• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقوی دماغ

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
مقوی دماغ
محترم قارئین کرام اس سے پہلے کہ مقوی دماغ نسخہ لکھوں ضعف دماغ کے اسباب کی تھوڑی سی وضاحت کردوں،ضعف دماغ کے کئی اسباب ہیں
(۱) موروثی اسباب : ماں باپ میں سے اگر کوئی کند ذہن ہے یا دونوں ہی کند ذہن ہوں تو بچہ پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی اس کے برعکس بھی ہوجاتا ہےلیکن ایسے واقعات کم ہی ہوتے ہیں۔
(۲) دوران حمل ماں کو کوئی صدمہ پہنچنا
(۳) پیدائشی نقص یا کوئی بیماری لاحق ہوجانا
(۴) نزلہ کی شکایت
(۵) ذہنی انتشار
(۶) جریان کی شکایت(اس سے متعلق دوسرے عوارض)
(۷) زنانہ صحبت (عورتوں میں رہنا چاہے وہ گھر کے ہی ممبر ہوں)
(۸) عورتوں میں ایام کی بےقاعدگی
(۹) دیگر دماغی بیماریاں
(۱۰) عمر کا تقاضا ۔۔۔ وغیرہ
اول الذکر تین عوارض کا تو علاج تو نا ممکن ہے باقی کا کچھ اچھی تدابیر سے اور ادویہ سے علاج ممکن ہے
عام طور پر دماغی کمزوری میں ذہنی انتشار اور نزلہ کی شکایت کا خاص دخل ہے ذہنی انتشار کے اسباب کو دور کرنے سے ہی دماغی قوت بحال ہوجاتی ہے ۔ اس کے علاوہ دماغ کو تیز کرنے کی ایکسرسائز سے بھی دماغی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے مطالعہ وغیرہ کرنے سے دماغی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں ، اس طرح کے اور بھی بہت سے امور ہیں جن سے دماغی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے، یاد رہے آرام طلبی سے دماغ کی صلاحیتیں سکڑ جاتی ہیں ۔ غصہ حسد اور غیبت سے دماغی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ان سے بچا جائے ۔ذیل میں’’ نسرین فاطمہ‘‘ صاحبہ کے تجویز کردہ نسخہ پر ہی تھوڑی سی توجہ دلانا چاہتا ہوں اس کے بعد ہر کوئی اس نسخہ سے اپنے مزاج کے اعتبار سے استعمال کرسکتا ہے۔
بادام:یہ دو طرح کا ہوتا ہے تلخ اور شیریں دونوں کی افادیت الگ الگ ہے لیکن ہم یہاں بادام شیریں کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔
بادام شیریں درجہ اول میں گرم تر ہے ۔ اگر اس کے چھلکے کو اتار دیا جائے تو معتدل ہوجاتا ہے جن حضرات کو ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہے ان کو مقشر ہی استعمال کرنا چاہئے اس کی ترکیب یہ ہے کہ بادام کو پانی میں بھگو کر رکھدیا جائے جب یہ پھول جائے تو چھلکا اتار کر استعمال کرنا چاہئے
خواص بادام: مقوی دماغ و حافظہ ہے ،سدوں کا دافع ہے ،مسمن بدن ہے،مقوی باہ ہے ضعف بصارت میں مفید ہے ،کھانسی میں بھی مفید ہے ،پیشاب اور سیمن کی گرمی کو دور کرتا ہے ۔
ایک نکتہ: بادام کو مٹی کی رکابی میں جتنا گھسا جائے گا اتنی ہی اس کے اندر طاقت پیدا ہوگی گھرل سے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے اس طرح پر گھسنے میں ایک بادام میں پانچ مادام کی طاقت پیدا ہوجاتی ہے
سیاہ مرچ:مرچ چار طرح کی ہوتی ہیں ،سیاہ اور سفید،ہری مرچ اور سرخ مرچ چاروں کے خواص جداگانہ ہیںمجھے یہاں صرف سیاہ مرچ اور سفید مرچ جس کو دکنی مرچ بھی کہتے ہیں کے متعلق عرض کرنا ہے ۔
سیاہ مرچ کا مزاج: یہ درجہ سوم میں گرم و خشک ہے اور ایک قول درجہ چہارم میں گرم کا ہے
سفید مرچ(دکنی مرچ) درجہ اول و سوم میں گرم وخشک ہے ، دواء اسی کا زیادہ استعمال ہے
خواص: امراض معدہ وطحال کے لئے نہایت عمدہ ہے ،محلل ،جاذب، مسخن ، ومنقی بلغم ،مقوی دماغ و اعصاب،اس میں قوت تریاقیہ بھی ہے ،اعصابی امراض میں بہت مفید ہے اس کو مویز منقیٰ کے ساتھ استعمال کرنا سے معدہ اور دماغ کو قوت حاصل ہوتی ہے۔
نسخہ مقوی دماغ و بصر:
ایک تو وہی نسخہ ہے جو محترمہ نسرین فاظمہ صاحبہ کا ہے بس اس میں اتنا فرق کرلیا جائے کہ سیاہ مرچ کی جگہ سفید مرچ شامل کرلی جائے ۔ جن کا بی پی ہائی رہتا ہے وہ مقشر بادام اور مرچ کی تعداد کم کرلیںاور جن کو تلخاہٹ یا چر چراہٹ زیادہ محسوس ہوتی ہے وہ مصری شامل کرلیں۔مصری نہ ہو تو خالص شہد سب سے عمدہ رہے گا۔
دیگر نسخہ:
بادام نو عدد سفید مرچ پانچ عدد ،منقیٰ سات عدد(منقیٰ کے دانے نکال دئے جائیں) بادام اور منقیٰ کو رات کو بھگو دیا جائے اور علی الصبح بادام کے چھلکے اتار کر تینوں اشیاء کو کھرل میں جتنا گھسا جاسکے چٹنی بنا کر استعمال کرنا چاہئے۔ لگاتار استعمال کریں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں کم از کم ایک ماہ لگا تار استعمال کرنا چاہئے بچوں کے لئے کچھ کم کرلیں اگر کسی کو مرچ نقصان دیتی ہوں تو مرچ نکال دی جائے باقی بدستور استعمال کریں۔ اور احقر کودعاؤں سے نوازیں ۔ فقط والسلام
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
جزاکم اللہ خیرا مفتی بھائی آپ مفتی ( مفتی کو مفتی ہی سمجھنا کہیں مفت کے فتوے دینے والا مت سمجھ لینا۔ہا ہا ہا ) تو لگتے ہی ہیں ساتھ اعلیٰ درجہ کےحکیم کی صف میں بھی آپ کا شمار ہوتا ہے۔۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ کتابی حکیم ہیں یاحقیقی۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ محب
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
جزاکم اللہ خیرا مفتی بھائی آپ مفتی ( مفتی کو مفتی ہی سمجھنا کہیں مفت کے فتوے دینے والا مت سمجھ لینا۔ہا ہا ہا ) تو لگتے ہی ہیں ساتھ اعلیٰ درجہ کےحکیم کی صف میں بھی آپ کا شمار ہوتا ہے۔۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ کتابی حکیم ہیں یاحقیقی۔۔۔۔۔۔۔ابتسامہ محب
السلام علیکم
محترم بیشک میں مستند حکیم نہیں ہوں لیکن میں نے اپنے والد محترم سے طب پڑھی ہے میرے والد صاحبؒ مستند حکیم تھے اس کے علاوہ میرے ایک دوست ڈاکٹر حکیم فرقان احمد صاحب ہیں ان سے بھی فن طب حاصل کیا ہے لیکن یہ میرا پیشہ نہیں ہے اس کے علاوہ الحمد للہ بہت سے فنون میں مہارت رکھتا ہوں سب کو چھوڑ دیا تصوف کی نذر کردیا بس ایک کمی ہے ’’مہرب ‘‘کو قابو کرنا نہیں آتا۔ فقط والسلام
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
کیا دماغ کو صحیح ٹریک پر رکھنے کے لیے یہ نسخہ کام آئے گا ؟؟؟
جی بیشک آؤٹ ٹریک کو آن ٹریک کردیتا ہے لیکن ہٹی ہوئی چول کو درست نہیں کر پاتا(ابتسامہ)
 

ابو بصیر

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
1,420
ری ایکشن اسکور
4,198
پوائنٹ
239
السلام علیکم
محترم بیشک میں مستند حکیم نہیں ہوں لیکن میں نے اپنے والد محترم سے طب پڑھی ہے میرے والد صاحبؒ مستند حکیم تھے اس کے علاوہ میرے ایک دوست ڈاکٹر حکیم فرقان احمد صاحب ہیں ان سے بھی فن طب حاصل کیا ہے لیکن یہ میرا پیشہ نہیں ہے اس کے علاوہ الحمد للہ بہت سے فنون میں مہارت رکھتا ہوں سب کو چھوڑ دیا تصوف کی نذر کردیا بس ایک کمی ہے ’’مہرب ‘‘کو قابو کرنا نہیں آتا۔ فقط والسلام
میاں صاحب کچھ خُدا کا خُوف کریں اور تصوف کو گھر سے نکال دیں !!!! ڈبل ابتسامہ
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
عابد بھائی یہ نسخہ نیم حکیمانہ تو نہیں ہے؟
السلام علیکم
نہیں بھائی ایسا نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ محنت میں نے صرف آپ کے لیے ہی کی ہے
اس میں آپ کے مزاج کی بھر پور رعایت رکھی گئی ہے
اس نسخہ کو کوئی بھی بنا خوف وخطر استعمال کرسکتے ہیں ان شاء اللہ العزیز بھر پور فائدہ ہوگا
 

عمران اسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
333
ری ایکشن اسکور
1,609
پوائنٹ
204
بلکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ محنت میں نے صرف آپ کے لیے ہی کی ہے
اس کرم نوازی کا بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔
اس میں آپ کے مزاج کی بھر پور رعایت رکھی گئی ہے
میں نے یادداشت تیز کرنے والے دوسرے تھریڈ میں کہا تھا کہ میں کالی مرچ سے الرجک ہوں۔ اس کا یہ مطلب تھا کہ پسند نہیں کرتا۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ میں مجھے کالی مرچ سے الرجی ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ شاید آپ اور کچھ دوسرے ساتھی یہ سمجھے ہیں۔
آپ یہ وضاحت کر دیجئے کہ کالی مرچ اور بادام ملا کے میں نے جو نسخہ تیار کیا ہے اس میں مصری یا شہد ملاکے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
 

عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
اس کرم نوازی کا بہت شکریہ
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔

میں نے یادداشت تیز کرنے والے دوسرے تھریڈ میں کہا تھا کہ میں کالی مرچ سے الرجک ہوں۔ اس کا یہ مطلب تھا کہ پسند نہیں کرتا۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ میں مجھے کالی مرچ سے الرجی ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ شاید آپ اور کچھ دوسرے ساتھی یہ سمجھے ہیں۔
آپ یہ وضاحت کر دیجئے کہ کالی مرچ اور بادام ملا کے میں نے جو نسخہ تیار کیا ہے اس میں مصری یا شہد ملاکے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
السلام علیکم
جی میں نے دوسرے والےتھریڈ کوپڑھ لیا تھا پہلے تو وہیں جواب لکھنا چاہا پھر طبیعت نے گوارہ نہیں کیا کہ کسی کی محنت پر میں اپنی رائے ظاہر کروں بہر حال آپ کالی مرچ نہ لیکر سفید مرچ جس دکنی مرچ کہا جاتا ہے وہ لے لیں اور شہد خالص ملالیں شہد میں بہت سارے فوائد ہیں سفید مرچ کالی مرچ کے مقابلہ زیادہ مناسب رہے گی مجبوراً کالی بھی استعمال کرسکتے ہیں
 
Top