• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موت آنے والی ہے کسی بھی وقت ابھی سے تیاری کر!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کب کی خبر ہے؟
برازیلی فٹبال کلب ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ

29 نومبر 2016
  • طیارے میں برزیلین فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑی سوار تھے
کولمبیا میں حکام کے مطابق ایک چارٹرڈ طیارہ جس میں برازیل کی ایک فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 81 افراد سوار تھے میڈیلن شہر کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا ہے۔

حادثے کی تفصیلات واضح نہیں ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں کچھ افراد زندہ بچے ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اس چارٹرڈ طیارے نے بولیویا سے پرواز کی تھی اور اس میں برزیلین فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑی سوار تھے۔

اس ٹیم میڈیلن میں اٹلیٹکو نیسنل ٹیم کے خلاف کوپا سدامریکانا کا فائنل میچ کھیلنا تھا۔

اس ٹورنامنٹ کا شمار جنوبی امریکہ کے دوسرے اہم ترین کلب مقابلوں میں ہوتا ہے اور اس کا فائنل بدھ کو کھیلا جانا تھا جو اب منسوخ کردیا گیا ہے۔

چپیکو شہر سے تعلق رکھنے والی اس ٹیم کو سنہ 2014 میں برازیل میں فرسٹ ڈویژن کا درجہ دیا گیا تھا اور اس نے گذشتہ ہفتے ارجنٹینا کے کلب سان لورینزو کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

اطلاعات کے مطابق طیارے میں 72 مسافر اور عملے کے نو ارکان سوار تھے اور یہ شہر سے باہر واقع پہاڑی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق نصف شب کے وقت گر گیا۔

میڈیلن کے میئر فیڈریکو گٹیریز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حادثے میں ممکنہ طور پر کچھ افراد کے زندہ بچ گئے ہیں۔

میڈیلن میں واقع ہوزے ماریا کورڈووا ڈی ریونیگرو ہوائی اڈے نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے کہ 'تصدیق کی جاتی ہے کہ ہوائی جہاز جس کا لائسنس نمبر سی پی 2933 ہے چیپوکونس ریال ٹیم کو لے کر جارہا تھا۔ بظاہر کچھ افراد زندہ بچے ہیں۔'

حادثے میں کم از کم چھ افراد کے زندہ بچنے کی اطلاعات ہیں۔

http://www.bbc.com/urdu/world-38141081
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
روح نکلنے کا وقت یعنی عالم نزع ...
یہ وہ سخت مرحلہ ہوتا ہے جب انسان ۔۔۔
اس جہاں سے ۔۔۔
اپنے پیاروں سے ۔۔۔
اپنی تعلیمی قابلیت سے ۔۔۔
اپنی تمام ذاتی صفات سے ۔۔۔
اپنی جمع شدہ دولت اور جائیداد سے ۔۔۔
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ہاتھ جھاڑ کر ایک طویل سفر پر روانہ ہوتا ہے اور اپنے ساتھ صرف نیک و بد اعمال کا پشتارا لے چلتا ہے ۔۔۔
تو اس مرحلے کی کیفیات کو مرنے والا تو بیان کرنے کے قابل نہیں ہوتا ...
اس لیے اللہ تعالی بیان فرماتا ہے ۔۔۔

"جب روح سارے بدن سے کھینچ کر ہنسلی کی ہڈی (Collarbone) میں آکر اٹک جائے گی ۔ اور لوگ کہیں گے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ، کوئی دوا دارو کرنے والا ؟ حالانکہ مرنے والا تو سمجھ جاتا ہے کہ اب جدائی کا وقت آگیا ہے ۔ روح نکلنے کی شدت کے باعث اس کی پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ رہی ہوتی ہے ۔ یہی تو اپنے رب سے ملاقات کا وقت ہے" (سورة القيامة - 26 - 30)

"جب روح نکل کر گلے تک پہنچ جاتی ہے ۔ اور تم مرنے والے کو اپنی آنکھوں سے مرتا دیکھ رہے ہوتے ہو ۔ اس وقت ہم تم سے زیادہ اس کے نزدیک ہوتے ہیں ۔ مگر تم دیکھ نہیں سکتے ۔ اگر تم اپنے قول میں سچے ہو کہ تمہیں جزا و سزا کچھ نہیں ملنے والی تو تم اس کی روح کو پلٹا کیوں نہیں دیتے؟" (سورة الواقعة ۔ 83 ۔ 87)

"کاش تم دیکھ سکو کہ جب ظالم موت کی سختیوں میں مبتلا ہوتے ہیں اور فرشتے (عذاب کے لیے) اپنے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ لاؤ نکالو اپنی جانیں" (سورةالأنعام ۔ 93)

رحمۃ للعالمین ﷺ نے موت کے اس انتہائی ہولناک مرحلے سے نمٹنے کا نہایت آسان نسخہ بیان فرمایا ہے ۔۔۔

"بے شک صدقہ اللہ تعالی کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے اور بری موت سے بچاتا ہے"

اور اللہ تعالی فرماتا ہے ۔۔۔

"اور خیرات کرو اس مال میں سے جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے ۔ اس سے پہلے کہ تم میں سے کسی کو موت آئے تو (اس وقت) کہنے لگے کہ اے میرے پروردگار تو نے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی تاکہ میں خیرات کرلیتا اور نیک لوگوں میں داخل ہوجاتا ۔ اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو اللہ اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے خبردار ہے ۔"
(سورة المنافقون ۔ 11 ۔ 10)

وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنفَعُ الْمُؤْمِنِينَ ۔

اور نصیحت کرتے رہو ۔ کیونکہ نصیحت ایمان لانے والوں کو فائدہ دیتی ہے ۔
(سورة الذاريات - 55)
 
Top