• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولاناوحیدالدین خاں صاحب کےبارےمیں پھیلائےجانےوالی غلط فہمیاں !

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
مولاناوحیدالدین خاں صاحب کےبارےمیں پھیلائےجانےوالی غلط فہمیوں میں سے ایک بڑی غلط فہمی یہ ہے کہ مولانا اپنے بارے میں مہدی ہونےکا دعویٰ کرتےہیں ۔ جن لوگوں نے یہ غلط فہمی پھیلارکھی ہے انہیں صراحۃً کوئی دلیل ملی نہیں۔مولانا کی تحریروں سے انہیں اندازہ لگا کہ شاید مولانا اپنے بارے میں مہدی ہونےکا دعویٰ کرتے ہیں ۔ ٹھیک ہے۔۔۔ ہرآدمی کی اپنی سمجھ ہے ،ہر انسان اس دنیا میں حالت امتحان میں ہے ،غلطیوں کا اندیشہ باقی ہے۔ لیکن جب مولانا نے صراحۃً یہ بات واضح کردی ہے کہ جولوگ میرے بارے میں اس قسم کی باتیں پھیلارہے ہیں وہ غلط فہمی پر مبنی ہیں۔۔۔۔ تو اب لوگوں کو چاہئےکہ وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں ۔۔۔ اور سب کےسامنے وضاحت کردیں کہ مولانا وحید الدین خاں صاحب کےبارے میں جومضمون میں نےلکھاتھاکہ وہ مہدی ہونےکادعویٰ کرتےہیں،اب وہ غلط ثابت ہوچکا ہے ۔مولانا نے صراحۃً لکھ دیا ہےکہ میرا مضمون غلط فہمی پر مبنی ہے۔ لہٰذا آپ حضرات سے گزارش ہےکہ اب مولانا کے بارے میں بدظن نہ ہوں ۔ وغیرہ ۔۔۔
اگر غلط فہمی پھیلانے والوں نے ایسا نہیں کیا تو کل قیامت کے دن اللہ کےپاس جواب دہی کےلئے تیار رہیں !!!
نیچے میں مولانا کی تحریر شئیر کررہاہوں ۔۔۔

 
Last edited:
Top