بس بات وہی ہے جس نے اخلاص کے ساتھ کلمہ طیبہ پڑھا وہی کامیاب ہوا
بات تو اخلاص کی ہے میرا رب تو بڑا غٍفوررحیم ہے۔ بس اللہ رب العزت ہمیں
اخلاص دے دے۔ اخلاص مل گیا تو سب کچھ مل گیا۔ ان شاء اللہ
آج ایک بات شئیر کر دوں، کسی صاحب سے پوچھا آپ نیکی کی طرف کیسے آئے، آپ تو رنگ برنگی دنیا میں رہنے والے تھے۔ جہاں ہر طرف کیمروں کی بھرمار،شہرت کی بلندیوں پر، لیکن پھر یہ دین کا راستہ؟
اس نے کہا میں نے اللہ تعالیٰ سے ہدایت مانگی اور اللہ تعالیٰ نے مجھے گناہوں کی زندگی سے نکال
کر اپنی راہ پر چلا دیا۔ اوربس اپنا بنا لیا۔
بڑی خوبصورت بات کہی کہ ہم جب تک ہدایت مانگیں گے نہیں ہدایت آئے گی نہیں، اسی لیے ہمیں اپنے لیے بھی اوردوسرں کے لیے بھی ہدایت کی دعا کرتے رہنا چاہیے۔ کیا پتا کس پل قبولیت کا ہو اوردعا قبول ہو جائے۔ اور ہم سب ہدایت والے بن جائیں۔