• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقام صحابہ رضی اللہ عنہم اور موجودہ مسلمان

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مقام صحابہ رضی اللہ عنہم اور موجودہ مسلمان

جس طرح قرآن مجيد كی تفسيروتعبير نبیﷺ کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہﷺ کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں، کیونکہ صحابہ کرام ہی رسولﷺ کے علم کے وارث، آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں، سارا دین ان ہی کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں۔ امام ابوبكر الآجری رحمہ الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:
"وہ محمدﷺ کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل، سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے، وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا، ان کے اخلاق واطوار کو اختیارکرو، ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے- " (کتاب الشریعة: (1/1686).
یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا
ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں​

ویڈیو مذکورمیں شیخ عبدالمجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کواجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیاہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیاہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
ڈاؤنلوڈ
 
Top