قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ اللہ نے لیا ہے کیا اس کے باوجود بھی کوئی تحریف کرنے کی جرات کر سکتا ہے انس بھائی جان؟
کیا آسمانی کتابوں میں تحریف کرنے والے ظالم آج بھی موجود ہیں؟
جی بھائی! بالکل! آسمانی کتابوں میں تحریف (لفظی ومعنوی) کرنے والے آج بھی موجود ہیں۔
اگرچہ دین کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے لی ہے ...
اس کے باوجود ایسے بد بخت لوگ موجود ہیں جو لوگوں کو اللہ عزّ وجلّ کے سیدھے اور واضح ترین راستے سے روکنے کیلئے قرآن وحدیث میں تحریف کی جسارت کی کوشش کرتے ہیں ...
یہ ایک الگ بات ہے کہ اسے اللہ تعالیٰ دوام اور استقرار نہیں بخشتے۔
یعنی وہ تو یہ قبیح عمل انجام دے کر اللہ کی ناراضگی وغضب کے مستحق ہوتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ اسے باقی نہیں رہنے دیتے اور لوگوں پر ان کی یہ تحریف واضح کر دیتے ہیں اور اپنی آیات کو محکم فرما دیتے ہیں۔
فَيَنسَخُ اللَّـهُ مَا يُلْقِي الشَّيْطَانُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللَّـهُ آيَاتِهِ ۗ وَاللَّـهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ... سورة الحج
کہ ’’پس شیطان کی ملاوٹ کو اللہ تعالیٰ دور کر دیتا ہے پھر اپنی باتیں پکی کر دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ دانا اور باحکمت ہے۔‘‘
واللہ تعالیٰ اعلم!