• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موبائل فون ميں موسيقى والى ٹونز كا استعمال :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
موبائل فون ميں موسيقى والى ٹونز كا استعمال :


كيا موبائل فون ميں موجود ٹونز استعمال كرنے ميں كوئى شبہ ہے، آيا انہيں موسيقى شمار كيا جائيگا يا نہيں ؟
صراحت كے ساتھ ميں كہنا چاہونگا كہ كيا ميں اس شبہ سے بچنے كے ليے موبائل فون ميں ٹونز كى جگہ قرآنى آيت استعمال كر سكتا ہوں ؟


الحمد للہ:

اول:

موبائل فون ميں موسيقى والى ٹونز لگانا برائى اور حرام كام ہے؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے گانے بجانے كے آلات كى حرمت بيان كرتے ہوئے فرمايا:

" ميرى امت ميں كچھ لوگ ايسے ہونگے جو زنا اور ريشم، اور شراب اور گانے بجانے كے آلات حلال كر لينگے .... الحديث "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 5590 ).

اس حديث ميں گانے بجانے كے آلات كى حرمت دو وجہ سے پائى جاتى ہے؛ پہلى وجہ: رسول كريم صلى اللہ عليہ كا فرمان: " وہ حلال كر لينگے"

يہ اس بات كى صراحت ہے كہ مذكورہ اشياء حرام ہيں، اور ان ميں گانے بجانے كے آلات بھى شامل ہيں، جو شرعا حرام تھے، اور اس قوم نے اسے حلال كر ليا .

دوم:

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے گانے بجانے كے آلات كو ان اشياء كے ساتھ ملا كر ذكر كيا ہے جو قطعى طور پر حرام ہيں، اور وہ زنا، اور شراب جيسى اشياء ہيں، اور اگر يہ آلات حرام نہ ہوتے تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے اسے ان كے ساتھ نہ ملايا ہوتا "

ديكھيں: السلسلۃ الاحاديث الصحيحۃ للالبانى ( 1 / 140 - 141 ).

شيخ الاسلام رحمہ اللہ كہتے ہيں:

تو يہ حديث آلا لہو يعنى گانے بجانے كے آلات كى حرمت كى دليل ہے، اور معازف اہل لغت كے ہاں گانے بجانے كے آلات كو كہا جاتا ہے، اور يہ اسم ان سب آلات كو شامل ہے.

ديكھيں: مجموع الفتاوى ابن تيميہ ( 11 / 535 ).

اور آلات لہو ہى موسيقى كے آلات ہيں.

ان ٹونز سے بچنے كے ليے آپ كو عام ٹيلى فون كى گھنٹى ہى كافى ہے يا اس كے علاوہ كوئى اور ٹونز لگا ليں جس ميں موسيقى نہ ہو.

مستقل فتوى كميٹى سے موبائل فون ميں موسيقى والى ٹونز كے حكم كے متعلق دريافت كيا گيا تو كميٹى كا جواب تھا:

" ٹيلى فون اور دوسرے آلات ميں موسيقى والى ٹونز كا استعمال جائز نہيں، كيونكہ موسيقى كے آلات كا سننا حرام ہے، جيسا كہ شرعى دلائل سے ثابت ہے، اور اس كے بدلے عام گھنٹى اور ٹون استعمال كى جا سكتى ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

ماخوذ از: مجلۃ الدعوۃ ( عربى ) عدد نمبر ( 1795 ) صفحہ ( 42 ).

سائل نے سوال ميں يہ ذكر كيا ہے كہ اس نے اپنے موبائل ميں قرآنى آيت كى ٹون لگا ركھى ہے، اولى اور بہتر تو يہى ہے كہ ايسا نہ كيا جائے، كيونكہ خدشہ ہے كہ ايسا كرنے ميں قرآن مجيد كى توہين ہے، تو يقينا اللہ تعالى نے قرآن مجيد اس ليے نازل فرمائى ہے تا كہ يہ كتاب ہدايت كى كتاب بنے جو اس قوم كو بہتر اور اچھى راہ كى راہنمائى كرے، تو يہ كتاب قرآن مجيد پڑھى جائے، اور ترتيل كے ساتھ اس كى تلاوت ہو، اور اس كے معانى پر غور و فكر كيا جائے، اور اس پر عمل كيا جائے، نہ كہ يہ بطور الارم استعمال كيا جائے، تو سائل كے ليے يہى كافى ہے كہ وہ اپنے موبائل فون كو عام ٹون پر كر لے جس ميں كوئى موسيقى نہ ہو.

واللہ اعلم .


الاسلام سوال و جواب

http://islamqa.info/ur/47407
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
سائل نے سوال ميں يہ ذكر كيا ہے كہ اس نے اپنے موبائل ميں قرآنى آيت كى ٹون لگا ركھى ہے،
اولى اور بہتر تو يہى ہے كہ ايسا نہ كيا جائے، كيونكہ خدشہ ہے كہ ايسا كرنے ميں قرآن مجيد كى توہين ہے، تو يقينا اللہ تعالى نے قرآن مجيد اس ليے نازل فرمائى ہے تا كہ يہ كتاب ہدايت كى كتاب بنے جو اس قوم كو بہتر اور اچھى راہ كى راہنمائى كرے، تو يہ كتاب قرآن مجيد پڑھى جائے، اور ترتيل كے ساتھ اس كى تلاوت ہو، اور اس كے معانى پر غور و فكر كيا جائے، اور اس پر عمل كيا جائے،
نہ كہ يہ بطور الارم استعمال كيا جائے، تو سائل كے ليے يہى كافى ہے كہ وہ اپنے موبائل فون كو عام ٹون پر كر لے جس ميں كوئى موسيقى نہ ہو.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Shahras

مبتدی
شمولیت
اپریل 01، 2014
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
13
Harmain ke imam jo duayen qanoot mein parhtey hain, un ke 20~30 seconds ke segments ko tone ya alarm ke tor par istemal karna kaisa hy. Jab keh wo sirf duayen hoti hain aor istemal karney wala bhi mafhoom ko samajhtey huye jumla mukammal honey ke bad hi call attend karta hy?
Jazakallah
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
دعاؤں کے مختصر مگر مکمل حصہ کو رنگ ٹون بنانا درست ہے۔ اسی طرح مختصر ذکر اذکار پر مشتمل کلمات کو بھی رنگ ٹون بنایا جاسکتا ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، میں نے تو اپنے موبائل کو مستقل "وائبریٹرموڈ" پرکیا ہوا ہے۔ جس کے مجھے کافی فوائد ہیں۔
ہر قسم کی موسیقی سے نجات۔
نماز کی ادائیگی پرسکون طریقے سے۔
آرام و نیند کے وقت کوئی پریشانی نہیں۔
شور کی آلودگی سے نجات۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔
 
شمولیت
اگست 16، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
46
جزاك الله خير...
اس سلسلے میں ایک Android app بہت مفید ہے " صلاتي" کے نام سے گوگل پلے سٹور پہ.... اس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ تمام نمازوں کے اوقات میں خاموشی silent سیٹ کر سکتے ہیں.. پھر یہ خود ہی آپکے فون پر خاموشی لگاتی ہے اور خود ہی مخصوص وقت کے بعد واپس عام آواز کر دیتی ہے... میں نے اس کو بہت مفید پایا ہے..
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
علماء و طلباءاور منتظمین و خادمین کا وقت نماز کے اوقات کے علاوہ بھی مسجد میں گزرتا ہے ان کے لیے کوئی "ایپ" کامیاب نہیں سوائے اس کے کہ وہ اپنے موبائل مستقل "مرتعش" رکھیں۔
 
Top