• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقام محمود

شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
93
پوائنٹ
85
مقام محمود شفاعت کا وہ اعلیٰ ترین مقام ہے جس پر قیامت کے روز رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فائز ہوں گے۔
ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
اور رات کو تہجد ادا کرو یہ تمہارے لیے زائد عبادت ہےبعید نہیں ( اس وجہ سے ) تمہارا رب تمہیں مقام محمود پر فائز
فرما دے۔ ( سورہ بنی اسرائیل آیت 78 )
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہےنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت کے روز میں اور میری
امت ایک ٹیلے پر کھڑے ہوں گے اللہ تعالیٰ مجھے سبز رنگ کا حلہ ( یعنی قیمتی لباس ) عطا فرمائے گاپھر اللہ تعالیٰ مجھے بات کرنے کی اجازت عطا فرمائے گا اور جو کچھ اللہ چاہے گا میں عرض کروں گا۔ یہی مقام محمود ہے۔
اسے حاکم نے روایت کیا ہے۔ سند صحیح۔
کتاب السنۃ للابانی راقم الحدیث 785۔
 
Top