- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,592
- پوائنٹ
- 791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ !محترم دوستو میرا نام عبدالخالق هے جائے پیدائش نارنگ کے قریب ایک گاون هے 1393 ہجری تاریخ پیدائش هے1400 ہجری مین لاهور آ گئے ابتدائی تعلیم کے بعد قرآن حفظ کیا پهر عصری تعلیم شروع کر دی میٹرک کے دوران 1408 کو بڑے بهائی اور مین اور دو ہمارے رشتہ دار حافظ ثناءاللہ کے پیچهے جمعہ پڑهنے کی وجہ سے اهل حدیث هو گئے ان هی دنون حفیظ الرحمن لکهوی کا مدرسہ ان کے گهر آریہ نگر منتقل هو گیا جو کہ حافظ صاحب کی مسجد کے سامنے تها مدرسے کے بچے جب مسجد مین نماز پڑهنے آتے تو ان کو دیکه کر مجهے بهی پڑهنے کا شوق پیدا هوا اور پهر مین نے داخلہ لے لیا اور تین کلاسین پڑهین اس وقت دین کی قدر نہ کر سکا بی اے کی تیاری کرنے کی وجہ سے مین نے مدرسہ چهوڑ دیا پهر اسی دوران 1410 کو مین مرکز الدعوہ کا حلقہ چوبرجی کا مسوؤل بن گیا اور آٹه سال بے لوث ان کی خدمت کی پهر کارگل کے واقعہ پر سمجه آئی کے حکومت کے پٹهو هین تو ان کو چهوڑ دیا اور استعفی دے دیا جب تنظیمون سے آزاد هو کر صرف سادہ اهل حدیث بنا پهر اللہ نے ذہن کو بڑی وسعت دی
محترم بھائی !
بہت شکریہ آپ نے اپنے بارے اتنی تفصیل سے آگاہ فرمایا۔۔جزاکم اللہ تعالی خیراً
آپ تو واقعی مجاہد ہیں ۔۔۔اللہ کریم آپ کی حفاظت فرمائے۔۔اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔۔۔آمین
اپنی مسجد میں آپ کو جمعہ کی امامت جاری رکھنی چاہیئے تھی ۔۔۔کسی مسئلہ پر بحث و مکالمہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ، یہ تو چلتا رہتا ہے
اور اکثر وسعت علمی کا سبب بنتا ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر مناسب سمجھیں تو شیخ عمر صدیق صاحب کا تعین فرمادیں۔۔کہ یہ کس شہر سے اور کس منہج سے متعلق ہیں