• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقتدی کے لیے باجماعت نماز کی فضیلت کب حاصل ہو گی؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
868
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
امام کے ساتھ جماعت کو پانا دو طرح ہے:

1- جماعت کی فضیلت کو پانا

مقتدی جماعت کے ساتھ کسی بھی وقت شامل ہو جائے اسے نماز کی فضیلت حاصل ہو جاتی ہے، اگرچہ وہ آخری تشہدمیں ہی شامل ہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جماعت کے ساتھ شامل ہونے کا حکم دیا ہے چاہے امام کسی بھی حالت میں ہو ، اگر تشہد میں شامل ہونے والے کو جماعت کا ثواب نہیں ملے گا تو اس کا نما ز میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں، آپ نے فرمایا:

إِذَا سَمِعْتُمُ الإِقَامَةَ، فَامْشُوا إِلَى الصَّلاَةِ وَعَلَيْكُمْ بِالسَّكِينَةِ وَالوَقَارِ، وَلاَ تُسْرِعُوا، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا (صحيح بخارى: 636)

’’جب تم اقامت سنو تو نماز کے لیے سکون و وقار کے ساتھ چلو، تیزی اختیار نہ کرو، پھر جس قدر نماز مل جائے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے (بعد میں) پورا کر لو۔‘‘


2- جماعت کے حکم اور اس پر مترتب ہونے والے احکامات کو پانا

اس سے مراد یہ ہے کہ کب مقتدی کے لیے وہ احکامات ثابت ہوں گے جو امام کی اقتدا شروع نماز سے کرنے والے کے لیے ثابت ہوتے ہیں؟

مقتدی کے لیے جماعت کا حکم تب ثابت ہو گا جب وہ ایک مکمل رکعت امام کی اقتدا میں ادا کرے گا۔

حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنَ الصَّلاَةِ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلاَةَ (صحيح بخارى: 580)

’’جس شخص نے نماز کی ایک رکعت پا لی اس نے پوری نماز کو پا لیا۔‘‘
 
Top