السلام علیکم،
علاوہ ازیں کسی کے دماغ کو روشن خیالی کا خمار چڑھے تو وہ علماء پر تنقید کرنا اولین فریضہ سمجھتا ہے کہ ان کی وجہ سے مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں، انہوں نے کون سی ایجادات کر کے دی ہیں وغیرہ۔ حقیقت میں ایجادات اور سائینسی علوم کا سوال علماء سے نہیں ان سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے ذمے داروں سے کیا جانا چاہیے جنہیں اس مقصد کے لیے سالانہ اربوں روپے اور وسائل مہیا کیے جاتے ہیں۔