- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,497
- پوائنٹ
- 964
سلام ہے آپ کی عربی دانی کو ۔ ابتسامہ ۔مجھے اب بھی حیرت ہے کہ آپ کتاب کے نام کے سلسلے میں مغالطہ دینے پر تلےبیٹھے ہیں،فاسئلواہل الذکر ان کتنم لاتعلمون پر عمل کرلیجئے، دوسرے بہتر عربی جاننے والوں سے پوچھ لیجئے کہ اس کتاب کا نام اورمفہوم صحیح طورپر کیاہے؟اگرآپ کے نام اورمفہوم ہی مراد ہوتاتوکتاب کانام شاید کتابات سید ابوالحسن علی الندوی والوجہ الاآخر یاکچھ دوسراہوتا،ان کی مراد وہی ہے،یقین نہ ہوتوان سے بذات خود فون یامیل کے ذریعہ پوچھ کر معلوم کرلیں۔
یقیناانکے نقش قدم پر گامزن ہیں، نہ ہم نے کوئی کتاب لکھی، نہ پوسٹرشائع کرایا،ہاں ایک فورم پر ایک مختصر مضمون (ہی کہہ سکتےہیں)ضرور لکھا،لیکن آپ پھراسی بات کی تائید کررہے ہیں،جومیں نے کہی تھی کہ آپ حضرات کوتنقید کرنے کا شوق توبہت ہوتاہے لیکن تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ بہت کم ہوتاہے،یہی وجہ ہے کہ آپ نے تلملاکر یہ فرمادیا
فضولیات کے لیے اتنا وقت نہیں ، اگر کوئی کام کی بات ہوئی فسنعود ۔سوال یہ ہے کہ پھر ایک اوپن فورم پر تحریر لکھی ہی کیوں تھی ؟کسی میگزین یاماہنامہ میں بھیج دیتے،یاپھر تحریر کے آخرمیں لکھ دیناتھاکہ:
یہ صرف ستائش کیلئے لکھاگیامضمون ہے ،براہ کرم صرف دادوستائش سے نوازیں، تنقید واختلاف کی جسارت نہ کریں،
اب ہمیں کسی کے دل کی بات کیامعلوم کہ اس نے محض مدح وستائش کیلئے یہ تحریر لکھی ہےاورتنقید واختلاف سے پارہ چڑھنے لگتاہے۔غلطی ہوگئی حضور،لیکن آپ سے بھی گذارش ہے کہ آئندہ اگرمحض مدح وستائش کیلئے کوئی تحریر لکھیں تو اس میں وضاحت کردیں،ورنہ ہوسکتاہے کہ یہ جسارت آئندہ بھی ہوجائے جوطبع نازک پر گراں گذرے۔
وماتوفیقی الاباللہ