صحیح مسلم میں احادیث نمبرنگ محمد فواد عبدالباقی صاحب والی ہونی چاہئے کیونکہ پوری دنیا میں یہ نمبرنگ مشہورہے۔
مکررات احادیث پر فوادعبدالباقی صاحب نے ایک ہی نمبرلگایاہے۔ اگر اس نمبر کی حدیث سرچ کی جائے تو نتائج میں یہ حدیث اپنے تمام مکررات کے ساتھ آنی چاہئے۔
اور اگر ساتھ میں دار السلام کی نمبرنگ شامل کردی جائے تو زیادہ بہترہے۔
اس نمرنگ کا فائدہ یہ ہے کہ اس میں مکررات کو بھی الگ نمبر دیا گیا ہے ۔اس لئے اس نمبرکا کوئی حوالہ دے تو اس کے تحت حدیث تلاش کرنے میں مشکل نہیں ہوتی ہے۔ جبکہ فواد عبدالباقی صاحب کے نسخہ میں اسی نمبر سے کئی احادیث ملتی ہیں پھر یہ تلاش کرنا پڑتا ہے کہ کس حدیث کا حوالہ دیا گیاہے۔
اس لئے میری درخواست ہے کہ کوشش کرکے دونوں نمبرنگ شامل کردی جائے ۔ اور دونوں نمبرنگ کے ذریعہ سرچ کرنے کی الگ الگ سہولت دی جائے۔