• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منافق اور منافقت سے بچنے کا اسلوب۔ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ھٰٓاَنْتُمْ اُولَاۗءِ تُحِبُّوْنَھُمْ وَلَا يُحِبُّوْنَكُمْ وَتُؤْمِنُوْنَ بِالْكِتٰبِ كُلِّہٖ۝۰ۚ وَاِذَا لَقُوْكُمْ قَالُوْٓااٰمَنَّا۝۰ۚۤۖ وَاِذَا خَلَوْا عَضُّوْا عَلَيْكُمُ الْاَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظ۝۰ۭ قُلْ مُوْتُوْا بِغَيْظِكُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلِيْمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوْرِ۝۱۱۹ اِنْ تَمْسَسْكُمْ حَسَنَۃٌ تَسُؤْھُمْ۝۰ۡوَاِنْ تُصِبْكُمْ سَيِّئَۃٌ يَّفْرَحُوْا بِھَا۝۰ۭ وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لَا يَضُرُّكُمْ كَيْدُھُمْ شَئًْا۝۰ۭ اِنَّ اللہَ بِمَا يَعْمَلُوْنَ مُحِيْطٌ۝۱۲۰ۧ
سنتے ہو تم ان کے دوست ہو اور وہ تمہارے دوست نہیں اور تم پوری کتاب پر ایمان رکھتے ہو اور جب وہ تم سے ملتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم بھی مسلمان ہیں اورجب اکیلے ہوتے ہیں توغصہ سے تم پر انگلیاں کاٹ کاٹ کر کھاتے ہیں۔ تو کہہ تم اپنے غصہ میں مرو۔ اللہ دلوں کی باتیں جانتا ہے۔ (۱۱۹) اگر تم کوکچھ بھلائی ملے تو ان کو بری معلوم ہوتی ہے اوراگرتم کو کچھ برائی پہنچے اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو ان کا فریب تمہارا کچھ ضرر نہ کرے گا۔ جو کچھ وہ کرتے ہیں سب خدا کے بس میں ہے۔۱؎ (۱۲۰)
منافق اور منافقت سے بچنے کا اسلوب
۱؎ قرآن حکیم چونکہ علیم بذات الصدور خدا کی کتاب ہے، اس لیے ضرور ہے کہ مخالفین کی ایک نفسیت کو بیان کیا جائے اور بتایا جائے کہ مخالف مخالف ہے اورموافق موافق، تاکہ مسلمان کسی دھوکے میں نہ رہیں۔ ان کے نفاق کا علاج بھی بتادیا۔فرمایا وَاِنْ تَصْبِرُوْا وَتَتَّقُوْا لاَیَضُرُّکُمْ کَیْدُھُمْ شَیْئًا۔یعنی اگرتم گھبرا نہ جاؤ اور پوری استقامت سے کام لو اور محتاط رہو تو تمھیں کوئی نقصان نہیں۔مسلمان کو جس قدر تدبر، استقلال اور احتیاط و اعتدال کی تلقین کی گئی ہے، وہ اسی قدر بے وقوف، کاہل اور غیرمعتدل ہے ۔ حالات یہ ہیں کہ مسلمانوں نے یہودیوں پرضرورت سے زیادہ اعتماد کیا۔ انھوں نے دھوکا دیا۔ منافقین کے ساتھ وفق ومسالمت سے کام لیا۔ وہ مخالفین کے ساتھ مل گئے۔ عیسائیوں کی تعریف کی، وہ بگڑ گئے۔ اس صورت میں ضروری تھا کہ ان سب سے ایک دم تعلقات منقطع کر لیے جائیں اور انھیں بتا دیا جائے کہ ہم تمہاری تمام منافقانہ چالوں سے واقف ہیں۔
حل لغات
{حَسَنَۃٌ} نیکی۔یہاں مراد مسرت ہے { مقاعد} نشستیں ۔ مورچے۔ بیٹھنے کی جگہیں۔
 
Top