• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میری پوسٹ فتنہ تکفیر کے مخالف تھی مگر لگتا ہے فورم انتظامیہ نے محض عنوان کی بناء پر ہی فیصلہ کر دیا

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

میں کلیم حیدر بھائی کا مشکور ہوں کہ انہوں دیر سے صحیح مگر میری خفگی پر کچھ تو وضاحت کی۔۔ جزاک اللہ خیرا

کلیم بھائی ::::
محترم بھائی حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے قوانین میں یوں اضافہ کیا گیا ہے
’’ محدث فورم سوشل نیٹ ورکنگ کا ایک دینی پلیٹ فارم ہے جس کا اصل مقصود دعوت و تبلیغ کی خاطر جدید ذرائع ابلاغ کے ایک میڈیم کے طور استعمال کرنا ہے۔ فورم کے عمومی شرکاء عام مسلمان یا طلبۃ العلم ہوتے ہیں لہذا یہاں مسالک، فرق، جماعتوں اور شخصیات کی تکفیر سے متعلقہ مضامین یا تھریڈ لگانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے کیونکہ تکفیر کا اصل پلیٹ فارم دار الافتاء ہیں اور اس کے اصل اہل راسخون فی العلم ہیں۔ ‘‘
میں اس قانون بالکل متفق ہے۔۔۔
میں تمام اراکین اور منتظمین سے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں کہ میں فورم کے قوانین جانتا ہوں الحمد اللہ اور میں نے یہ پوسٹ اس یقین سے کی کہ کوئی خلاف ورزی نہ ہو مگر۔۔۔۔
محترم میں نشان زدہ حصے کے بارے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ میری اس پوسٹ "طاغوت کے تعاون سے جہاد کی شرعی حیثیت از امین اللہ پشاوری حفظہ اللہ " کے عنوان سے انتظامیہ کو مغالطہ لگا ہے۔۔۔۔
میری یہ پوسٹ تکفیر و تفجیر کا فتوی نہیں بلکہ اس فتنہ تکفیر و تفجیر کے تعاقب میں تھی۔۔اللہ کے لئے وہ پوسٹ اگر انتظامیہ کے پاس موجود ہے تو جلد از جلد اس کا جائزہ لیا جائے۔
امید ہے کہ میں خیر کی خبر ہی پاوں گا انشاء اللہ​
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
باقی میں جزبات پر قابو نہ رکھ سکا کچھ غیر مناسب الفاظ کر بیٹھا ، جس پر میں تمام اراکین اور انتظامیہ سے دلی طور پرمعذرت خواہ ہوں اور آئندہ امید ہے صبر اور حکمت کا مظاہرہ کروں گا۔
بالخصوص باذوق،کلیم حیدر اور شاکر صاحب سے درگزر کا درخواستگار ہوں۔
جزاک اللہ خیرا
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔
میری یہ پوسٹ تکفیر و تفجیر کا فتوی نہیں بلکہ اس فتنہ تکفیر و تفجیر کے تعاقب میں تھی۔۔اللہ کے لئے وہ پوسٹ اگر انتظامیہ کے پاس موجود ہے تو جلد از جلد اس کا جائزہ لیا جائے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی ماقبل تھریڈ میں اس بات کی وضاحت میں نے بھی کی اور بالتفصیل شاکر بھائی نے بھی کی کہ ہمیں غلطی لگی جس کی وجہ سے پوسٹ کو موڈریٹ کردیا گیا۔ آپ بے فکر رہیں ان شاءاللہ بہت جلد آپ کا تھریڈ منظر عام پر لایا جائے گا۔
نوٹ:
تمام وہ قارئین جن کی گاہے بگاہے کسی بھی وجوہات کی بنا پر تھریڈز یا پوسٹس موڈریٹ کی جاتی ہیں وہ یہ نہ سمجھیں کہ ہمارا تھریڈز یا پوسٹس کو بالکل ہی صفحات فورم سے خارج کردیا گیا ہے
نہیں !
آج تک ہم نے کسی بھی یوزر کی کسی بھی پوسٹ یا تھریڈ کو ڈیلیٹ نہیں کیا ہے ہاں نظروں سے اوجھل کردیتے ہیں جو صرف مخصوص یوزرز کو نظر آتی رہتی ہیں عام رجسٹر اراکین کی ان پوسٹس و تھریڈز تک رسائی نہیں ہوتی۔ آپ کی بھی پوسٹ الحمد للہ محفوظ ہی ہے انتظامی فیصلہ آتے ہی منظر عام پر آجائے گی۔ ان شاءاللہ
قوی امید ہے کہ اس بارے آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
بالخصوص باذوق،کلیم حیدر اور شاکر صاحب سے درگزر کا درخواستگار ہوں۔
جزاک اللہ خیرا
ارے بھائی جان ایسی بھی کوئی بات نہیں ہم ان چیزوں کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر پل خوش رکھے۔ آمین
جذبہ، جوش، غصہ اور کبھی کبھی عقیدت ومحبت میں آکر انسان ایسے ایسے کام کرجاتا ہے کہ جس کا احساس بعد میں ہوتا ہے۔ مخاطب شخص کو چاہیے کہ وہ کیفیت وحالت کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے۔ ممکن سے ممکن حد تک ہم کسی بھی یوزر کی کسی بھی بات کو مائنڈ نہیں کرتے لیکن ہم بھی ہیں انسان یعنی کبھی کبھار ایسا کام بھی کردیتے ہیں جس میں یوزر کی حق تلفی شامل ہوتی ہے۔ اس پر آپ جیسے بھائیوں کا جب خصوصی تعاون حاصل ہوتا ہے تب ہمارے بھی حوصلے بلند ہوجاتے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ ذمہ داری کا احساس بھی ہوتا ہے۔
 
Top