• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا طارق جمیل صاحب کے خواب :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
میں نے خواب میں دیکھا کہ میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوں اور دربانوں نے مجھے نیزہ حائل کرکے روک لیا ہے تو اندر سے کیا آواز آئی جس پر مجھے اندر جانے دیا گیا؟

پیر‬‮ 26 دسمبر‬‮ 2016 | 13:18


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ ایک بار اجتماع کا موقع تھا، میں نے خواب دیکھا۔ یہ بہت پرانی بات ہے۔ لوگ جنت میں جا رہے ہیں۔ جنت کا بڑا خوبصورت دروازہ ہے اور اس پر دربان کھڑے ہوئے ہیں۔ کوئی دروازے کی طرف آتا ہے تو ان کے ہاتھ میں نیزے ہیں، جب کوئی آتا ہے تو وہ نیزے ہٹا دیتے ہیں اور وہ اندر چلا جاتا ہے۔

بعد میں دروازے کے آگے پھر نیزے حائل کر دیتے ہیں۔ جب میری باری آئی تو جنت کے دروازوں کے باہر معمور دربانوں نے آگے نیزے حائل کر دیئے۔ اتنے میں پیچھے سے آواز آئی کہ اپنا آدمی ہے، دروازے کھول دو۔جس پر دربانوں نے دروازے کھول دیئے ۔ میں جب اندر گیا تو دیکھا کہ اجتماع کا عمومی میدان سجا ہوا ہے۔ وہ اجتماع سردیوں کا اجتماع تھا، سردی بہت پڑ رہی تھی۔

لوگ سکڑ سکڑ کر بستروں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے اس وقت اپنے جی میں کہا کہ یہ کون سی جنت ہے؟ تو مجھے غیب سے آواز آئی کہ یہی تو جنت ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خواب تو خیر خواب ہی ہوتا ہے، اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، یہ صرف تسلی کیلئے ہوتا ہے لیکن آپ سب جنت کے باغوں میں بیٹھے ہوئے ہواور اللہ کی رحمت آپ پر موسلا دھار بارش کی طرح برس رہی ہے۔

آپ کوٹھوکر لگتی ہے تو اجر لکھا جاتا ہے، آپ لائن میں لگتے ہیں تو اجر لکھا جاتا ہے۔ رات کو ٹھنڈ سے نیند نہ آئے تو اجر لکھا جاتا ہے۔

http://javedch.com/islam/2016/12/26/220785
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
جنید جمشید مرحوم کی نماز جنازہ سے قبل اپنے بیان میں بھی مولانا صاحب نے ایک ایسا ہی فقرہ کہا تھا کہ ۔۔۔ میں نے کہیں پڑھا تو نہیں لیکن ایسے موقع پر اللہ تعالیٰ فرماتے ہوں گے ۔ ۔ ۔ ۔ ابتسامہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ہر وقت اپنے خواب سنانے سے بہتر ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سچی احادیث اور اس پر نازل شدہ سچی کتاب قرآن مجید کی باتیں سنائی جائیں۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ لوگوں کو حدثني قلبي عن ربي.کی حدیث سے کوئی دشمنی ہے کیا؟ آپ لوگوں حضرت مولانا برکات عالیہ جناب محترم طارق جمیل مدظلہ کو نبوت کا چالیسواں حصہ ملنا پسند نہیں!
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ لوگوں کو حدثني قلبي عن ربي.کی حدیث سے کوئی دشمنی ہے کیا؟ آپ لوگوں حضرت مولانا برکات عالیہ جناب محترم طارق جمیل مدظلہ کو نبوت کا چالیسواں حصہ ملنا پسند نہیں!
گویا آپ کہنا چاہتے ہیں ، عــــــــــــ
اب یہاں خواب بھی زنجیر کئے جاتے ہیں
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
یہ تبلیغی جماعت کے منظور وسان ہیں
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,123
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
اس میں کوئی عجیب بات نہیں کیونکہ ہماری اہلِ حدیث کی ایک مسجد میں بھی جمعہ کے خطبے میں اکثر اوقات مجاہدین کی شہادت کے وقت جنت سے حور کا آنا اور شہید کو ساتھ لے جانا بڑے وثوق سے بیان کیا جاتا ہے ۔
یہ تو اچھا ہوا کہ مولانا طارق جمیل صاحب نے اپنے خواب کو خواب تک ہی محدودرکھا مگر ہمارے اہلِ حدیث حضرات جو اپنےشہدا کے مشاہدوں کو عوام کےسامنے عین الیقین بنا کر پیش کرتے ہیں، اس کا کیا کیا جائے؟ اگر ہمارے پاس مولانا طارق جمیل صاحب کے خواب کو رد کرنے کی کوئی دلیل نہیں تو ہم اہلِ حدیث حضرات کے مجاہدین کی شہادت کے وقت کے مشاہدات کی تصدیق کیوں کریں؟
جب ان تبلیغی حضرات میں بھی وہی مرض ہے جس میں آپ بھی مبتلاہیں تو اس پر اتنا سیخ پا ہونے کی کیا ضرورت ہے ؟
 
Top