میری پوسٹوں کو ناظم کی اجازت کے بغی کیوں قارئین تک نہیں پہنچنے دیا جاتا؟
یہ آپ کا استفسار تھا ، اس کو اوپن فورم یا پرسنل کہیں بھی کرنا ، آپ کا حق تھا ، کوئی بڑا مسئلہ نہیں تھا ، لیکن آپ نے ساتھ یہ اضافہ بھی کیا ہے :
جبکہ آپ کا دعویٰ ہے کہ یہاں آزادانہ گفتگو کی اجازت ہے۔ کیا یہ اجازت صرف ”لا مذہبوں“ کو ہے دوسروں کو نہیںْ
تو سن لیں کہ اس طرح سر عام ’’ ۔۔۔ ‘‘ صرف آپ جیسے ’’ مذہب پرست ‘‘ افراد کرتے ہیں ، ورنہ یہی مسئلہ کئی ’’ لا مذہبوں ‘‘ کے ساتھ ہے ، لیکن کسی نے آپ لوگوں کی طرح کوئی حرکت نہیں کی ۔
ہاں کئی لوگوں کو اس سے تشویش ہوتی ہے ، لیکن وہ کسی نہ کسی انتظامیہ رکن کے ساتھ گفتگو میں حقیقت حال جان لیتے ہیں ۔
عقل استعمال کرنی چاہیے ، کہ اگر انتظامیہ آپ کےساتھ کوئی خار رکھتی ہے اور اس بنا پر آپ کے مراسلوں کو خرد برد کیا جاتا ہے ، تو پھر یہ شکایت پر مبنی مراسلے آپ کس امید پر لکھنے بیٹھ جاتے ہیں ؟ کیا یہ انتظامیہ کے اختیارات سے باہر ہوتے ہیں ؟