عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
مترجم
نظرثانی
ناشر
کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات پر اختصار و شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ''احادیثِ احکام'' کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں ''احکام الکبریٰ'' از امام عبد الحق اشبیلی ، ''عمدۃ الاحکام '' ازامام عبد الغنی المقدسی ،''المنتقی ٰ من اخبار المصطفیٰ'' از مجد الدین علامہ عبدالسلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ ،''الالمام فی احادیث الاحکام '' ازعلامہ ابن دقیق العید او ر''بلوغ المرام من احادیث الاحکام '' از حافظ ابن احجر عسقلانی قابل ذکر ہیں ۔زیرتبصرہ کتاب ''منتقیٰ الاخبار''مجد الدین علامہ عبدالسلام بن عبد اللہ ابن تیمیہ کی(2جلدوں میں ) ہزاروں احادیثِ احکام ومسائل پر مشتمل اہم تصنیف ہے ۔اسلامی احکام کی منتخب کتابیں بہت ہیں مگر جو عظمت اس کتاب کو حاصل ہے وہ کسی او رکو نصیب نہیں ہوئی۔ کتبِ حدیث میں اپنی طر ز کی واحد کتاب ہے ۔یہ کتاب صحاح ستہ او رمسند احمدکا جوہرہے ۔اس گراں قدر مجموعے کا مقصدِتالیف روزمرہ پیش آنے والے مسائل واحکام(عبادات ،معاملات،معاشرت،معاشیات، سیاسیات وغیرہ) میں اہل اسلام کے لیے سنت نبویہ سے رہنمائی مہیا کرنا ہے۔کتاب ہذا کے مصنف ابو البرکات مجدالدین عبد السلام بن عبد اللہ (590۔653ھ) شیخ الاسلام امام احمد بن عبد الحلیم ابن تیمیہ کے دادا ہیں ۔ابن تیمیہ کے نسبی لقب سے یہ بھی شہرت رکھتے ہیں ۔امام ذہبی فرماتےہیں کہ شیخ مجدالدین اپنے زمانے کے بے نظیر فاضل تھے ۔فقہ واصول فقہ کے سربرآوردہ عالم، حدیث اور فقہ الحدیث میں ماہر تھے ۔قرآن مجید او راس کی تفسیر میں ان کو یدطولیٰ حاصل تھا ۔بہت سی کتابوں کے مصنف او رمختلف مذاہب کی معرفت میں یگانہ روزگار تھے۔اس کتاب کی اہمیت کے پیشِ نظر سب سے پہلے علامہ نواب صدیق حسن خاں نے 1297ھ میں مطبع فاروقی دہلی سے اہل علم کے لیے اسے طبع کروایا۔اس اشاعت کے 53 سال بعد شیخ حامد فقی کی تعلیقات کے ساتھ 1350ھ؍1931 میں مصر میں طبع ہوئی۔ نیل الاوطار شرح منتقیٰ الاخبار از محمد بن علی شوکانی اسی کی بے نظیر شرح ہے ۔منتقیٰ الاخبار کے مترجم مولانا محمد داؤد راغب رحمانی (1908۔1977) دار الحدیث رحمانیہ،دہلی کے فیض یافتہ اور کئی کتب کے مصنف ومترجم ہیں ۔ منتقیٰ الاخبار کے اردو ترجمہ کی اشاعتِ اول 1982ء،طبع ثانی 1999ء اور طبع سوم 2009ء میں ہوئی ۔ جسے اہل علم اور نئے تعلیم یافتہ حضرات خصوصا وکلاء کے طبقہ نے بہت پذیرائی بخشی ۔ اللہ تعالی اس کتاب کے مصنف ومترجم اور ناشرین کی مساعی جمیلہ کو قبول فرمائےاو ر اس کتاب کو جملہ مسلمانوں کی ہدایت کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)منتقی الاخبار
مصنف
امام عبدالسلام بن عبداللہ ابن تیمیہ
مترجم
مولانا راغب رحمانی
نظرثانی
مولانا ابوبکر صدیق سلفی
ناشر
دارالدعوۃ السلفیہ شیش محل روڈ لاہور
تبصرہ
Last edited: