• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مومن کے جسم میں نفاق کے جراثیم

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
مومن کے جسم میں نفاق کے جراثیم

بعض آدمی ایسے ہوتے ہیں کہ جن میں ایمان تو ہوتا ہے لیکن ان میں ایک شعبہ نفاق کا بھی ہوتا ہے۔ جیسا کہ صحیحین میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَرْبَعٌ مَّنْ کُنَّ فِیْہِ کَانَ مُنَافِقًا خَالِصًا وَمَنْ کَانَتْ فِیْہِ خَصْلَۃٌ مِنْھُنَّ کَانَتْ فِیْہِ خَصَلَۃٌ مِّنَ النِّفَاقَ حَتّٰی یَدَعَھَا اِذَا حَدَّثَ کَذَبَ وَاِذَا وَعَدَ اَخْلَفَ وَاِذَائْتُمِنَ خَانَ وَاِذَا عَاھَدَ غَدَرَ
(بخاری کتاب الایمان، باب علامۃ المنافق رقم: ۳۴، کتاب المظالم باب اذا خاصم فجر ۲۴۵۹، کتاب الجہاد باب اثم من عاھد ثم غدر۔ مسلم کتاب الایمان باب بیان خصال المنافق۔ رقم: ۲۱۰۔ ابوداؤد، کتاب السنۃ باب فی الدلیل علی زیادۃ الایمان رقم: ۴۶۸۸۔)

’’جس آدمی میں یہ چار خصلتیں ہوں وہ خالص منافق ہے اور جس میں ان میں سے ایک خصلت ہو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے، تاآنکہ اسے ترک کر دے جب بات کرے تو جھوٹی کرے اور جب وعدہ کرے تو عمل اس کے خلاف کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جب معاہدہ کرے تو توڑ ڈالے۔‘‘
اور صحیحین میں یہ بھی ہے کہ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَلْاِیْمَانُ بِضْعٌ وَّ سِتُّوْنَ اَوْ بِضْعٌ وَّ سَبْعُوْنَ شُعْبَۃً اَعْلَاھَا قَوْلُ لاَ اِلَہٰ اِلاَّ اللہُ وَاَدْنَاھَا اِمَاطَۃُ الْاَذَی عَنِ الطَّرِیْقِ وَالْحَیَائُ شَعْبَۃٌ مِّنَ الْاِیْمَانِ
(بخاری کتاب الایمان باب امور الایمان رقم: ۹۔ مسلم کتاب الایمان، رقم: ۱۵۲ باب عدد شعب الایمان۔ ابوداؤد کتاب السنۃ باب فی ردالارجاء ، رقم: ۴۶۷۶۔ ترمذی کتاب الایمان باب فی استکمال الایمان ، رقم: ۲۶۱۴ وغیرہ)

’’ایمان کی ساٹھ سے کچھ زیادہ یا فرمایا ستر سے کچھ زیادہ شاخیں ہیں، سب سے زیادہ بلند لا الہ الا اللہ کہنا ہے اور سب سے ادنیٰ راستے سے تکلیف کی چیز کو دُور کر دینا ہے اور حیاء ایمان کی ایک شاخ ہے‘‘۔
اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وضاحت فرما دی کہ جس شخص میں ان میں سے کوئی خصلت ہوئی، اس میں نفاق کی خصلت ہے تاآنکہ اسے ترک کر دے ،صحیحین میں ثابت ہے کہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدناابوذر رضی اللہ عنہ سے جو کہ بہترین مومنوں میں سے تھے فرمایا:
’’انک امرؤ فیک جاھلیة‘‘
’’تم ایسے شخص ہو جس میں جاہلیت کا اثر ہے‘‘۔
اس پر
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یارسول اللہ! کیا اس درجہ عمر رسیدہ ہونے کے بعد بھی میں جاہلیت کا اثر باقی ہے۔
جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
(بخاری کتاب الایمان باب المعاصی من امرالجاھلیۃ۔ مسلم کتاب الایمان باب اطعام المملکوک )
اور صحیح (مسلم) میں ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اَرْبَعٌ فِیْ اُمَّتِیْ مِنْ اَمْرِ الْجَاھِلِیَّۃِ الْفَخْرُفِیْ الْاَحْسَابِ وَالطَّعْنُ فِیْ الْاَنْسَابِ وَالنِّیَاحَۃُ عَلَی الْمَیِّتِ وَالْاِسْتِسْقَائُ بِالنُّجُوْمِ۔
(مسلم کتاب الجنائز باب التشدید فی النیاحۃ، رقم: ۲۱۶۰)

’’میری امت میں چار کام جاہلیت کے ہیں، مناصب پر فخر کرنا، نسب کا طعنہ دینا، میت پر نوحہ کرنا اور ستاروں کو سبب بارش سمجھنا۔‘‘
اور صحیحین میں سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اٰیَۃُالْمُنَافِقِ ثَلٰثٌ اِذَاحَدَّثَ کَذَبَ وَاِذَاوَعَدَاَخْلَفَ وَاِذَائْتُمِنَ خَان
(صحیح بخاری کتاب الایمان باب علامات المنافق،رقم۳۳۔ مسلم کتاب الایمان باب خصال المنافق۔رقم۲۱۱)

’’ منافق کی تین علامتیں ہیں، جب بات کرے گا تو جھوٹ بولے گا، جب وعدہ کرے گا تو اس کے خلاف کرے گا اور جب امین بنایا جائے گا تو خیانت کرے گا۔‘‘
اور صحیح مسلم میں اس حدیث کے ساتھ اس ٹکڑے کا بھی اضافہ ہے :
وَاِنْ صَامَ وَصَلّٰی وَزَعَمَ اَنَّـہ مُسْلِمٌ
(مسلم کتاب الایمان باب خصال المنافق۔رقم۲۱۳)
’’اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے اور مدعی اس امر کا ہو کہ وہ مسلم ہے۔‘‘
بخاری میں ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ کا یہ قول مذکور ہے
اَدْرَکْتُ ثَلَاثِیْنَ مِنْ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وسلم کُلُّھُمْ یَخَافُ النِّفَاقَ عَلٰی نَفْسِہ
(بخاری نے اس حدیث کو معلق بیان کیا ہے:کتاب الایمان باب خوف المومن ان یحبط عملہ وھولایشعر۔)
’’یعنی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے تیس کے ساتھ مجھے ملنے کا شرف حاصل ہوا ہے اور ان میں سے ہر ایک خائف رہتا تھا کہ کہیں مجھ میں نفاق نہ ہو۔‘‘
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَمَا أَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ فَبِإِذْنِ اللَّـهِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِينَ ﴿١٦٦﴾ وَلِيَعْلَمَ الَّذِينَ نَافَقُوا ۚ وَقِيلَ لَهُمْ تَعَالَوْا قَاتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ أَوِ ادْفَعُوا ۖ قَالُوا لَوْ نَعْلَمُ قِتَالًا لَّاتَّبَعْنَاكُمْ ۗ هُمْ لِلْكُفْرِ يَوْمَئِذٍ أَقْرَبُ مِنْهُمْ لِلْإِيمَانِ ۚ يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِم مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللَّـهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ ﴿١٦٧﴾ آل عمران
’’اور دو فوجوں میں مڈبھیڑ کے دن تمہیں جو مصیبت پہنچی تو اللہ کے حکم سے تھی اور یہ بھی غرض تھی کہ اللہ ایمان والوں کو معلوم کرے اور منافقوں کو بھی معلوم کرے اور منافقوں سے کہا گیا کہ آئو اللہ کے راستے میں لڑو یا دفاع ہی کرو۔ تو وہ کہنے لگے کہ اگر ہمیں جنگ ہونی معلوم ہوتی تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہو لیتے۔ یہ لوگ اس روز بہ نسبت ایمان کے کفر سے نزدیک تر تھے۔ منہ سے وہ باتیں کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں اور جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے‘‘
سو ان لوگوں کو بہ نسبت ایمان کے کفر سے قریب تر قرار دیا گیا ہے معلوم ہوا کہ ان میں کفر اور ایمان ملا جلا تھا اور ان کا کفر قوی تر تھا اور بعض لوگوں میں کفر و ایمان ملا جلا ہوتا ہے لیکن ان کا ایمان قوی تر ہوتا ہے اور جب اولیاء اللہ مومنین متقین ہی ٹھہرے (اور تقویٰ ہی معیارِ ولایت ہے) تو ظاہر ہے کہ بندے کا ایمان اور تقویٰ جس قدر زیادہ ہوگا اتنی ہی اللہ تعالیٰ سے اس کی ولایت بڑھے گی۔ پس جو شخص ایمان و تقویٰ میں کامل تر ہوگا، اللہ تعالیٰ سے اُس کی دوستی اور ولایت کامل تر ہوگی۔ اللہ تعالیٰ کی دوستی میں بعض لوگ دوسرے لوگوں پر اتنی ہی فضیلت رکھتے ہیں، جتنی فضیلت انہیں ایمان و تقویٰ میں حاصل ہو۔ اسی طرح لوگ ایک دوسرے سے اللہ تعالیٰ سے دشمنی رکھنے میں بھی اتنے ہی بڑھے ہوئے ہوتے ہیں جتنے کہ وہ کفر اور نفاق میں بڑھے ہوئے ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَإِذَا مَا أُنزِلَتْ سُورَةٌ فَمِنْهُم مَّن يَقُولُ أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَـٰذِهِ إِيمَانًا ۚ فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَهُمْ يَسْتَبْشِرُونَ ﴿١٢٤﴾ وَأَمَّا الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَتْهُمْ رِجْسًا إِلَىٰ رِجْسِهِمْ وَمَاتُوا وَهُمْ كَافِرُونَ ﴿١٢٥﴾ التوبۃ
’’اور جس وقت کوئی سورت نازل کی جاتی ہے تو منافقوں میں سے بعض لوگ ایک دوسرے سے پوچھنے لگتے ہیں کہ بھلا اس سورت نے تم میں سے کس کا ایمان بڑھا دیا۔ سو جو پہلے سے ایمان رکھتے ہیں، اس سورت نے ان کا تو ایمان بڑھا دیا اور وہ اپنی جگہ خوشیاں مناتے ہیں اور جن لوگوں کے دلوں میں نفاق کا روگ ہے۔ اس سورت نے ان کی پچھلی خباثت پر ایک خباثت اور بڑھائی اور یہ لوگ کفر ہی کی حالت میں مرگئے۔‘‘
اور فرمایا:
إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ﴿٣٧﴾ التوبۃ
’’مہینوں کا سرکا دینا مزید کفر ہے۔‘‘
اور فرمایا:
وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ ﴿١٧﴾ محمد
’’اور جو لوگ راہ یافتہ ہیں، اللہ تعالیٰ نے ان کو ہدایت میں بڑھا دیا اور تقویٰ کی توفیق عطا فرما دی۔‘‘
اور منافقوں کے بارے میں فرمایا:
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّـهُ مَرَضًا ﴿١٠﴾ البقرہ
’’ان کے دلوں میں بیماری (پہلے سے) تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے ان کی بیماری کو زیادہ کر دیا۔‘‘
اس طرح اللہ تعالیٰ نے بیان فرما دیا ہے کہ ایک ہی شخص میں اس کے ایمان کے مطابق اللہ تعالیٰ کی ولایت کا حصہ پایا جاتا ہے اور اسی میں اس کے کفر و نفاق کے تناسب سے اللہ تعالیٰ کی دشمنی بھی موجود ہوتی ہے۔
نیز اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا:
وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ﴿٣١﴾ المدثر
’’(ان باتوں سے) اللہ تعالیٰ ان لوگوں کا ایمان بڑھاتا ہے، جن میں پہلے سے ایمان ہو۔‘‘
اور فرمایا:
لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَّعَ إِيمَانِهِمْ ﴿٤﴾ الفتح
’’تاکہ اپنے پہلے ایمان کے ساتھ اورایمان زیادہ کر لیں۔‘‘
الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان- امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ
 
Top