• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملحدوں کو اس بات کا کیا جواب دیا جائے۔اہل علم رہنمائی کریں

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
جب دلاہل کے طور پر ملحوں کو اللہ تعالی کی نشانیاں دکھا جائے،مثال جانور ۔پودے وغیرہ ۔ تو ملحد کی بت کی فوٹو لگا دیتے ہیں۔اور کہتے ہین اگر اللہ ہے تو اس مین جان ڈال کر دکھاے
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
خلاف عادت واقعات (معجزہ) کا مطالبہ کفار پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ یہ کوئی نیا مطالبہ نہیں۔
معجزے شاذ و نادر ہی صادر ہوا کرتے ہیں، یہ نہیں کہ ساری زندگی ہی معجزہ بن جائے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{ وَ مَا مَنَعَنَآ اَنْ نُّرْسِلَ بِالْاٰیٰتِ اِلَّآ اَنْ کَذَّبَ بِھَا الْاَوَّلُوْنَ وَ اٰتَیْنَا ثَمُوْدَ النَّاقَۃَ مُبْصِرَۃً فَظَلَمُوْا بِھَا وَ مَا نُرْسِلُ بِالْاٰیٰتِ اِلَّا تَخْوِیْفًا } (بنی اسرائیل)
اور ہمیں معجزہ دکھانے سے یہ امر مانع ہے کہ ان سے پہلے لوگ معجزوں کو جھٹلا چکے ہیں، ثمود کو بطور معجزہ و ہدایت ہم نے اونٹنی دی تھی، لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ظلم کیا اور ہم تو معجزے تخویف کے لیے بھیجا کرتے ہیں۔

اس آیت سے واضح ہوگیا کہ پہلی قوموں نے معجزے مانگے، پھر معجزوں کو دیکھنے کے بعد بھی ایمان نہ لائے، اسی طرح یہ لوگ بھی ایمان نہیں لائیں گے اور کیونکہ معجزہ تخویف یعنی عذاب الٰہی کے لیے نہائیہ ہوتا ہے۔ لہٰذا اگر منہ مانگا معجزہ دکھا دینے کے بعد وہ قوم ایمان نہیں لاتی، تو پھر عذاب الٰہی نازل ہوتا ہے، گزشتہ قوموں کو اللہ تعالیٰ نے اسی طرح ہلاک کردیا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم کو تباہ کرنا اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھا، اور کیونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ان میں سے اکثر لوگ بعد میں ایمان لانے والے ہیں، اور ابھی وقت مقررہ سے پہلے ایمان نہیں لاسکتے لہٰذا یہ بھی تکذیب کردیں گے اور ہلاک ہو جائیں گے، لہٰذا اللہ تعالیٰ نے ازراہ ترحم، منہ مانگا معجزہ نہ دکھایا اور پوری قوم کو عام تباہی سے بچا لیا، ہاں جن لوگوں کو بعد میں شق القمر کا معجزہ دکھایا، تو پھر ان کو بہت جلدی بدر کے میدان میں موت کے گھاٹ اتار دیا، یہ بھی اللہ کی رحمت تھی کہ پوری قوم کو شق القمر کے معجزہ میں شریک نہیں کیا، بلکہ اس میں صرف وہی لوگ شریک تھے، جن کی قسمت میں ایمان نہ تھا۔
پھر یہ بھی قطعاً غلط ہے کہ آپ نے کافروں کو کوئی معجزہ ہی نہیں دکھایا، ہاں منہ مانگا معجزہ نہیں دکھایا، اس لیے کہ وہ عذاب کے لیے نہائیہ ہوتا ہے، دوسرے معجزوں کا ثبوت قرآن میں موجود ہے، ارشاد باری ہے:
{ وَاِذَا لَمْ تَاْتِھِمْ بِایَۃٍ قَالُوا لَوْلَا اجْتَبَیْتَھا } (الاعراب)
اور جب آپ انہیں کوئی معجزہ نہیں دکھاتے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ معجزہ آپ نے کیوں نہیں دکھایا، یعنی مطالبہ کے مطابق معجزہ کیوں نہ دکھایا۔
آپ نے اس کا جواب دیا:
{ اِنَّمَا اَتَّبِعَ مَا یُوْحٰی اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیٰ }(الاعراف)
میں تو حکم الٰہی کا اتباع کرتا ہوں یعنی جس معجزہ کا حکم ہوا دکھا دیا، دوسرا نہیں دکھا سکتا۔
اس کے بعد منہ مانگے معجزہ کا وعدہ فرمایا گیا:
{ وَ یَقُوْلُوْنَ لَوْ لَآ اُنْزِلَ عَلَیْہِ اٰیَۃٌ مِّنْ رَّبِّہٖ فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلہِ فَانْتَظِرُوْا اِنِّیْ مَعَکُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ } (یونس)
کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے معجزہ کیوں نہیں نازل ہوتا، آپ کہہ دیجئے کہ غیب کا علم اللہ کو ہے، پس ایسے معجزہ کے لیے تم بھی انتظار کرو، میں بھی منتظر ہوں۔
کافروں نے جلدی کی تو جواب دیا:
{ سَاُوْرِیْکُمْ اٰیٰتِیْ فَلَا تَسْتَعْجِلُوْنَ }(الانبیاء)
جلدی مت کرو، میں عنقریب معجزے دکھانے والا ہوں۔
اس کے بعد وہ معجزہ دکھایا گیا، جس کا ذکر ان آیتوں میں ہے:
{ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ۔ وَاِنْ یَّرَوْا اٰیَۃً یُّعْرِضُوْا وَیَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ ۔ وَکَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْٓا اَہْوَآءَہُمْ وَکُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ ۔ وَلَقَدْ جَآئَہُمْ مِنَ الْاَنْبَآئِ۔ مَا فِیْہِ مُزْدَجَرٌ ۔ حِکْمَۃٌ بَالِغَۃٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ ۔ فَتَوَلَّ عَنْہُم } (القمر)
قیامت قریب آگئی اور چاند شق ہو گیا، کافر تو جب کبھی کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اس سے اعراض کیا ہی کرتے ہیں اور یہی کہہ دیتے ہیں کہ یہ تو جادو ہے، جو ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے، ان کافروں نے بھی شق القمر کو جھٹلایا اور اپنی خواہشات کی پیروی کی، اور ہر بات کا ایک وقت مقرر ہے اور بے شک ان کو عبرت ناک قصوں کا علم ہوچکا ہے، ان سے ان کو نصیحت ہوسکتی تھی، لیکن یہ ڈرانا بھی ان کے لیے مفید ثابت نہ ہوا، لہٰذا اب آپ بھی ان سے روگردانی فرمائیے۔
یعنی منہ مانگا معجزہ ڈرانے کے لیے ہوتا ہے، ایسا معجزہ دیکھ لیا، پھر بھی انہیں عبرت نہیں ہوئی اور ایمان نہیں لائے تو اب ان کو نصیحت کرنا لاحاصل ہے، اب مقررہ عذاب کا وقت قریب آگیا اے رسول اب آپ بھی ان سے منہ موڑ لیں، یہ باز آنے والے نہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جب دلاہل کے طور پر ملحوں کو اللہ تعالی کی نشانیاں دکھا جائے،مثال جانور ۔پودے وغیرہ ۔ تو ملحد کی بت کی فوٹو لگا دیتے ہیں۔اور کہتے ہین اگر اللہ ہے تو اس مین جان ڈال کر دکھاے
جو کچھ ہے ، وہ کافی نہیں ہے ، اللہ کے وجود کے ثبوت کے لیے ؟
اگر وہ ناکافی ہے تو ایک بت یا پتلے میں جان ڈال دینا کافی ہو جائے گا ؟
اللہ تعالی تو یہ بھی کرسکتے ہیں کہ ان ملحدوں کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالیں ، ان کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے ، آنکھیں اندھی ہو جائیں ، کان بہرے ہوجائیں ،، لیکن آخر ایمان اور آزمائش بھی تو کسی چیز کانا م ہے ؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
جب دلاہل کے طور پر ملحوں کو اللہ تعالی کی نشانیاں دکھا جائے،مثال جانور ۔پودے وغیرہ ۔ تو ملحد کی بت کی فوٹو لگا دیتے ہیں۔اور کہتے ہین اگر اللہ ہے تو اس مین جان ڈال کر دکھاے
اس کا زبردست جواب محترم شیخ خضر حیات صاحب حفظہ اللہ نے دیا ہے ؛
جو کچھ ہے ، وہ کافی نہیں ہے ، اللہ کے وجود کے ثبوت کے لیے ؟
اگر وہ ناکافی ہے تو ایک بت یا پتلے میں جان ڈال دینا کافی ہو جائے گا ؟
غور فرمائیں ۔۔۔جو کچھ ہے ۔۔۔یعنی ۔۔عالم وجود۔۔۔۔جس کا ذرہ ذرہ وجود باری تعالی اور قدرت حق کا واضح ثبوت ہے ؛
اسکی ایک عام فہم مثال :
انتہائی سخت پتھریلے پہاڑوں پر کہیں اورسے اڑ کر آنے والے بیج اگ کر تناور درخت بنتے ہیں (میں خود ایک مشہور پہاڑ کے دامن میں رہتا ہوں اسلئے اس کا بخوبی مشاہدہ ہے)
اور گھاس، پتوں اور مختلف درختوں اور پودوں کے ذرات ۔۔پولن ۔۔
( أَوَلَمْ يَرَوْا إِلَى مَا خَلَقَ اللَّهُ مِنْ شَيْءٍ ) ارے اللہ کی تخلیق دیکھو تو سہی !
 
Last edited:

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
جو کچھ ہے ، وہ کافی نہیں ہے ، اللہ کے وجود کے ثبوت کے لیے ؟
اگر وہ ناکافی ہے تو ایک بت یا پتلے میں جان ڈال دینا کافی ہو جائے گا ؟
اللہ تعالی تو یہ بھی کرسکتے ہیں کہ ان ملحدوں کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالیں ، ان کی زبان گدی سے کھینچ لی جائے ، آنکھیں اندھی ہو جائیں ، کان بہرے ہوجائیں ،، لیکن آخر ایمان اور آزمائش بھی تو کسی چیز کانا م ہے ؟
بھائی اس طرح کے دلائل میں وہ یہ جواب دہتے ہیں ۔میں حروف با حرف ان کے دلائل نکل کرنے لگا ہوں
محترم یہ لیپ ٹاپ اپکے اللہ نے نہیں بنایا تو پھر کس کا شکریہ ادا کرینگے
ہوائی جہاز ، ریل گاڑی ، کیمرہ ، لائیٹ ، مشینیں ، پنکھا ، اے سی اور بھی نا جانے کتنی چیزیں ہیں اس دنیاں میں جو اپکے اللہ تعالی نے نہیں بنائی تو انکا شکر ادا کیوں نہیں کرتے محترم
جس نے پولیو کی بیماری کی دوا ایجاد کی اسکا شکر ادا کریں ؟ یہ بھی اپکے اللہ نے نہیں بنائی
ایک بٹن دبانے سے کمرہ روشن ہو جاتا ہے یہ ایک بچہ بھی جاتا ہے مگر اس میں کیا ٹیکنک استعمال ہوئی ہے وہ بنانے والا جانتا ہے اپکا اللہ نہیں جانتا
تو محترم اپ کیا استعمال کرتے ہیں ؟ جو بھی ہو وہ بھی اپکے اللہ نے نہیں بنائی اور جو ٹیکنک سے اج گھر بیٹھے "نیٹ " استعمال کر رہے ہیں وہ بھی اپکے اللہ نے نہیں بنائی ؟ محترم شکر ادا کرنا ہے تو قدرت یعنی سائینس کا شکر ادا کریں
یہ بھی انسانوں نے بنایا ہے محترم اور خوبصورت بھی
ww.jpg

میرا جواب : اس کے اندر جان بھی ڈال دیں
ملحدکا جواب :محترم میں یہ کام نہیں کرسکتا ؟ تو اپ اپنے اللہ سے کہکر اس میں جان ڈال دیں
دوسرجواب :اے اللہ اگر تو ہے تو اس میں جان ڈال کر دیکھا
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=866781093390245&set=p.866781093390245&type=1
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم طلحہ بھائی!
صرف ملحدین کے رد کے لیے ایک بہت اچھی ویب سائٹ کام کر رہی ہے وہ لوگ عقلی و نقلی جوابات دیتے ہیں۔

http://ilhaad.com/
وہاں سے بھی رائے لے سکتے ہیں۔
 

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم طلحہ بھائی!
صرف ملحدین کے رد کے لیے ایک بہت اچھی ویب سائٹ کام کر رہی ہے وہ لوگ عقلی و نقلی جوابات دیتے ہیں۔

http://ilhaad.com/
وہاں سے بھی رائے لے سکتے ہیں۔
اس کا مجھے پہلے سے علم ہے۔ شکریہ
 
Last edited:
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
اللہ تعالی نے کچھ قواعد بنائے ہیں جس کے خلاف اللہ تعالی کوئی کام نہیں کرتے
و لن تجد لسنۃ اللہ تبدیلا
جتنی بھی جاندار چیزیں ہیں ان میں کوئی بھی چیز ایسی نہیں کہ اس کا پتلا مخلوق بنائے اور روح اس میں اللہ تعالی ڈالے سوائے عیسی علیہ السلام کے بنائے گئے پتلوں میں
لہذا اللہ کی سنت تبدیل نہیں ہو سکتی اللہ قادر ہے لیکن لن تجد لسنۃ اللہ تبدیلا
اگر وہ کہیں کہ عیسی علیہ السلام کے پتلوں میں جان ڈالی تھی تو جواب ہے کہ تم اس کو پہلے ثابت کرو کہ ایسا ہوا اگر قرآن ہی دلیل ہے تو ایک بات مان کر دوسری کا کفر کیوں؟؟؟ رہے ہم تو اللہ پر یقین ہے ہمیں ایسے مطالبوں کی ضرورت نہیں یہ معجزہ اللہ تعالی نے پہلے امتوں کو دکھا دیا ہمیں اطلاع دی ہم ایمان لے آئے
یہ معجزات ہی کی قبیل سے ہے اور اللہ نے کہا و ما منعنا ان نرسل بالایات الا ان کذب بھا الاولون
میں بذات خود یہ سمجھتا ہوں ان لوگوں سے ایک عرصے واسطہ رہا ہے فیس بک پر کہ ان کا علاج زبان نہیں ہے یہ خبیث جب لاجواب ہوتے ہیں تو بین کر دیتے ہیں اپنے گروپ میں ان کا علاج لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے میں ہے
 
Top