• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

موضوع سےمشاہدہ ختم کرے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک اندازہ سے بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں باقی انتظامیہ سے جواب کا انتظار فرمائیں۔

موضوع کو زیر مشاہدہ لائیں

1۔ آپ نے ایک موضوع پر پوسٹ لگی دیکھی اور وہ آپکو اچھا لگا، آپ کا خیال ھے کہ اس پر جو بھی آگے جواب میں پوسٹیں لگیں اور ان کا مطالعہ سے بھی آپ مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں تو اس کے لئے آپکو یہاں اپنی ایک پوسٹ لگانی پڑے گی جس سے یہاں جو بھی کوئی نئی پوسٹ پیش ہو گی اس کی آپکو آپ کے بائیں طرف اوپر جہاں "اطلاعات" لکھا ھے وہاں ایک لال رنگ میں نمبر وائز اطلاعات ملتی رہیں گی اور ساتھ ہی آپ نے جو ای میل ایڈریس رجسٹریشن کے دوران لکھا ھے وہاں بھی آپکو اس کی اطلاع ملتی رہے گی۔

2۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہاں پوسٹ لگائے بغیر آپ کو اس کا مشاہدہ پر اطلاعات ملتی رہیں تو آپکو بائیں طرف اوپر یہ لکھا نظر آئے گا "موضوع کو زیر مشاہدہ لائیں" پر کلک کرنا پڑے گا اور پھر


جس طرح آپکو اطلاع چاہئے اسے کلک کر کے واچ تھریڈ پر کلک کر دیں آپکو بغیر پوسٹ لگائے اس تھریڈ پر اطلاعات موصول ہوتی رہیں گی۔

موضوع سے مشاہدہ ختم کریں

1۔ آپ نے کسی موضوع پر اپنی ایک پوسٹ لگا دی یا پوسٹ نہیں لگائی اور طریقہ نمبر 2 پر عمل کرتے ہوئے واچ تھریڈ کیا تو دونوں صورتوں میں آپ مزید اسے مشاہدہ میں نہیں لانا چاہتے کہ اس پر آپکو اطلاعات موصول نہ ہوں تو پھر "موضوع سے مشاہدہ ختم کریں" پر کلک کریں اور


تصویر سے جہاں موضوع پر مشاہدہ ختم کریں نظر آ رہا ھے اسے کلک کریں تو آپ کو اس تھریڈز پر بعد میں لگنے والی پوسٹوں پر اطلاعات موصول نہیں ہونگی۔

بغیر تجربہ کئے ایک اندازہ سے لکھا ھے اگر کوئی اور اس پر بہتر جانتا ہو تو انہیں بتا سکتا ھے۔

والسلام
 
Top