• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موبائل فون کمپنی کا اسلام مخالف ٹی وی اشتہار

شمولیت
جون 07، 2012
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
45
موبائل فون کمپنی کا اسلام مخالف ٹی وی اشتہار
تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں اور پھر اپنی رائے کا اظہار بھی کریں شکریہ
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
یہ سن کر نہایت دُکھ اور افسوس ہوا کہ پاکستان میں ایک موبائل فون کمپنی کا اشتہار ٹی وی پر چلایا جا رہا ہے جس میں نعوذ باللہ بظاہر موت کے فرشتے کو دکھایا گیا ہے کہ وہ ایک نوجوان لڑکے کی روح قبض کرنے کے لئے آتا ہے اور اس لڑکے سے اس کی آخری خواہش دریافت کرتا ہے تو وہ لڑکا مہلت مانگتا ہے کہ میرے موبائل کی بیٹری ختم ہونے تک مجھے چھوٹ دے دی جائے، خواہش کے اِس اظہار کے بعد اُسے چھوٹ دے دی جاتی ہے۔ اب لڑکا اِس وقت کو خوب انجوائے کررہا ہوتا ہے، کبھی فلم دیکھتا ہے تو کبھی گانے سنتا ہے۔ اِس دوران موت کے فرشتے کو دکھایا جاتا ہے کہ وہ معاذ اللہ ثم معاذ اللہ تنگ آگیا ہے کہ کب اس موبائل کی بیٹری ختم ہو اور وہ روح نکالے کیونکہ بیٹری بیس دن تک چارج رہتی ہے۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)۔
مزید رنج کی بات یہ کہ لوگ اس اشتہار کو بڑے شوق سے دیکھتے بھی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسے ہزاروں کی تعداد میں شئیر بھی کیا جا رہا ہے۔ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے! اور پھر فرشتے کے کردار کا گیٹ اپ اس طرح کا دکھایا گیا ہے کہ وہ معاذ اللہ ایک بدصورت بد شکل شیطان نما کوئی کردار لگ رہا ہے۔ آج فرشتے پر اشتہار بنا کر بے حرمتی کی گئی ہے، کل خدانخواستہ، سو بار خدانخواستہ کسی اور بزرگ ہستی کو بھی اشتہار میں دکھایا جاسکتا ہے اور ایسے لوگوں سے کچھ بعید بھی نہیں۔
اس بے ہودہ جسارت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ٹی وی کی تباہ کاریاں پہلے کیا کم تھیں کہ اب یہ ایمان سوز مواد بھی پاکستان جیسے ملک میں بلا جھجھک سر عام گھر گھر میں دکھایا جا رہا ہے؟ کیا اب بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنا ہے؟ کیا ہماری کچھ ذمہ داری نہیں؟ یاد رکھیں! مرنا بھی ہے اور حساب بھی ہوگا۔ کم از کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں کہ اس اشتہار کا، اشتہار بنانے والوں کا، دکھانے والوں کا اور جس کمپنی کے لئے اشتہار بنایا گیا، ان کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔ جس کی جیسی استطاعت جیسا اثر و رسوخ ہو اسے بروئے کار لائے اور جس حد تک ممکن ہو اس کے خلاف ہر ممکن ایکشن لیا جائے۔
اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں، ہمارے اہل و عیال اور تمام مسلمانوں کے ایمان کی حفاظت فرمائے۔آمین
 
Top