• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا امین احسن اصلاحی کی تفسیر

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
مولانا امین احسن اصلاحی صاحب کی تفسیر کیسی تفسیر ہے. کیا عام آدمی وہ پڑھ سکتا ہے. اور مولانا صاحب کے اصول تفسیر اہل سنت و الجماعہ کے اصولوں کے مطابق ہیں. میرے ایک دوست ہیں انہوں نے امین احسن اصلاحی صاحب کی تفسیر پڑھی اور اب وہ قرآن کی ہر آیت کی تشریح لغت اور سیاق و سباق سے کررہے ہوتے ہیں اور اپنے اس طریقے کار کو تدبر القرآن سے ماخوذ بیان کرتے. وہ منکر حدیث نہی لیکن تفسیر میں امین احسن اصلاحی سے بہت متاثر ہیں. امین احسن اصلاحی صاحب کی تفسیر اور اصول تفسیر کے علمی جائزہ کے متعلق کوئی کتاب ہو تو ضرور بتلائے گا
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
ابوالحسن علوی بھائی سے خصوصی درخواست ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
محترم بھائی آپ یہ تھریڈ دیکھیں :

یہ بھی ملاحظہ کریں :
مولانا امین احسن اصلاحی﷫ نے اپنی تفسیر "تدبر قرآن " کے علاوہ اصول تفسیر میں" مبادی تدبر قرآن "اور اصول حدیث میں "مبادی تدبر حدیث" بھی لکھی ہیں۔جن میں انہوں نے اسلاف سے ہٹ کر چند منفرد اصول بیان کئے ہیں۔چنانچہ مولف کتاب ہذا ڈاکٹر مفتی عبد الواحد﷫نے مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کی ان دونوں کتب کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ لیا اور اپنے اس جائزے کو اپنی کتاب "ڈاکٹر اسرار احمد﷫ کے افکار ونظریات تنقید کی میزان میں"کے ساتھ ہی شائع کر دیا ہے۔کیونکہ ڈاکٹر اسرار احمد﷫ نے اپنے چار منبع فہم قرآن میں سے ایک مولانا حمید الدین فراہی﷫ اور مولانا امین احسن اصلاحی ﷫کو شمار کیا تھا۔بعد میں وہ جائزہ کچھ اضافوں کے ساتھ مضمون کی شکل میں جامعہ مدنیہ کے رسالہ انوار مدینہ میں قسط وار شائع ہوا۔اب کے بار مولف﷫ نے اس کی نظر ثانی کرتے ہوئے اسے دوبارہ کتابی شکل میں شائع کردیا ہے ،تاکہ مولانا امین احسن اصلاحی﷫ کے شاگردان رشید اس کتاب کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور اپنے افکار ونظریات پر نظر ثانی کریں۔مولانا امین احسن اصلاحی﷫ تو دنیا میں نہیں رہے ،لیکن ان کے شاگردوں کو تو اصلاح احوال کی گنجائش حاصل ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی اس کتاب کو اصلاح احوال کا ذریعہ بنا دے ۔آمین(راسخ)
تحفہ اصلاحی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اب دیکھیے بات ذرا پیچیدہ ہے ۔ امین احسن اصلاحی کی تفسیر اصلاً تو اہل سنت کے منہج سے ہٹی ہوئی ہے ؛ تفسیر اصل میں ماثور ہوتی ہے لیکن یہ حدیث کے پاس تک نہیں جاتے ۔ البتہ لغت اور نظم کے حوالے سے اس میں بہت ہی عمدہ نکات ہیں ۔ اس لیے استاد گرامی حافظ عبدالرحمان صاحب مدنی دامت برکاتھم اس کی تعریف کرتے ہیں ؛ ان کا ارشاد ہے کہ ابن کثیر اور شوکانی سے صحیح تفسیر معلوم کر لینے کے بعد مزید نکات کی خاطر اس کا مطالعہ بہت مفید ہے ۔ اب ایک عامی آدمی جسے صحیح تفسیر کا علم ہی نہیں اور وہ صرف اسی کو پڑھتا ہے تو وہ یقیناً اہل سنت کے جادۂ حق سے منحرف ہو جائے گا !
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
جزاک اللہ
ان صاحب نے پہلے اس تفسیر کو پڑھا پھر تفسیر ابن کثیر کو جس کی وجہ سے وہ "لغت" اور "سیاق و سباق" کو حد سے زیادہ توجہ دیتے ہیں
اللہ ان کو ہدایت عطا کرے
آمین
 
Top