• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مولانا وحید الدین خان افکار و نظریات

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
مولانا وحید الدین خان افکار و نظریات

مصنف
ڈاکٹر حافظ محمد زبیر تیمی

ناشر
مکتبہ رحمۃ للعالمین لاہور


تبصرہ
مولانا وحید الدین خان یکم جنوری 1925ءکو پید ا ہوئے۔ اُنہوں نے اِبتدائی تعلیم مدرسۃ الاصلاح سرائے میر اعظم گڑھ میں حاصل کی ۔شروع شروع میں مولانا مودودی﷫ کی تحریروں سے متاثر ہوکر 1949ء میں جماعت اسلامی ہند میں شامل ہوگئے، لیکن 15 سال بعد جماعت اسلامی کوخیر باد کہہ دیا اورتبلیغی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 1975ء میں اسے بھی مکمل طور پر چھوڑ دیا ۔مولانا وحید الدین خان تقریبا دو صد کتب کے مصنف ہیں جو اُردو ،عربی، اورانگریزی زبان میں ہیں۔ اُن کی تحریروں میں مکالمہ بین المذاہب ،اَمن کابہت زیادہ ذکر ملتاہے اوراس میں وعظ وتذکیر کاپہلو بھی نمایاں طور پر موجود ہوتاہے ۔لیکن مولانا صاحب کے افکار ونظریات میں تجدد پسندی کی طرف میلانات اور رجحانات بہت زیادہ پائے جاتے ہیں ۔ اُنہوں نے دین کے بنیادی تصورات کی از سر نو ایسی تعبیر وتشریح پیش کی ہے، جو ان سے پہلے کسی نے نہیں کی۔وہ نہ صرف اس بات کو تسلیم کرتے ہیں، بلکہ اپنے لیے اس میں فخر بھی محسوس کرتے ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ڈاکٹر حافظ زبیر﷾ کی تالیف ہے، جس میں اُنہوں نے مولاناوحید الدین خان صاحب کی فکر کا ان کے اپنے الفاظ کی روشنی میں ایک مفصل تحلیلی وتجزیاتی مطالعہ پیش کیاہے۔اور نقد وتبصرہ کرتے ہوئے اس بات کا بھی لحاظ رکھا ہے کہ مولانا صاحب کے اصولوں ہی کی روشنی میں ان کے افکار ونظریات کا جائزہ لیا جائے۔ اس لیے کتاب میں جابجا مولانا صاحب پرتبصرہ کرتےہوئے شواہد کے طور پر مکمل حوالہ جات کے ساتھ ان کی عبارتوں کو بھی نقل کیا گیاہے ۔الغرض مولانا کی فکر کو سمجھنے کےلیے یہ منفرد اورمفید کتاب ہے۔ ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب اس کتاب کے علاوہ متعدد تحقیقی وتنقیدی کتب کے مصنف ہیں، اور پاک وہندکے مختلف معروف مجلات میں ان کے تحقیقی وتنقیدی نوعیت کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی تمام ترمساعی جمیلہ بالخصوص تحریک تجدد اور فرق باطلہ پر نقد وتنقید کی کوششوں کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ (آمین) (م۔ا)
 
Last edited:

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
فہرست مضامین

مقدمہ
پیدائش اور ابتدائی تعلیم
جماعت اسلامی اور تبلیغی جماعت میں شمولیت
ذاتی دعوت اور علمی کام کا آغاز
فکری بنیادیں
منہج بحث وتحقیق
اظہارِ تشکر
پہلا باب : مسیح موعود اور مہدی زمان: مولانا وحید الدین خان؟
علامات قیامت
مسیح موعود اور مہدی زمان
مسیح موعود اور مہدی زمان کی صفات
مہدی بحیثیت عام مصلح
مہدی اور معاصر نظریات کا رد
مہدی ومسیح اور دجال کا قتل
مہدی ومسیح اور تجزیہ کی صلاحیت
مہدی ومسیح کا استثنائی رول
مہدی ومسیح بحیثیت عارف باللہ
مہدی ومسیح اور سچے خواب
مہدی ومسیح اور غلط تعبیراتِ دین کی نفی
مہدی ومسیح اور عصر ی اسلوب کلام
مہدی ومسیح ہونے کا اعلان کرنا
مہدی ومسیح کا انکار
مہدی ومسیح اور اَخوانِ رسول کی ٹیم
مہدی ومسیح کی پہچان اور نصرت
دوسرا باب :مسیح موعود اور مہدی زمان:احادیث مبارکہ کی روشنی میں
مبتدعانہ تصور مہدی ومسیح کا علمی محاکمہ
مہدی ومسیح ایک ہی شخصیت کے دونام نہیں ہیں
مہدی ومسیح عام مصلح نہیں بلکہ خاص ہوں گے
نزول عیسیٰ ابن مریم کا معنی ومفہوم
مہدی ومسیح انقلابی لیڈر ہو گا
اُمتِ مسلمہ کا مہدی ومسیح پر ایمان لانا
مہدی ومسیح کا تعین اِسی دنیا میں ہو گا
تیسرا باب : دجال کی آمد اور اُس کا قتل
دجال کی آمد کا معنی ومفہوم
دجال کی آمد اور احادیث مبارکہ
دجال کا قتل
خان صاحب کی غلط تاویلات کی غلط بنیاد
چوتھا باب : علامت قیامت کی بدعی تعبیر
یاجوج ماجوج کی حقیقت
دابۃ الارض کا ظہور
دریائے فرات سے سونے کا خزانہ برآمد
دُخان یا دھواں
اللہ کے کلمہ کا غلبہ
کلمہ گو مسلمان کا باقی نہ رہنا
بیت اللہ کو آگ لگایا جانا
قیامت کا واقع ہونا
پانچواں باب : اقامتِ دین اور نفاذِ شریعت
خان صاحب کا اقامتِ دین اور نفاذِ شریعت کا تصور
پہلا فکری دور
دوسرا فکری دور
تیسرا فکری دور
انقلابی فکر کے بارے خان صاحب کے نقطہ نظر کا علمی جائزہ
ظالم حکمران کے خلاف احتجاج کرنا
ظالم حکمران کے خلاف جدوجہد کرنا
ظالم حکمران سے اُس کے ظلم کا بدلہ لینا
چھٹا باب :تصورِ جہاد واَمن
خان صاحب کا تصورِ جہاد
خان صاحب کا تصورِ اَمن
کتاب وسنت کا تصورِجہاد واَمن
ساتواں باب : ختم ِنبوت اور توہینِ رسالت کا مسئلہ
خان صاحب اور تصورِ ختم نبوت
پیغمبر اسلام فائنل ماڈل نہیں ہیں؟
خان صاحب اور تصورِ توہین رسالت
آٹھواں باب : علمی وسیاسی مسائل
خان صاحب کی شطحیات
ضعیف روایات سے استدلال
قرآن مجید کی تلاوت پر ثواب کا مسئلہ
عقل کی اہمیت اور فضیلت کا مسئلہ
مصادر ِشریعت کی بحث
مسئلہ فلسطین
مسئلہ کشمیر
نواں باب : تزکیہ وتذکیر
خان صاحب کا تزکیہ نفس کا تصور
خان صاحب اور تذکیر
تجویز اور مشورہ
دسواں باب : خان صاحب کی ذہنی اُلجھنیں
خان صاحب کے ذہنی مسائل
خلاصہ کلام
مصادر ومراجع
 
Top