• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے بھانجے کے لیے دعا کی درخواست

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام احباب سے گزارش ہے کہ میرے بھانجے کے لیے دعا کیجئے۔ اس کی عمر تقریباً ۱۱ سال ہے۔ بروز اتوار ان کے والد صاحب دوستوں کے ساتھ کچھ سامان اوپر کی منزل پر چڑھا رہے تھے اور سامان چڑھانے کے لیے درمیان والا مگ کھولا ہوا تھا۔ میرا بھانجا بے دھیانی میں سیڑھیوں سے جب نیچے آیا تو اسے معلوم نہیں تھا لہذا وہ اوپر کی منزل سے مگ سے نیچے جا گرا۔ فوری طور پر اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ دماغ پر سخت چوٹ آئی ہے ، آپریشن کے ذریعے جما ہوا خون نکال دیا گیا ہے اور ابھی بھی وہ وینٹی لیٹر پر ہے، ڈاکٹر نے چار دن کا وینٹی لیٹر کا کہا ہے۔
تمام احباب دعا کیجئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ اس کو صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ اس کو زندگی عطا فرمائے۔ آمین
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اللہ سبحان تعالی آپ کے بھانجے اور ان کے والدین پر رحم فرما کر بھانجے کو صحیح کر دے آمین!

جہاں اتنا خرچہ کر رہے ہیں وہاں حسب توفیق اپنی بساط کے مطابق بھانجے کی صحت یابی کے لئے کچھ صدقہ بھی ادا کر دیں، صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ھے۔

والسلام
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
لا بأس طھور ان شاء اللہ​
اللہ تعالیٰ آپ کے بھانجے کو شفا کاملہ عاجلہ عطا فرمائے اور اسے مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین​
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
جہاں اتنا خرچہ کر رہے ہیں وہاں حسب توفیق اپنی بساط کے مطابق بھانجے کی صحت یابی کے لئے کچھ صدقہ بھی ادا کر دیں، صدقہ بلاؤں کو ٹالتا ھے۔
جی کنعان بھائی! صدقہ بھی پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔
اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کی دعائیں قبول فرمائے۔ آمین
 
Top