہ شاہ راشدی رحمہ کی کتب لسٹ میں شامل کیا جائے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
لائبریری میں اپلوڈ کردہ مقالات راشدیہ کی پانچوں جلدوں کے متعلق معلومات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ، مثلا تمام کتابیں شیخ بدیع کی طرف منسوب ہیں ، پھر بعض جلدوں کے شروع میں ٹائٹل کسی اور جلد کا ہے ۔
اصل کتابیں سامنے رکھ کر درستی کرنے کی گزارش ہے ۔
 

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
432
ایڈمن حضرات سے گزارش ہے کہ مقالات راشدیہ کی جلد 4 سید محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اسے سید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ کی تصانیف سے نکال کر سید محب اللہ شاہ راشدی رحمہ کی کتب لسٹ میں شامل کیا جائے
لائبریری میں اپلوڈ کردہ مقالات راشدیہ کی پانچوں جلدوں کے متعلق معلومات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ، مثلا تمام کتابیں شیخ بدیع کی طرف منسوب ہیں ، پھر بعض جلدوں کے شروع میں ٹائٹل کسی اور جلد کا ہے ۔
اصل کتابیں سامنے رکھ کر درستی کرنے کی گزارش ہے ۔
بھائی جان میں دیکھتا ہوں اور ان شاء اللہ جلد از جلد متعلقہ درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
Top