اعلی درجے کے مدرس، بے پناہ انتظامی صلاحیتوں کے مالک، گنجلک سے کوسوں دور شستہ اور منقح گفتگو پر غیر معمولی قدرت کے حامل، عام مدرسانہ مزاج کے بالکل برعکس روابط اور قیادت کی صلاحیتوں سے مالا مال، جفا کش و محنتی، بہت سے لوگوں کے اندازوں کے بالکل برعکس غضب کی حس مزاح اور شگفتہ مزاجی رکھنے والے، سو باتوں کی ایک بات کہ ہر پہلو سے سیلف میڈ انسان استاذ الاجیال حضرت مولانا سلیم اللہ خان کی اللہ تعالٰی کروٹ کروٹ مغفرت کرے
یادوں کا لمبا سلسلہ ہے تفصیل پھر کبھی
اللھم لا تحرمنا اجرہ و لا تفتنا بعدہ
مفتی زاہد صاحب ، استاذ جامعہ امدادیہ فیصل آباد