• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ميت كو دفن كرنے کا حکم

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
893
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
69
میت کو دفن کرنا فرض کفایہ ہے ، چاہے میت کافر ہی کیوں نہ ہو۔

حضرت ابوطلحہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ بدر کی لڑائی میں اللہ کے نبی ﷺ نے حکم دیا کہ قریش کے چوبیس (24) مقتول سردار مقام بدر کے ایک بہت ہی اندھیرے اور گندے کنویں میں پھینک دیے جائیں۔ (صحیح بخاری: 3976)

مسلمان کو کافر کے ساتھ اور کافر کو مسلمان کے ساتھ دفن کرنا جائز نہیں ہے، بلكہ مسلمان مسلمانوں کے قبرستان میں اور کافر كو مشرکوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

رسول اللہ کی سنت یہی ہے کہ میت کو قبرستان میں دفن کیا جائے کیونکہ آپ مردوں کو بقیع قرستان میں دفن کیا کرتے تھے، سلف صالحین میں سے کسی سے بھی منقول نہیں ہے کہ ان میں سے کسی کو قبرستان سے ہٹ علیحدہ کسی جگہ میں دفن کیا گیا ہو، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی الله عنهما کا آپ کے پہلو میں دفن ہونا صرف انہیں کے ساتھ خاص ہے ۔

جو مسلمان ميدان جنگ میں شہید ہو جائیں انہیں ان کی جائے شہادت میں دفن کیا جائے گا۔


سيدناجابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری پھوپھی میرے والد اور میرے ماموں کو اونٹ پر لاد کرلے آئیں وہ مدینہ منورہ میں داخل ہوئیں تاکہ انہیں ہمارے قبرستان میں دفن کردیں اچانک ایک آدمی منادی کرتا ہوا آیا:

إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَرْجِعُوا بِالْقَتْلَى فَتَدْفِنُوهَا فِي مَصَارِعِهَا حَيْثُ قُتِلَتْ فَرَجَعْنَا بِهِمَا فَدَفَنَّاهُمَا حَيْثُ قُتِلَا

نبی صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ اپنے مقتولین کو واپس لے جا کر اس جگہ دفن کروجہاں وہ شہید ہوئے تھے چنانچہ ہم ان دونوں کولے کر واپس لوٹے اور مقام شہادت میں انہیں دفن کردیا۔ (مسند احمد: 15281)
 
Top