• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری والدہ کے لئے دعاؤں کی درخواست

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما
لا بأس طهور إن شاء الله!
اللہ تعالیٰ آپ کی والدہ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین اور اس سال حج کی توفیق عطا فرمائے آمین
اللہ تبارک و تعالی آپ کی والدہ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے ، ان کی عمر میں برکت عطا فرمائے، اور آپ کے سب گھر ولوں کو ہر قسم کی پریشانیوں سے اپنی پناہ میں رکھے ۔ آمین یا رب العالمین!!!
 
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
45
پوائنٹ
48
أذهب البأس رب الناس واشف أنت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك شفاء لا يغادر سقما
لا بأس طهور إن شاء الله

ان شاء اللہ، آپ کی والدہ جلد شفا یاب ہوں گی۔ اور بیت اللہ کی زیارت سے بھی سرفراز ہوں گی۔
آمین، یا رب العالمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
دعاؤں کے لئے سب احباب کا مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو بھی ایسی تکالیف سے محفوظ فرمائیں۔ آمین۔

کافی گھوم پھر کر کنفرم ہو گیا کہ آخر کار سرجری ہونی ہی ہونی ہے۔ یہ دراصل لوئر اسپائنل کارڈ کی ڈسک ، اسپائنل کنال کو دبا رہی تھی اور ایک ٹانگ میں درد پیدا کر رہی تھی۔ لہٰذا کراچی کے این ایم آئی ہسپتال میں جو نیورولوجیکل سرجریز ہی کے لئے مختص ہے، میں والدہ صاحبہ کو داخل کروا دیا تھا۔ کل شام کو سرجری بھی ہو گئی۔انہوں نے ڈسک کا جو حصہ باہر نکلا ہوا تھا، اسے کاٹ دیا۔ سرجری کے بعد کافی دیر تو بہت پریشانی میں گزری ، کیوں درد میں ذرا بھی افاقہ نہیں ہوا۔ بلکہ موومنٹ محدود ہونے کی وجہ سے تکلیف اور بھی شدید ہو گئی تھی۔ لیکن آدھی رات کے بعد انہیں آرام آنا شروع ہو گیا۔ اسپائنل کنال جس ڈسک کی وجہ سے کمپریس ہو رہی تھی، اس ڈسک کا پریشر ختم ہو جانے کے باوجود، اپنی اصل پوزیشن پر واپس نہیں آئی کیونکہ میری امی شوگر کی بھی مریضہ ہیں۔ لہٰذا کنال کو اصل حالت پر پہنچنے میں وقت لگا، جس نے ہم سب کو شدید اذیت میں مبتلا کئے رکھا۔

اب الحمدللہ، ثم الحمدللہ، تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ابھی مزید تین سے پانچ روز ابھی ہسپتال میں ہی رہیں گی۔ اور پھر ان شاء اللہ گھر واپس آ جائیں گی۔

دوائیں، ڈاکٹرز، ہسپتال، مشینری وغیرہ تو سب وسائل ہیں، جس کے لئے اللہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ ہمیں آج کے دور میں میسر ہیں۔ اور جو کام دس منٹ میں ایم آر آئی کے ذریعے ہو جاتا ہے، شاید گزشتہ زمانوں میں اس کا تصور تک نہیں ہوتا ہوگا۔ اور ڈاکٹرز چیر پھاڑ کر ہی دیکھتے ہوں گے کہ اندر مسئلہ کیا ہے۔
باقی ان سب کے پیچھے ایک طاقت دعا کی ہے۔ جو ہم سب ان کے لئے کر رہے تھے اور آپ احباب بھی دعاؤں کے ذریعے ہمارے ساتھ رہے۔ کافی احباب نے ذاتی پیغام کے ذریعے اور کچھ نے بذریعہ چیٹ اور فون بھی عیادت کی، جس کے لئے ان سب کا مشکور ہوں اور ان سب کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں تمام تکالیف سے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ ابھی آئندہ چند روز بھی انٹرنیٹ تک محدود رسائی رہے گی، اس لئے ذاتی پیغام کرنے والے سب بھائیوں کو فرداً فرداً جواب دینا مشکل ہوگا۔ اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
شاکر بھائی آپ نے بہت اچھی خبر دی ہے، ان شاء الله آپ کی والدہ جلد مکمل شفا یاب ہو جائیگی، الله آپ کے لئے ہر طرح سے ہر مسلے میں آسان کرے آمین.
 
Top