ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی﷾
گرامی قدر مکرم جناب مولانا عبدالرحمن مدنی صاحب زید مجدکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
امید ہے کہ مزاجِ گرامی بعافیت ہوں گے۔
بندہ کے علم میں آیا ہے کہ آنجناب قرآن کریم کے نسخے مختلف قراء توں میں شائع کرنے کا ارادہ فرما رہے ہیں۔ اگرچہ بلا شبہ تمام قراء تیں (جو شرائط پوری کرتی ہوں) منزل من اللہ ہیں ، اور اُن کی قرآنیت ثابت ہے، لیکن اس طرح الگ الگ قراء توں کے مصاحف کے شائع ہونے سے مجھے اپنے ملک او رماحول میں عوامی انتشار کا خطرہ معلوم ہو رہا ہے۔ دوسرے ملکوں میں ایسے مصاحف شائع ہوئے ہیں، مگر وہاں وہ قراء تیں متعارف ہیں، مثلاً مغرب کے ممالک۔ لیکن ہمارے ملک میں جہاں یہ یقین عام ہے کہ قرآن کریم میں کہیں زیر زبر کا فرق نہیں ہے اگر اس قسم کے مصاحف شائع ہوں گے تو عوام میں غلط فہمیوں اور شبہات کا سلسلہ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔ ظاہر ہے کہ رسم قرآنی جو حضرت عثمان نے اختیار فرمایا، اس میں تمام قراء توں کی گنجائش پہلے سے موجود ہے۔ اس لئے تحفظ قراء ات کیلئے بھی ایسا کرنے کی ضرورت معلوم نہیں ہوتی۔ فقہاء کرام نے جاہل عوام کے مجمع میں دوسری قراء ت میں قرآن کریم کی تلاوت سے بھی اس لئے روکا ہے کہ انتشار پیدا نہ ہو۔ امید ہے کہ آنجناب اس پہلو پر ضرور غور فرمائیں گے۔
والسلام
بندہ محمد تقی عثمانی
بندہ محمد تقی عثمانی