شاید آپ جانتے ہونگے میں علما اہلھدیث اور تصوف پر لکھ رہا تھا مجھے لکھنے سے نہ صرف روکا گیا بلکہ ڈیلیٹ بھی کر دیا گیا ،حالانکہ میں اکابرین اہلحدیث کا تہہ دل سے احترام کرتا ہوں لیکن نہ جانے ایسا رویہ کیوں ہے۔
اگر میں چاہوں تو اسطرح کے مضمون کسی دیوبندی یا بریلی فورم پر شعر کر دوں مگر میں سمجھتا ہوں کہ بات جن کو سمجھانے کی ضرورت ہے ان سے کیوں نہ کی جائے سو اس خیال سے اس فورم پر لکھتا ہوں ،اور یہ بات میں ان دوستوں کو بھی کہوں گا ذرا آپ بھی متعلقہ فورم بات کر کے ہمیں لنک دے تا کہ حقیقت واضح ہو ،اپنے گھر میں بیٹھ کر بڑھکے مارنے کا کوئی فائدہ نہیں،امید ہے کہ لولی صاحب کوئی کارنامہ سر انجام دے گے،
صوفیا پر اعتراضات کرکے لولی صاحب کہ علما اہلحدیث کو بھی مشرک بنا دیا ،ایسے فہم والوں سے آپ بحث نہ کریں
اختلاف اپنی جگہ لیکن علماء کا ادب و احترام ضروری ہے۔
اختلاف میں شدت آجانے کی وجہ سے اور علماء کرام کا ادب و احترام ختم ہوجانے کی وجہ سے ہمارے اسلامی معاشرے میں علماء کرام پر اعتماد ختم ہوگیا ہے، اور اسی وجہ سے اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے،
لوگ علماء کرام کی تحقیر کرتے ہیں ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔علماء جو دین محمدی کے وارث ہیں اگر ان پر سے اعتماد اٹھ جائے تو یقینا اسلام کمزور پڑجاتا ہے۔
میں اس بات کا قائل ہوں جن علمی مسائل میں اختلاف ہیں وہ اختلاف علماء اور اہل علم حضرات کی حدود میں رہنا چاہئے، ایک سوچی سمجھی سازش کے ذریعے فورمز تشکیل دئے جاتے ہیں اور وہاں ان علمی مسائل کو عام لوگوں کے حوالے کردیا گیا ہے، اس کا نتیجہ کیا ہوگا ہمارے سامنے ہے۔
مجھے اس بات پر بھی حیرانی ہے کہ انتظامیہ نے ابھی تک لولی صاحب کا کوئی نوٹس نہیں لیا، حتی کہ انہوں نے جو کاپی پیسٹ کیا ہے اور اپنا مفہوم جگہ جگہ بیان کیا ہے اس سے ان کا جو عقیدہ ترتیب پاتا ہے وہ خود مکتبہ اہل حدیث کے عقیدہ سے متصادم ہے۔
میں نے پہلے بھی دعوی کیا تھا آج پھر سے دعوی کررہا ہوں کہ لولی صاحب کو سرے سے اس عقیدہ کا علم ہی نہیں۔
وہ بڑی شدت اور اصرار سے قرآن اور احادیث مبارکہ سے ایک جانب کی آیات اور احادیث پیش کررہے ہیں کہ وہم پیدا ہوتا رہا کہ شاید لولی صاحب اللہ رب العالمین کے لئے مکان، جہت اور سمت کا عقیدہ رکھتا ہے۔ لیکن آگے چل کر یہ وہم یقین میں بدل گیا جب ایک جگہ انہوں نے خود سے اللہ تعالی کے لئے جہت کو بیان کیا۔ اسے ان کی جہالت سمجھیں، علم وقابلیت کا فقدان سمجھیں یا حقیقتا ان کا ذاتی عقیدہ،
بہر حال ایسی بہت سی باتیں اور سوال ہیں ، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ فورم پر موجود مکتبہ اہل حدیث سے تعلق رکھنے والوں کو ان کی پوسٹ کا بغور مطالعہ کرنا چاہئے اگر ان میں غلطی نظر آئے تو انصاف کرنا چاہئے۔
شکریہ
ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے وحاحتی جواب موصول نہیں ہوا، انتظار ہے