• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منافقین کی علامات :

شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
قرآن وسنت پر غور و فکر کرنے سے منافقو ں کی کچھ علامتوں او راوصاف کا علم ہوتاہے ۔او رایمانی بصیرت رکھنے والے ان کی معرفت حاصل کرلیتے ہیں ۔
٭ریاکاری :
یہ انسان کی بد ترین عادت ہے او رمنافقین سستی اور کاہلی میں اللہ تعالی کے احکام کی بجا آوری سے جی چراتے ہیں ۔۔۔جیسے کہ ارشاد باری تعالی ہے ((واذا قاموا الی الصلوۃ قامو ا کسالی یر آو ن الناس ولا یذکرون اللہ الا قلیلا))النسا ء
جو منافق اللہ سے داؤ بازی کرتے ہیں وہ ان کو سزا دے گا (او ر)جب (وہ )نماز پڑنے کو کھڑے ہوتے ہیں تو سست سست کھڑے ہو تے ہیں صرف لوگوں کو دکھانے کے لیے اللہ کی یاد تو بہت کم کرتے ہیں ۔۔
٭موقع پرستی :
منافقین کی مثال ایک بکری جیسی ہے جو دو ریو ڑوں کے درمیان بے چین رہتی ہے کبھی ادھر او رکبھی ادھر بھاگتی ہے ، اسکو قرآن نے ایسے بیان کیاہے۔جس کامفہو م ہے کہ ،اسی حال میں متردد ہیں نہ اان کی طرف اورنہ ان کی طرف (صرف اپنے مطلب کی طرف )پھر جس کو اللہ ہی بھٹکا دے تو اسے کی نجات کی راہ نہ پائٰےگا۔(النساء)
٭چرب زبانی :
منافقو ں کی شریں کلامی ونرم مزاجی کی وجہ سے سننے والامتآثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا اللہ نے اس صفت کو بیان کیاہے جس کامفہو م ہے ،،،او ربعض لو گ ایسے ہیں جن کی باتیں تجھ کو دنیا میں بھلی معلوم ہو تی ہیں اور اپنے ما فی الضمیر پر خدا کو گواہ کرتا ہے حالانکہ وہ تمہارا سخت دشمن ہے ،،
٭فساد کرنا:
منافقین اپنے متیو عین کو ہر ایسے کا م کا حکم دیتے ہیں :جس سے لوگو ں اور بستیوں میں فساد اور بگاڑ پیدا ہو ا،او رہر چیز سے روکتے ہیں جس میں لوگوں کی دینی یا دنیو ی بھلائی ہو ۔جیسا کہ اللہ تعالی نے فرمایا ،جسکا مفہو م ہے او رجب پھر جاتاہے تو زمین میں تک دود کرتاہے کہ اس میں فساد پھلائے او رکھیتو ں کو برباد کرے اور چارپایوں کی نسل کو ماردے اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا،،((البقرہ ))
 
Top