• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منظوم ترجمہ قرآن !

منظوم ترجمہ قرآن

  • ,

    ووٹ: 0 0.0%
  • ,

    ووٹ: 0 0.0%

  • Total voters
    0
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
منظوم ترجمہ قرآن !

سورۃ الفاتحۃ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ() الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ () إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ () اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ () صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ()


نام سے اللہ کے کرتا ہوں آغازِ (بیاں) جو بڑا ہی رحم والا ہے ، نہایت مہرباں


ہیں سزاوارِ خدائے(پاک) ساری خوبیاں،(جو ہے) ربّ سارے جہانوں کا،رحیم ومہرباں،

ہے وہی انصاف کے دن کا بھی مالک(بے گماں ،

(یا الٰہی)ہم فقط کرتے ہیں تیری بندگی،اور ہوتے ہیں تجھی سے طالب امداد بھی،

(یا الٰہی) ہم کو سیدھے راستے پر تو چلا،اُن کا رستہ جن پر انعام (وکرم)تیرا ہوا،

راستہ اُن کا نہیں،جن پر غضب (کی) ہے نگاہ،

اور نہ اُن کا راستہ ،جو ہو گئے گم کردہ راہ ،
 
شمولیت
مئی 05، 2014
پیغامات
202
ری ایکشن اسکور
40
پوائنٹ
81
سورۃ بقرۃ

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

نام سے اللہ کے کرتا ہوں آغازِ (بیاں) جو بڑا ہی رحم والا ہے ، نہایت مہرباں

الم (1) ذَلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ (2) الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ (3) وَالَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ وَبِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ (4) أُولَئِكَ عَلَى هُدًى مِنْ رَبِّهِمْ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (5)

جس میں کوئی شک نہیں (بےشک ) یہی ہے وہ کتاب ،رَہنما پَرہیزگاروں کی (کہ وہ ہوں راہ یاب) ،(2)

غیب پر جن کو یقیں ہے اور جو پڑھتے ہیں نماز،خرچ کرتے ہیں ہمارے رزق سے (جو پاک باز )،(3)

تم سے پہلے ، اور تم پر اب جو (کچھ ) نازل ہوا ،لائے ایماں اُس پہ ، عقبیٰ پر یقیں بھی کر لیا،(4)

اپنے رب کی دی ہوئی راہِ ہُدا پر ہیں یہی ،پائیں گے اپنی مرادیں (قومِ بہتر ہیں یہی) (5)
 
Top