• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مہینوں کے ناموں کی تاریخی حیثیت(وجہ تسمیہ)

ناظم شهزاد٢٠١٢

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 07، 2012
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
1,533
پوائنٹ
120
مہینے کے ناموں کی وجہ تسمیہ


جنوري

جنوری گريگورين سال کا پہلا مہينہ ہے۔ قدیم زمانہ میں یہ سال کا گیارہواں مہینہ شمار ہوتا تھا۔ اس کا نام قدیم روم کے دروازوں کے دیوتا جینس (Janus) کے نام پر رکھا گیا تھا۔
فروري

فروری گريگورين سال کا دوسرا مہينہ ہے۔ فروری قدیم زمانہ میں سال کا آخری مہینہ ہوتا تھا اور اس میں سال کے باقی بچ جانے والے دن رکھے گئے اسی لیے اس میں کم دن ہیں۔ اس مہینہ کا نام قدیم زمانہ روم میں پاکیزگی (februum) پر رکھا گیا کیونکہ اس سال کے آخری مہینہ میں بہار شروع ہونے سے پہلے ایک میلہ لگتا تھا جس میں پاکیزگی اور صفائی حاصل کرنے کے لیے مختلف رسومات ادا کی جاتی تھیں۔
مارچ

مارچ گريگورين سال کا تيسرا مہينہ ہے۔ قدیم روم میں یہ سال کا پہلا مہینہ ہوتا تھا۔ اس کا نام قدیم روم کے جنگ کے دیوتا مارس کے نام پر رکھا گیا تھا۔
اپريل

اپریل گریگورین سال کا چوتھا مہینہ ہے۔ایک خیال کے مطابق اس کا نام لاطینی Aprilis پر رکھا گیا جس کا مطلب شروع ہونا یا کھلنا ہے کیونکہ اس ماہ میں درخت وغیرہ کے کھل کر پتے اگنا شروع ہوتے ہیں مگر تاریخ دان اس پر کچھ زیادہ متفق نہیں۔
مئي

مئي گريگورين سال کا پانچواں مہينہ ہے۔ اس کا نام قدیم یونان کی دیوی مائیا (انگریزی:Maia ، یونانی:Μαῖα) کے نام پر رکھا گیا جو یونان اور روم میں زمین اور عورت کی زرخیزی کی دیوی یا خدا سمجھی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ اسے پہاڑوں کی دیوی یا خدا بھی سمجھا جاتا تھا۔
جون

جون گريگورين سال کا چھٹا مہينہ ہے۔ شمالی نصف کرہ میں اس مہينے ميں گرمی کا موسم ہوتا ہے۔ اس کا نام قدیم روم کی دیوی یا خدا جونو (Juno) کے نام پر رکھا گیا جسے قدیم رومی ریاست کی حفاظت کی دیوی یا خدا مانتے تھے۔
21 جون سال کا سب سے لمبا دن ہوتا ہے۔
جولائي

جولائی گريگورين سال کا ساتواں مہينہ ہے۔ جولائی کا پرانا نام تھا جسے جولئیس سیزر (Julius Caesar) کے نام پر بدل کر جولائی رکھا گیا کیونکہ وہ اس ماہ میں پیدا ہوا تھا۔ اس سے پہلے اسے لاطینی لفظ کویتیلیس (Quintilis) کہا جاتا تھا جس کا مطلب پانچواں کے ہوتے ہیں کیونکہ قدیم تقویم میں جولائی سال کا پانچواں مہینہ تھا۔
اگست

اگست گريگورين سال کا آٹھواں مہينہ ہے۔ قدیم زمانے میں یہ سال کا چھٹا مہینہ تھا اور اسے سیکستیلیس (Sextilis) یعنی چھٹا کہتے تھے۔ مگر اس کا نام جولئین تقویم کی ابتداء کے وقت 450 قبل مسیح میں اگست رکھا گیا جو اصل میں روم کے پہلے بادشاہ آگستس (Augustus) کے نام پر تھا۔
ستمبر

ستمبر گريگورين تقویمی سال کا نواں مہينہ ہے۔153 سال قبل مسیح سے پہلے یہ ساتواں مہینہ تھآ جس سے اس کا نام پڑا کیونکہ لاطینی زبان میں سپتم (septem) کا مطلب 'ساتواں' کے ہوتے ہیں۔
اكتوبر

اکتوبر گريگورين سال کا دسواں مہينہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ آٹھواں مہینہ ہوتا تھا چنانچہ اسے اکتوبر کہا جاتا تھا اکتو (octo) یونانی زبان میں آٹھ کو کہا جاتا ہے۔
نومبر

نومبر گريگورين سال کا گيارہواں مہينہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ نواں مہینہ ہوتا تھا چنانچہ اسے نومبر کہا جاتا تھا ۔ نوم (novem) لاطینی زبان میں 'نو' (9) کو کہا جاتا ہے۔
دسمبر

دسمبر گریگورین سال کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے۔ پرانی رومی تقویم میں یہ دسواں مہینہ تھا چنانچہ اسے دسمبر کہا جاتا تھا۔ دسم (decem) کا مطلب لاطینی میں دسویں کے ہوتے ہیں۔
 
Top