• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملالہ کے نظریات

شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
خضر حیات بھائی معذرت کے ساتھ ، کیا آپ نے ڈائری کے ملالہ کے ہونے کی تحقیق و تصدیق کر لی؟؟؟

اگر ہاں تو ہمیں بھی ذرائع بتا دیں جناب!!!

اگر نہیں تو پھر پہلے تحقیق کر لیں کہ یہ ڈائری اس گیارہ سالہ (۲۰۰۹) بچی نے لکھی ہے یا بی بی سی نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
 

راجا

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 19، 2011
پیغامات
733
ری ایکشن اسکور
2,574
پوائنٹ
211
یہ بھی دیکھئے:
امریکی یہودی کو ویڈیو انٹرویو میں ملالہ کے پاک فوج پر حملے۔ برا بھلا کہتی رہی

امریکہ کے ایک یہودی فلم میکر کی طرف سے ملالہ اور اس کے والد کے ساتھ رہ کر بنائی گئی ڈاکیو مینٹری میں ملالہ اور اس کے والد سوات آپریشن کے بعد پاکستانی فوج کو بر ا بھلا کہتے دکھائی دے رہے ہیں اور ملالہ کہتی ہے کہ اسے اس فوج پر شرم آتی ہے ۔ واضح رہے کہ ملالہ کو طالبان حملے کے بعد سے پاک فوج ہی تمام تر طبی سہولیات فراہم کررہی ہے اور وہی اس خاندان کو تحفظ بھی فراہم کررہی ہے۔ یہ ویڈیو 2009 اور 2010 میں تیار کی گئی تھی اور اسے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی ویب سائٹ پر نشر کیا تھا۔ یہ ویڈیو اب بھی موجود ہے اور اس میں ملالہ اور اس کے والد کے ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ اس ویڈیو میں ملالہ کے والد الزام لگا رہے ہیں کہ پاک فوج نے ان کے اسکول کو تباہ کیا اور وہ لوگوں کی املاک چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔ یہودی فلم ساز سے اسی دوران انٹرویو ملالہ اسے بتا رہی ہے کہ پاکستان آرمی نے ان کے اسکول کو اپنے مورچے میں تبدیل کررکھا تھا اور اس کے ہم عمر دوست کی ایک کاپی پر ایک فوجی نے اس کو عشقیہ شعر لکھ کر دئے حالانکہ وہ ایک چھوٹی سی بچی ہے۔ ملالہ اس دوران یہودی فلم میکر کو کچھ ثبوت بھی دکھا رہی ہے کہ پاکستانی فوج نے ان کے اسکول میں مورچے بنائے اور سامان تباہ کیا جب کہ بچیوں کی کاپیوں میں غلط جملے لکھے۔ملالہ اس ویڈیو کے آخری حصے میں کہہ رہی ہے کہ اسے پاکستانی فوج پر شرم آتی ہے۔ ویڈیو میں ملالہ یہ بھی کہہ رہی ہے کہ پاکستانی فوجیوں کو لکھنا تک نہیں آتا۔ واضح رہے کہ اس پوری ویڈیو میں پاکستان فوج کی سوات مین قربانیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے نا ہی پاک فوج کے کسی عہدے دار سے گفتگو کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سوات آپریشن پاک فوج نے کیا تھا اور بے شمار قربانیوں سے یہ علاقہ واپس حاصل کیا گیا تھا مگر اس ڈاکیو مینٹری میں اس کا کوئی ذکر نہیں اور سارا کریڈٹ امریکی حکام کو دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ سوات مین امن کی بحالی امریکی کارنامہ تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستانی فوج کو شرمناک الفاظ میں یاد کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ ملالہ اور اس کا والد پاک فوج کو گھٹیا کردار کا مالک قرار دے رہے ہیں اور ملالہ کہتی ہے کہ پاکستانی فوجیوں پر اس کو فخر تھا مگر اب اسے ان پر شرم آتی ہے اور وہ گندے لوگ ہین۔ ملالہ کی یہ گفتگو ویڈیو میں دیکھی جا سکتی ہے جب کہ وہ یہ بھی بتا رہی ہے کہ پاکستان فوجی لوٹ مار کرتے ہیں لڑکیوں سے غیر مہذب گفتگو کرتے ہیں۔
یہ ویڈیو اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہے:
اور اس ویڈیو کے منظر عام پر آ جانے کے بعد تو طالبان کے جرم کی سنگینی اور بھی بڑھ جاتی ہے۔
ہم زیادہ سے زیادہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ بچی جس طرح طالبان کے خلاف ڈائری میں لکھتی رہی ہے۔
اسی میڈیا وار یا اپنے ذاتی تجربات کی بنا پر پاکستانی فوج کو بھی برا بھلا کہتی رہی ہے۔

اگر طالبان کے خلاف کچھ کہنے کی بنیاد پر وہ مرتد قرار پائی ہے تو پاکستانی افواج کے خلاف جانے پر تو طالبان کو چاہئے تھا کہ اسے مسلمان تسلیم کر لیتے۔

آخر یہی طالبان ہیں جنہوں نے فحاشی کے اڈے چلانے والے اور کرپٹ وزیر ریلوے بلور صاحب کو بھی تو فقط اس بنا پر مرتد قرار دے دئے جانے کے بعد پھر سے "ہمیشہ کے لئے مسلمان" قرار دے دیا تھا کہ انہوں نے گستاخ فلم بنانے والے کے سر کی قیمت مقرر کی تھی۔

بلور صاحب اور ملالہ والے دونوں واقعات کا جائزہ لینے سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ طالبان کا کسی کو مرتد یا مسلمان قرار دینے کا معیار ہرگز شریعت نہیں۔ بلکہ ان کے اپنے ہی انتقامی جذبات اور اپنے ہی وضع کردہ عجیب و غریب اصول ہیں کہ جن کی تشریح خود انہیں بھی دشوار ہے۔
واللہ اعلم۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
بہت شاندار راجا بھائی
یہاں میں بھی یہ ایڈ کردوں کہ ملالہ اور ہالبروک ملاقات میں امریکہ سے مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کا عسکری تعاون نہیں مانگا بلکہ محض تعلیم میں تعاون کا کہا۔۔۔۔۔مگر ہمارے فتنہ پرور لوگ اسے کچھ اور بنا کر پیش کرتے رہے،، حیرت!!!

بہر کیف ، ان انکا ویڈیو والی دلیل کا بھانڈا بھی پھوٹ چکا۔۔۔ اللہ خیر کرے اب نیکسٹ کیا ہے۔۔ :)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
بہت شاندار راجا بھائی
یہاں میں بھی یہ ایڈ کردوں کہ ملالہ اور ہالبروک ملاقات میں امریکہ سے مسلمانوں کے خلاف کسی قسم کا عسکری تعاون نہیں مانگا بلکہ محض تعلیم میں تعاون کا کہا
دھوپ سے بچنے کے لیے آگ میں چھلانگ لگانے والے کو کوئی بھی سمجھدار نہیں کہے گا ۔
عبد اللہ بھائی ! آپ بھی کیا کمال کرتے ہیں ایک طرف تو اس کو بالکل بچی بنا دیتے ہیں کہ اسلام میں داڑھی اور برقعے کا بھی پتہ نہیں ۔۔
اور دوسری طرف وہ اتنی چالاک ، ہوشیار اور سمجھدار بن جاتی ہے کہ سات سمندر پار امریکہ کو اپنی تعلیمی پریشانیوں کے حل کے لیے طلب کر لیتی ہے ۔
پیارے بھائی !
دیکھیے بہتر بات یہ ہے کہ ہم کسی کی ضد میں آکر دوسرے کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ ورنہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں کہ ان کے جواب کے لیے پھر کوئی خضر ڈھونڈنا پڑے گا ۔ ( ابتسامہ )
کیا یہ ضروری ہے کہ ہم فریقین میں سے کسی ایک کو درست ثابت کریں ۔؟ اس طرح ممکن نہیں کہ حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے دونوں طرف موجود غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر نہیں کر سکتے تو کم از کم خاموش ہی ہوجائیں ۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
عبد اللہ بھائی ! آپ بھی کیا کمال کرتے ہیں ایک طرف تو اس کو بالکل بچی بنا دیتے ہیں کہ اسلام میں داڑھی اور برقعے کا بھی پتہ نہیں ۔۔
اور دوسری طرف وہ اتنی چالاک ، ہوشیار اور سمجھدار بن جاتی ہے کہ سات سمندر پار امریکہ کو اپنی تعلیمی پریشانیوں کے حل کے لیے طلب کر لیتی ہے ۔
میں اسے آپ کی لاعلمی سمجھ کر کچھ نہیں کہوں گا۔
ہاں یہ یاد رکھئے کہ وہ سات سمندر پار نہیں گئی، جب ہالبروک پاکستان کے دورے پر آیا تھا، وہاں اس سے ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات میں اس نے فوج اور جنجگووں دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ یہ دونوں ہمیں تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔معذرت کے ساتھ، پہلے ویڈیو دیکھ لیں، اور جو لوگ جھوٹ باندھ رہے ہیں ، پہلی ڈائری کی بنیاد پر ، جو کہ بی بی سی کی اپنی نکلی ، پھر یہ کہ ملالہ فوجی مدد طلب کر رہی ہے ان پر اللہ کی لعنت ہو ۔۔۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
دیکھیے بہتر بات یہ ہے کہ ہم کسی کی ضد میں آکر دوسرے کو فرشتہ ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ ورنہ بہت ساری ایسی باتیں ہیں کہ ان کے جواب کے لیے پھر کوئی خضر ڈھونڈنا پڑے گا ۔ ( ابتسامہ )
کوئی بات نہیں ، خضر جب وزیرستان آچکا تو ڈھونڈنا کیا۔ھھھھ
بی بی سی والوں سے درخواست کروں گا کہ کوئی نئی کرامت دکھا دے اس خضر کی ۔۔۔ ابتسامہ پلس پلس
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
میں اسے آپ کی لاعلمی سمجھ کر کچھ نہیں کہوں گا۔
ہاں یہ یاد رکھئے کہ وہ سات سمندر پار نہیں گئی
مجھے اعتراف ہے کہ مجھے ان باتوں کا زیادہ علم نہیں ہے اس لیےتو آپ جیسے بھائیوں سے معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں ۔
ویسے ایک بات ہے آپ میری پوسٹ دوبارہ دیکھ لیں میں نے یہ بالکل نہیں کہا تھا کہ ملالہ امریکہ گئی تھی ۔
جب ہالبروک پاکستان کے دورے پر آیا تھا، وہاں اس سے ملاقات ہوئی تھی اور اس ملاقات میں اس نے فوج اور جنجگووں دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ یہ دونوں ہمیں تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔
بڑی بات ہے ویسے ایک چھوٹی سی بچی نے کیسی بہادری دکھائی ہے کہ بغیر کسی کی سپورٹ کے (؟) صرف اپنے تعلقات کی بنیاد پر اس نے ہالبروک سے ملاقات کے لیے وقت لیا ۔۔۔۔ اور پاکستان کے اندر بیٹھ کر پاکستانی فوج اور جنگجوؤوں کے خلاف بیانات دے دیے ۔
اور پاک فوج اور اس سے بڑھ کر جنگجوؤوں (کم ظرف لوگوں )نے وسعت ظرفی سے کام لیتے ہوئے اسے کچھ نہ کہا ۔ وسعت ظرفی ہی کہنا چاہیے کیوں کہ یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ اس کے ارد گرد پہرہ بہت سخت ہوگا اس وجہ سے وہ اب تک کچھ نہ کر سکے ۔
اور یہاں ہالبروک کی مدح و ستائش نہ کرنا بھی بے انصافی ہوگی کہ جس نے اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک بچی سے صرف ( ظاہر ہے ایک چھوٹی بچی سے اسے اور کیا کام ہو سکتا ہے ؟ ) اس لیے ملاقات کی کہ اس کو تعلیم حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی تھی ۔
 
شمولیت
نومبر 23، 2011
پیغامات
493
ری ایکشن اسکور
2,479
پوائنٹ
26
السلام علیکم
میں نے اس موضوع پر جو کہنا تھا ، سو کہہ دیا ، اللہ خوب جانتا ہے سچ کیا اور جھوٹ کیا!!!
باقی ملالہ اور اس کے قاتل کا معاملہ اللہ کے سپرد۔۔۔۔۔۔۔قیامت کے دن تو بہت سے معمہ حل ہونے ہیں یہ بھی سہی!

میں نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا ، اور میں نے کوشش کی ، میں اس مسئلہ میں پورے انصاف کے ساتھ موقف پیش کروں اور کسی بھی قسم کے جھوٹ کی آمیزش سے بچوں۔۔۔۔اب کسی کو برا لگا ہوگا، کسی کو پسند آیا ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔

جن کو برا لگا ،
انکو صرف اتنا کہوں گا کہ بھائی میں ایک مسلمان ہوں اور مسلمانوں کے لئے کثرت کے ساتھ وسعت رکھتا ہوں ، اور میں نے کوشش کی ، میں اس مسئلہ میں پورے انصاف کے ساتھ موقف پیش کروں اور کسی بھی قسم کے جھوٹ کی آمیزش سے بچوں،،،،،اور اللہ میرے ارادے سے خوب واقف تھا۔
میں ان تمام بھائیوں سے دلی معافی چاہتا ہوں ، جن کو میری رائے سے برا محسوس ہوا یا جن کے ساتھ میں دوران گفتگو کچھ سختی کر گیا۔
امید ہے سب بھائی ، اپنے دلوں میں سے میرے بارے بغض و کینہ رفع کر دیں گے، کیوں کہ میں تو کر دیا ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔
اور وہ بھائی ، جو میری رائے سے متفق ہوئے اور میرے موقف کی پذیرائی کی، میں
انکا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
آپ بھائیوں کے بغیر میں شاید اپنے موقف کو پوری طرح پیش نہ کر پاتا ، کیوں کہ کئی موقعوں پر آپ کی مدد نے مجھے کافی رہنمائی دی۔
اللہ آپ سے راضی ہو !
آخر میں وہ بھائی جو اوپر والوں دونوں قسم کے بھائیوں میں نہیں تھے یا جو میری یا طرفین کی اصلاح کے لئے محنت کرتے نظر آئے ۔۔
اللہ انکا یہ کار خیر قبول فرمائے اور انکو بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔۔۔ آمین

اللہ ہمیں معاف فرمائے اور خاتمہ بالایمان فرمائے اور جنت الفردوس میں یکجا کر دے۔ آمین

وسلام ::: عبداللہ عبدل​
 
Top