• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری بہنو ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ رکھئے ﮔﺎ ﮐﮧ جو لڑکی اپنی عزت خود نہیں کرتی --------- !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
میری بہنو ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺕ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﯾﺎﺩ رکھئے ﮔﺎ ﮐﮧ جو لڑکی اپنی عزت خود نہیں کرتی ، کوئی لڑکا اسکی عزت کبھی نہیں کرے گا !

ایک لڑکی "عورت" ذات کے مقام سے اسی وقت گر جاتی ہے ، جب وہ کسی کی گرل فرینڈ بننا قبول کر لیتی ہے !

احمق یہ نہیں جانتی کہ جو لڑکا اسے سچ میں چاہتا ہو گا وہ اسے نکاح کے ﺑﺎﻋﺰّﺕ طریقے سے بیوی کا درجہ دے گا ."گرل فرینڈ" کا نہیں !
ایک طرف آپ سے محبت کے بلنگ بانگ دعوے اور دوسری طرف آپ کا نام نہاد بوائے فرینڈ اپنے دوستوں میں بیٹھا فخر سے آپ کے Love میسجز اور تصویریں دکھا رہا ہو گا کہ " بچی چیک کر جو ابھی پھنسائی " اور مانو اپنے بھائی کے سٹائل کو !

ابھی صرف چند دن ہوئے اور سالی میرے ساتھ گھر سے بھاگنے تک کو تیار ہے !

ایسے میں اگر کوئی دوست پوچھ بیٹھے کہ اسکا مطلب شادی کا ارادہ ہے اس سے ؟

تو موصوف کا جواب ہو گا ، ابے دماغ خراب ہو گیا کیا تیرا ؟

شادی اور اس سے ؟ ابے وہ میری عزت کیسے بن سکتی ہے جو میرے کہنے پر اپنے ماں باپ کو دھوکہ دے کر ملنے چلی آتی ہے ، جس کو اپنے گھر کی عزت کا خیال نہیں ، اس پر میں بھروسہ کیسے کر سکتا ہوں ؟

یہ صرف ٹائم پاس ہے ، میری عزت کبھی نہیں بن سکتی ! اچھی ہوتی تو دھتکار دیتی اور بات تک نہ کرتی مجھہ سے

شادی کیلئے تو پاکیزہ کردار کی شریف لڑکی چاہئے مجھے ، جس سے میں شادی کروں گا ، اس کی تو پرچھائیں تک کسی کو نہیں دیکھنے دوں گا !

----
اسلئے میری بہنو ، میرا خیال ہے کہ عقلمند کو اشارہ کافی ہوتا ہے، آپ کو پتا ہونا چاہئے کہ

عورت کردار کے بغیر باسی روٹی ہوتی ہے جسے کوئی کھانا پسند نہیں کرتا سب اسے چھان پورے میں دے دیتے ہیں !

ﮐﺴﯽ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮍﮪ ﮐﺮ ﺫﻟّﺖ ﮐﯽ ﮐﯿﺎ ﺑﺎﺕ ﮨﻮ ﮔﯽ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﻣﺤﺾ ﺍﭘﻨﮯ ﻭﻗﺖ کو ﺭﻧﮕﯿﻦ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﮯ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﻮ !

ﺍﻭﺭ ﻣﺮﺩ ﺟﺲ ﻟﮍﮐﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻋﺰّﺕ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮ ، ﺍُﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﻭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻮﭨﻠﻮﮞ ﯾﺎ ﭘﺎﺭﮐﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ ﮔﮭﻮﻣﺘﺎ. ﺍﺱ کیلئے وہ ﺑﺎﻋﺰّﺕ ﺭﺍﺳﺘﮧ (نکاح) ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺗﺎ ہے !

میری بہنو پلیز اپنا مقام پہچانیں اور ایسے ہر لڑکے سے دور رہیں جو سب سے چھپ کر آپ سے کوئی ناجائز رشتہ رکھنا چاہے !
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,230
پوائنٹ
425
شادی اور اس سے ؟ ابے وہ میری عزت کیسے بن سکتی ہے جو میرے کہنے پر اپنے ماں باپ کو دھوکہ دے کر ملنے چلی آتی ہے ، جس کو اپنے گھر کی عزت کا خیال نہیں ، اس پر میں بھروسہ کیسے کر سکتا ہوں ؟
شادی کیلئے تو پاکیزہ کردار کی شریف لڑکی چاہئے مجھے ، جس سے میں شادی کروں گا ، اس کی تو پرچھائیں تک کسی کو نہیں دیکھنے دوں گا !
اسلئے میری بہنو ، میرا خیال ہے کہ عقلمند کو اشارہ کافی ہوتا ہے
بھائیوں کے لئے بھی مفید رہے گا کہ ایسی لڑکیوں سے دور رہیں جو آپ سے دوستی کرنے پر تیار ہوں (مفہوم مخالف کی گنجائش نہیں ہے)
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ سب کو نکاح کر کے صاف ستھری زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین،اور لڑکیوں کو برے لڑکوں سے اور لڑکوں کو بری لڑکیوں سےمحفوظ فرمائے آمین
 
Top