• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میدان محشر کا مختصر سا خاکہ

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
دنیا اپنی روانگی میں مسلسل چل رہی ہو گی کہ اچانک ایک زور دار آواز سے سب کچھ فنا ہوجائے گا سوائے رب العزت کے، پھر دوسری بار آواز آئے گی اور ساری کائنات اپنی اپنی قبروں سے اٹھ کر ننگے بدن، ننگے پاؤں میدان محشر کی طرف دوڑیں گے، جو شام کے علاقے کی طرف سجایا جائے گا۔ہر انسان اپنے اپنے اعمال کے اعتبار سے اٹھے گا، ہر ایک کو دو فرشتے پکڑیں گے اور میدان محشر میں لے جائیں گے۔سب میدان محشر میں پہنچیں گے،سورج ایک میل کے فاصلے سے تپش پھینک رہا ہوگا۔سب لوگ اپنے اپنے اعمال کے اعتبار سے پسینے میں ڈوبے ہوئے ہوں گے۔پچاس ہزار سال کا یہ ایک دن بہت سخت ہو گا۔لوگوں کی حالت ایک نشہ کئے ہوئے شخص کی طرح ہو گی۔ہر نبی اپنا حوض لگا کر اپنی اپنی امت کو پانی پلائے گا۔نبی کریم ﷺ بھی اپنی امت کو سوائے کافروں،مشرکوں،منافقوں،مرتدوں اور بدعتیوں کے سب کو حوض کوثر کا جام پلائیں گے،دودھ سے زیادہ سفید،شہد سے زیادہ میٹھا پانی جو ایک بار پی لے گا پھر اس لمبے ترین دن میں اسے دوبارہ پیاس نہیں لگے گی۔پھر لوگ پریشان ہوں گے کہ اگلی کاروائی شروع ہو۔سب لوگ مل کر جناب آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے کہ اللہ تعالی سے التجا کیجیے کہ حساب و کتاب شروع ہو اور اس دن کی سختی دور ہو مگر وہ معذرت کر لیں گے اسی طرح لوگ نوح،ابراہیم،موسی،عیسٰی علیہم السلام کے پاس جائیں گے وہ سب معذرت کر لیں گے۔پھر آخر میں لوگ جناب محمدﷺ کے پاس آئیں گے تو آپ ﷺ اللہ سے دعا فرمائیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فرشتے آپ کو مقام محمود پر لے جائیں گے جو اللہ کے عرش کے پاس ہے وہاں آپ سجدہ ریز ہوجائیں گے،اللہ کی حمدوثناء بیان کریں گے پھر اللہ کی طرف سے حکم ہوگا آپ اٹھیں اور مانگیں اللہ عطا فرمائے گا اور سوال کریں اللہ پورا کرے گا پھر آپ حساب و کتاب کے لئے سفارش کریں گے جو قبول ہوگی۔رسول اللہ ﷺ دوبارہ میدان محشر میں لائے جائیں گے (اسے شفاعت کبرٰی کہا جاتا ہے) پھر اللہ عزوجل میدان محشر میں براجمان ہوں گے اللہ کا عرش آٹھ فرشتوں نے اٹھا ہوا ہو گا سب سے پہلے اللہ تعالیٰ اپنی پنڈلی کو ظاہر کرے گا، جو نمازی ہوں گے وہ سب اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو جائیں گے باقی لوگوں کی کمر تخت بن جائے گی اور وہ اللہ کے حضور سجدہ نہیں کر
سکیں گے پھر عدالت الہٰی کی کارروائی شروع ہوگی اور چند اہم امور سلسلہ وار مکمل ہوں گے
نامہ اعمال کی تقسیم
سب کے ہاتھوں میں نامہ اعمال دے دیے جائیں گے۔اہل ایمان کے دائیں ہاتھ میں اور کفار
و مشرکین کے بائیں ہاتھ میں،اہل ایمان تو خوش ہو کر دوسروں کو اپنا نامہ اعمال دکھائیں اور پڑھائیں گے جبکہ کفار و مشرکین پریشان ہوں گے اور کہیں گے کاش! ہمیں یہ نہ دیا جاتا اورہمیں ہمارا حساب معلوم ہی نہ ہوتا
محاسبہ
نامہ اعمال کی تقسیم کے بعد سوال و جواب ہوں گے۔مشرکوں اور کافروں سے سوال ہوں گےوہ ہر چیز کا انکار کریں گے اللہ کے علاوہ جن کی مشرک عبادت،پوجا اور نذرونیاز کرتے رہے ہوں گے ان کو بطور گواہ لایا جائے گا وہ سب اس چیز کا انکار کر دیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پرمہر لگا دے گا اور ان کے اعضا بول کر ان کے خلاف گواہی دیں گے اور پھر وہ ان پر افسوس و حیرت کریں گے،نیز میدان محشر میں دیگر کئی ایک سوال ہوں گے۔ عمر کے بارے میں،جوانی رزق،علم کے متعلق،اسی طرح حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز اور حقوق العباد میں سے قتل خون اور جھگڑوں کے متعلق سوال ہو گا اور ہر ایک کے متعلق عدالت الہٰی میں عدل سے فیصلہ ہو گا
اعمال کا وزن
اتمام حجت کے لئے پھر اللہ تعالیٰ سب کے اعمال کا وزن کرے گا۔جس کی نیکیوں کا پلڑا بھاری ہوگا وہ کامیاب اور جس کی نیکیوں کا پلڑا ہلکا اور برائیوں کا پلڑا بھاری ہوگا وہ ناکام ہوجائیں گے بلکہ بعض کا تو حال اعمال کے اعتبار سے اس قدر برا ہوگا کہ ان کا ترازو ہی نہیں لگے گا اور بعض کی نیکیوں کا وزن بہت زیادہ ہوگا۔وہاں کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا یہاں تک کہ اگر کسی کی ایک نیکی کی وجہ سے اس کی ناکامی ہو گی تو وہ سب سے مانگے گا لیکن کوئی اسے ایک نیکی نہیں دے گا،وہاں نہ بیٹا کام آئے گا اور نہ باپ اور ماں، ان سب کو اپنی اپنی فکر ہوگی
پل صراط سے گزرنا
اعمال کے وزن کے بعد سب کو پل صراط سے گزرنا پڑے گا،پل صراط جہنم کے اوپر بال سے
باریک اور تلوار کی دھار سے تیز ہوگا اور وہاں اندھیرا ہوگا لیکن ہر آدمی کو اس کے اعمال کے اعتبار سے نور کی روشنی ملے گی۔وہاں گزرتے ہوئے کوئی بات کرنے کی جرات نہیں رکھتا ہوگا صرف انبیاء اللہ تعالیٰ سے سلامتی کی دعا کر رہے ہوں گے اور مومن اپنے مزید نور کے طلب کے لئے اللہ سے دعا کریں گے،اپنے اپنے گناہوں کے اعتبار سے لوگ پل صراط سے نیچے جہنم میں گرتے رہیں گے کچھ مومن تیزی سے گزر جائیں گے اور کچھ آہستہ سے اور کچھ گرتے گراتے اور کچھ بہت دیر سے
مقام قنطرہ
پل صراط کا آخری حصہ قنطرہ مقام ہے جہاں تمام اہل ایمان روک لئے جائیں گے۔اگر ان کے
دلوں میں کچھ کینہ،بغض وغیرہ ہوگا تو انہیں وہیں سے صاف کرکے آگے جنت کے لئے روانہ
کیا جائے گا۔وہاں ایک نہر حیات ہوگی جہاں ان سب کو ڈالا جائے گا سب جنتی بتیس تینتیس سال کےخوبصورت ساٹھ ستر ہاتھ قد کے جوان بن جائیں گے
جنت میں داخلہ اور سفارش پھر سب سے پہلے جناب محمد ﷺ اپنی امت کو لے کر جنت میں داخل ہوں گے۔جنت میں کچھ لوگوں کو بغیر حساب کے داخل بھی کیا جائے گا جن کی تعداد کم ازکم امت محمدیہ سے انچاس لاکھ ہوگی پھر نبی کریم ﷺ کو خیال آئے گا کہ شاید میری امت کے کچھ لوگ جنت میں نہیں آئے پھر رسول اللہ ﷺ اللہ کے حضور سجدہ میں پڑ جائیں گے اور اللہ کے حکم سے پھر آپ اہل ایمان کی سفارش کر کے جو جہنم میں اپنے اعمال سیئہ کی وجہ سے گر گئے ہوں گے انہیں نکال کر لائیں
گے (اسے شفاعت صغریٰ کہا جاتا ہے) پھر اسی طرح شہداء،انبیا،فرشتے مومن بھی سفارش کریں گے اور جن کے دل میں رائی کے دانے کے برابر ایمان ہوگا انہیں جہنم سے نکال کر لے آئے گے کچھ لوگ ایسے بھی ہوں گے جن کے اعمال حسنہ اور سیئہ برابر ہوں گے انہیں کچھ دیر مقام اعراف میں ٹھہرایا جائے گا پھر سب کو جنت میں ان کے اعمال کے اعتبار سے محلات،خیمے،حوریں عنایت کی جائیں گی،آخر میں اللہ تعالیٰ جنتیوں اور جہنمیوں کو بلا کر سب کے سامنے موت کو ذبح کر دیں گے اور اعلان ہوگا کہ آج کے بعد کسی کو موت نہیں آئے گی اس وقت سب اہل ایمان جنت میں پہنچ چکے ہوں گے جہنم میں صرف کافر،مشرک اور منافق ہی رہ چکے ہوں گے کیونکہ وہ ابدی جہنمی ہیں۔

محترم قارئین! یہ تھا میدان محشر کا مختصر سا خاکہ جس سے ہر آدمی کو گزرنا ہے
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
بھائی بہت اچھی تحریر ہے مگر تحریر کے ساتھ قرآن کی آیت یا حدیث کاحوالہ ضروردیں بہت شکریہ
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یا اللہ ہمارے لیے آسانی فرمادینا۔آمین
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
  • پسند
Reactions: Dua
Top