اوقات ممنوعہ میں نماز کی ممانعت تو ضرور ہے لیکن تلاوت قران یا کسی دوسرے ذکرکی ممانعت کا علم مجھے نہیں ہے کیونکہ نمازاور دوسرے ذکر میں بڑافرق ہے ۔اوقات ممنوعہ پانچ ہیں لیکن تین اوقات زیادہ سخت ہیں 2،1سورج کے طلوع و غروب کے وقت ،اور تیسرا جب سورج سر کے اوپر ہو ۔باقی نمازفجرسے طلوع شمس تک اور نمازعصر سے غروب شمس تک کوئی نفل نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں لیکن ان دونوں وقتوں میں کوئی سببی نماز پڑھ سکتے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب