• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا شریف فیصل آبادی حفظہ اللہ کے خلاف ایف آئی آر

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم بھائیو کسی سے ایک خبر پتا چلی ہے پہلے اسکی تصدیق درکار ہے پھر اس پر بات ہو گی ان شاءاللہ
مولانا شریف فیصل آبادی حفظہ اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے جس کی وجہ انکی ایک تقریر ہے جس میں انہوں نے کہا کہ سب لوگ روزوں میں دوران سفر اپنے پاس ایک تلاوت کی کیسٹ رکھیں تاکہ جب ڈرائیور گانے لگائے تو پھر اسکو جب آپ منع کریں گے تو وہ قوالی لگا دے گا جو شرک ہے اور اس قوالی سے زیادہ بہتر وہ گانے ہیں جن میں کم از کم شرک نہیں ہوتا پس قوالی کی جگہ اگر وہ گانے ہی لگا دے تو ٹھیک تھا مگر وہ رمضان کی وجہ سے قوالی لگائے گا پس آپ اسکو تلاوت کی کیسٹ دے دیں
کیا یہ خبر درست ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ایف آئی آر تو نہیں کٹی لیکن اس کی کوشش کی گئی ہے شیخ حفظہ اللہ نے مدینہ ٹاون میں توحید پر انتہائی جاندار تقریر کی جس پر ہماری ایک جہادی جماعت کے مقامی قائدین اور کارکنان نے ان کے خلاف کچھ حرکتیں کرنے کی کوششیں کی (ماخذ: شیخ موصوف حفظہ اللہ کے قریبی شاگرد)
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ایف آئی آر تو نہیں کٹی لیکن اس کی کوشش کی گئی ہے شیخ حفظہ اللہ نے مدینہ ٹاون میں توحید پر انتہائی جاندار تقریر کی جس پر ہماری ایک جہادی جماعت کے مقامی قائدین اور کارکنان نے ان کے خلاف کچھ حرکتیں کرنے کی کوششیں کی (ماخذ: شیخ موصوف حفظہ اللہ کے قریبی شاگرد)
جزاکم اللہ خیرا
محترم بھائی مجھے جو معلومات کسی نے بتائی ہیں وہ یہ کہ وجہ بریلوی وغیرہ تھے جنہوں نے اس بات پر اعتراض کیا تھا کہ قوالی کو گانے سے بڑا گناہ کیوں کہا گیا اور خبر بھی مجھے ایک معتبر بھائی یعنی محترم عبدالمالک مجاہد حفظہ اللہ کے چھوٹے بھائی نے بتائی تھی لیکن تفصیل کا پتا نہیں چلا تھا تو مجھے اس پر بہت غصہ تھا کہ کیا اب توحید کی دعوت پر بھی ایف آئی آر کٹے گی اس لئے بھائیوں سے حقیقت پوچھی تھی لیکن آپ کی بات کی مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کسی جہادی جماعت کا اس میں کیا تعلق ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
وہ ساتھی آج میرے گھر آئیں گے تو تفصیلی بات ہو گی اور ان کے سامنے ہی حافظ شریف صاحب سے بھی بات ہو گی فی الحال جتنا انہوں نے بتایا ہے اور فیصل اآباد کے بھی ایک ساتھی نے اس کی تصدیق کی ہے اور رہی بات جہادی جماعت کی تو مجھے خود ہضم نہیں ہو رہی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
حفظه الله ورعاه وجزاه الله خيرا
اللہ کریم شیخ کی حفاظت فرمائے ۔اور انہیں ہر مشکل ومصیبت سے دور رکھے ،اللہم آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
واٹس ایپ پر ایک جاننے والے نے حافظ صاحب سے فون کے ذریعے پتہ کیا ہے ، حافظ صاحب نے فرمایا ، ایف آئی آر وغیرہ نہیں کٹی ، البتہ کوئی ہلکی پھلکی عمومی رپورٹ تیار کی گئی تھی ، جو معمول کی کاروائی ہے ، اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
الحمدللہ صورت حال واضح ہو گئی ہے رمضان میں انہوں نے کسی تقریر میں توحید کے موضوع پر تقریر کی تھی اور شرک کے چند مظاہر بھی بیان کیے جس پر بریلوی لابی نے تھانے میں فرقہ واریت کا مسئلہ اچھالنے کی کوشش کی لیکن تھانے سے حافظ شریف حفظہ اللہ کو صرف فون آیا تھا صورت حال معلوم کرنے کے لیے اور اب یہ مسئلہ بھی حل ہو چکا ہے اور جہادی جماعت کا مسئلہ الگ ہے وہ اس سے متعلق نہیں ہے گو حافظ شریف حفظہ اللہ سے ہی متعلق ہے اور اس پر بات کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
اور جہادی جماعت کا مسئلہ الگ ہے وہ اس سے متعلق نہیں ہے گو حافظ شریف حفظہ اللہ سے ہی متعلق ہے اور اس پر بات کرنے کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !
شیخ محترم !
جب تھریڈ لگا ہے ،تو کچھ تو فرمائیں ۔۔۔۔ مجمل اور مختصر ہی سہی ؛
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اسحاق بھائی آپ سے تو علمی مباحث پر بات چیت بہت اچھی لگتی ہے آپ کے قیم نکات یقین کریں بسا اوقات ایمان میں تازگی کا سبب بنتے ہیں اور حدیث کا طالب علم ہونے کے ناطے آپ سے ایک چھوٹی التماس ہے کہ کیا ہی اچھا ہو کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک فرمان پر عمل کر لیں مستقل بنیادوں پر:
من حسن اسلام المرء ترکہ ما لایعنیہ۔۔ محسوس نہ کیجیے گا
 
Top